تازہ ترین

کورونا کے 3614 نئے کیس،56ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کے3614نئے کیس سامنے آگئے۔آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں2118کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1496کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد220546تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں56افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔آج 39افراد صوبہ جموں میں جبکہ17افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔  ان ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں701،بارہمولہ میں163،بڈگام میں343،پلوامہ میں135،کپوارہ میں187 ،اننت ناگ میں 134،بانڈی پورہ میں65،گاندربل میں76،کولگام میں254اور شوپیان ضلع میں60کیس سامنے آئے۔ ذرائع نے کہا کہ آج جموں ضلع میں 568،ادھمپور میں137،راجوری میں170،ڈوڈہ میں34،کٹھوعہ میں146،سانبہ میں158،کشتواڑ میں11،پونچھ میں57،رام بن میں50اور ریاسی ضلع میں75کورونا کیس سامنے آگئے۔  

ایس ایس بی کے تحت24مئی سے ہونے والے امتحانات ملتوی

سرینگر//جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے مختلف اسامیوں کیلئے لئے جانے والے امتحانات ملتوی کئے ہیں۔ یہ امتحانات 24سے31مئی تک لئے جانے تھے۔یہ فیصلہ کورونا معاملوں میں اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جے کے ایس ایس بی کے سیکریٹری سچن جموال کی طرف سے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ان امتحانات کا انعقاد مناسب نہیں تھا۔   

پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا، گھر میں نظر بند

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کو پیر کے روز پانچ ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نعیم اختر کو ایم ایل اے ہوسٹل سے رہائی کے فوراً بعد گھر میں نظر بن کیا گیا۔ پی ڈی پی ترجمان نجم الثاقب کے مطابق اختر کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اُسے ہمہما مہ علاقے میں واقع اُن کے گھر منتقل کیا گیاجہاں اُنہیں نظر بند رکھا گیا۔ اختر کو گذشتہ برس21دسمبر کے روز گرفتار کرکے ایم اے ہوسٹل سرینگر میں مقید رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل اختر کواگست2019میں گرفتار کرکے10ماہ بعد 2020میںرہا کیا گیا تھا۔  

دنیا میں کورونا سے 32.93 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وبا کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 32.93 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ 37 ہزار 422 ہوگئی ہے ، جبکہ 32 لاکھ 93 ہزار 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 07 ہزار 797 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے تقریبا 5. 5.82 لاکھ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 366161

افغانستان میں بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک،25زخمی

کابل// افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں صوبائی شاہراہ پر ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار دیر رات پیش آیا۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، یہ واقعہ دیر شب ضلع شہر شفا میں پیش آیا۔  

جموں کشمیر میں ’کورونا کرفیو‘ سے معمولات زندگی معطل

سری نگر// کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے پیر کو جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع میں مکمل لاک ڈاو¿ن یا کورونا کرفیو نافذ رہنے سے معمولات زندگی کلی طور پر معطل رہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، بڈگام، بارہمولہ اور جموں میں 29 اپریل سے مکمل جبکہ باقی 16 اضلاع میں جزوی لاک ڈاو¿ن نافذ تھا تاہم انتظامیہ نے گذشتہ روز اس میں توسیع کر کے 17 مئی کی صبح تک سبھی اضلاع میں کورونا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق کرفیو سخت ہوگا تاہم لازمی و ایمرجنسی خدمات پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔  

کورونا بحران؛ انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں او پی ڈی سروس معطل

سرینگر//کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں آئے روز کے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، یا سکمز نے پیر کو او پی ڈی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا۔ انسٹی چیوٹ کی پی آر او، کلثوم بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی کے این او نے لکھا کہ تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔ انسٹی چیوٹ نے جنرل میڈیسن،نیورولوجی،کارڈیالوجی وغیرہ شعبہ جات کیلئے ٹلی فونک سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسٹی چیوٹ نے رواں برس 8اپریل کو نان ایمرجنسی جراحیاں اور داخلے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔  

کورونا بحران؛کشمیر ٹرین سروس 16مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ

سرینگر//حکام نے بانہال اور بارہمولہ کے بیچ چلنے والی کشمیر ٹرین سروس کو منگل سے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کیسوں میں بے تحاشہ اضافے کے پس منظر میں پیر کو لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر ٹرین سروس گذشتہ برس بھی کم و بیش ایک سال تک متاثر رہی تھی۔ شمالی ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 11مئی سے16مئی تک ایک بار پھر بند رہے گی تاکہ کورونا پھیلاو کی چین کو توڑنے میں مدد مل سکے۔  

وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف میں 30 سالہ خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ کے ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ کے ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم پیر کی صبح جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔  

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3.66 لاکھ نئے معاملے

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 366161 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 3754 مریضوں کی موت ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد سے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 353818 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں 12 اور 15 مئی کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم ایک بار پھر نا ساز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 10 مئی سے 16 مئی تک موسم ناساز رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 12 اور 15 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن بعد پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہوکر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا۔ آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82.06 روپے رہی۔  

موغادیشو میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک ، دیگر چھ زخمی

موغادیشو // صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔ صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے ، اور والیو ایڈی پولیس ڈویڑن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔ علی نے بتایا ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران ، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں “۔ امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ڑنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس ک