تازہ ترین

سرتھل کشتواڑ میں سومو گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق،9زخمی

کشتواڑ//کشتواڑ سرتھل میں منگل شام چھ بجے ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگے۔ سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ڈی ایس پی ہیڈکواٹر دیوندر بندرال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہ گاڑی سرتھل سے کشتواڑ کی طرف محو سفرتھی اور یہ پاڈہ پانی کے مقام پر ڈیڑھ سو فٹ نیچے کھائی میں جاگری ۔سومو میں دس افراد سوار تھے جنہیں زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ بیٹھا۔ جان بحق ہے شخص کی شناخت 35 سالہ چھتو رام ولد جودھ رام ساکنہ ترگام کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں وجے کمار ولد جگدیش راج ، جگدیش راج ولد سنت رام ،سندیپ کمار ولد امر ناتھ، خیملا دیوی زوجہ پون کمار،ارجن کمار ولد امر چند سندیپ کمار ولد امر ناتھ ,سورج کم

جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس بے قابو،4650نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس کے4650نئے کیس سامنے آئے اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بھی یہ وائرس بے قابو ہوگیا ہے جس سے عوام و خواص میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد191869تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 3178کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1463کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلائ37افراد کی موت بھی واقع ہوگئی۔ان میں12افراد وادی کشمیر میں جبکہ25افراد صوبہ جموں میں جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں1311،بارہمولہ میں352،بڈگام میں386،پلوامہ میں240،کپوارہ میں96،اننت ناگ میں417،بانڈی پورہ میں107،گاندر بل میں31،کولگام میں162اور شوپیان میں85کورونا کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں آج598،ادھمپور میں220،راجوری م

جموں کشمیر میں مزید23کورونا ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز مزید23افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2444تک پہنچ گئی۔ آج 9افراد جموں میں جبکہ 14افراد وادی کشمیر میں از جان ہوگئے۔ آج وادی میںجاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کا تعلق سونہ وار سرینگر،پکھر پورہ بڈگام،پانپور پلوامہ،اننت ناگ،وتر گام بارہمولہ،حول سرینگر،بتہ مالو سرینگر،شانگس اننت ناگ،اننت ناگ،اشم بانڈی پورہ،ترال علاقوں سے تھا۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی:پولیس

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے نتھی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔  پولیس کے مطابق فورسز کے محاصرے کے دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ پولیس کے مطابق علاقے کا محاصرہ سخت کرلیا گیا ہے اور فورسز آپریشن جاری ہے۔  

آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

نئی دہلی// کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بعد منگل کے روزانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔ آج دوپہر بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 15.55 کروڑ سے زیادہ،32.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے اور متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 15.35 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 32.13 لاکھ زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار 931 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 13 ہزار 878 افراد ہلاک ہوچکے ہیں عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 5،77،523 مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، محکمہ صحت کا ملازم ازجان، دو دیگر زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے چپناری بھگوہ روڈ پر منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں چپناری علاقے کے نزدیک بھگوہ روڈ پر ایک ماروتی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت لسہ شیخ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا۔  

اگلے دس دن انتہائی اہم، متحدہ کاوشوں سے کورونا سے نجات ممکن:ایل جی سنہا

جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روزکورونا لہر کی روک تھام کے لئے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ” اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں“۔ انہوں نے کہا ” اگر ہم نے ان دس دنوں کے دوران مل کر اسی لگن و محنت سے کام کیا تو ہم اس مصیبت سے ضرور چھٹکارا پائیں گے“۔ ان کامزید کہنا تھا” ہمارے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی متحدہ کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے حالات ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں“۔  

ملک میں پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیس،3449ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 357229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3447133 ہو گئے ہیں۔ وہیں ریکارڈ 3،20،289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد16613292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22240

کشمیر میں5 سے7مئی تک بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 5 سے 7 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔  

کورونا پھیلاو روکنے کا ایک ہی طریقہ ، مکمل لاک ڈاون : راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ہی اب واحد حل ہے۔  گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ”حکومت ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ہی واحد طریقہ ہے۔حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بےگناہ افراد مارے جا رہے ہیں“۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا ”کووڈ۔19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑسے زائد ہوچکے ہیں ، ملک میں کورونا سے 219000 اموات ہوئی ہیں ، ایسے میں .... وزیر اعظم یعنی مودی جی کا نیا گھر ، وزیر اعظم آفس ، وزرا کے دفاتر ، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہ

جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا انتقال

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جگموہن نے اپنے کیریئر کا آغاز سرکاری افسر کے طور کیا جس کے دوران انہیں ایک بہترین منتظم کے طور جانا جاتا تھا۔بعد ازاں جگموہن کو دلی کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا۔ جگموہن کو پہلے1984میں جموں کشمیر کا گورنر بنایا گیا۔بعد ازاں جب یہاں ملی ٹنسی شروع ہوگئی تو جگموہن کو ایک بار پھر1990میں یہاں کے گورنر کے طور تعینات کیا گیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لوک سبھا میں کئی باردلی کی نمائندگی کی۔وہ اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں وزیر بھی رہے۔ جگموہن کے انتقال پر وزیر اعظم سمیت کئی سرکردہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  

دو ماہ بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی// دو ماہ بعد منگل کے روز پہلی بار پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہر کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ رواں برس 27 فروری کے بعد پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا 24 مارچ ، 25 مارچ ، 30 مارچ اور 15 اپریل کو ان کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی ، جبکہ باقی دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ ممبئی اور چنئی میں پٹرول 12-12 پیسے مہنگا ہو کربالترتیب 96.95 اور 92.55 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 14 پیسے بڑھ کر 90.76 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل ممبئی میں 17 پیسے ، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 87.98 روپے ، چنئی میں 85.9