تازہ ترین

جموں کشمیر میں60کورونا ہلاکتیں،3027نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے3027نئے کیس سامنے آئے ۔آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 1516کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1511کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد236790تک پہنچ گئی ہے۔  گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یہاں 60کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ان میں39افراد جموں میں جبکہ21افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔ سرکار کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں379کورونا کیس سامنے آئے ۔ضلع بارہمولہ میں آج124،بڈگام میں سب سے زیادہ308،پلوامہ میں167،کپوارہ میں140،اننت ناگ میں97،بانڈی پورہ میں100،گاندر بل میں98،کولگام میں72اور شوپیان میں31کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں آج534کیس،ادھمپور میں221،راجوری میں138،ڈوڈہ میں40،کٹھوعہ میں197،سانبہ میں154،کشتواڑ میں48،پونچھ میں61،رام بن میں52اور ریاسی میں66کورونا کیس سامنے آئے۔

کورونا کرفیو سے جموں میں فضائی آلودگی میں کمی واقع

جموں// جموں وکشمیر میں جاری کورونا کرفیو سے سرمائی راجدھانی جموں میں فضائی آلودگی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرمائی دارلحکومت جموں میں گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری کورونا کرفیو سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بند رہنے سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  

جموں میں کورونا سے 3 ڈاکٹروں کی موت

جموں// جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹروں کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔  جموں صوبے میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کل 15 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی جن میں سے 3 ڈاکٹر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبہ جموں میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ہوئی کورونا ہلاکتوں میں تین ڈاکٹربھی شامل ہیں۔  

ملک میں کورونا انفیکشن کے 343144 نئے معاملے

نئی دہلی//ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے گھٹتے سلسلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.44 لاکھ مریض صحتیاب ہوہے ہیں اور اب تک اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ تیسرے دن بھی چار ہزار افراد زندگی کی جنگ ہار گئے اس درمیان جمعرات کو 20 لاکھ 27 ہزار 162 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 17 کروڑ 92 لاکھ، 98 ہزار 584 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 44 ہزار 776 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جنہیں شامل کرکے اب تک دو کروڑ 79 ہزار 599 افراد کوروناسے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 343144 نئے معاملے ا?نے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد دوکروڑ 40 لاکھ 46 ہزار 809 ہوگئی۔ فعال کیسز 5632 کم ہوکر 37 لاکھ 04 ہزار 893 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 4000 مریض اپ

جموں وکشمیر میں مکمل کورونا کرفیو جاری، معمولات زندگی معطل

سری نگر// کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں وکشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں گذشتہ پانچ دنوں سے جاری مکمل کورونا کرفیو کے باعث جمعہ کو بھی معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں 10 مئی سے مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاون 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔   حکام کے مطابق یہ لاک ڈاون 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔  

پٹرول اور ڈیزل مزیدمہنگا

نئی دہلی// ایک دن کے وقفے کے بعد جمعہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کیا گیا ۔ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ان دنوں، دونوں ایندھن کی قیمتیں تاریخی اونچائی پر ہیں اور ہر روز نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں آج کے اضافے کے بعد دہلی میں ڈیزل بھی 83 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی میں یہ پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا۔ چنئی میں پٹرول پہلی بار 94 روپے فی لیٹر کے اوپر پہنچ گیا۔  

جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد3000کے پار

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے کورونا وائرس میں مبتلا مزید34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد3001تک پہنچ گئی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں 18افراد جی ایم سی جموں میں جبکہ16افراد وادی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں جاں بحق ہوگئے۔ آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گوگو ہمہامہ،نوگام سرینگر،چک بدرناتھ پلوامہ،ڈلگیٹ سرینگر،لار گاندربل،لدو پانپور،نوگام کنڈی سنگرامہ بارہمولہ، کانسپورہ بارہمولہ،شیروانی کالونی بارہمولہ،سرنگسو اننت ناگ،کھنہ بل اننت ناگ،ودوپورہ ہندوارہ،بوران پٹن، برزلہ سرینگر،بتہ مالو سرینگر وغیرہ علاقوں سے تھا۔  

تازہ ترین