تازہ ترین

شوپیان معرکہ آرائی میں 2 جنگجوجاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بھق ہوگئے۔ پولیس نے تاہم فوری طور جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں کی۔ یاد رہے کہ یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔  

جموں کشمیر میں کورونا کے1516 نئے کیس،جموں میں451

سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید1516کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد148208تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر سے748جبکہ صوبہ جموں سے768کیس سامنے آئے۔ساتھ ہی گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 6کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں آج 383،بارہمولہ میں110،بڈگام میں46،پلوامہ میں29،کپوارہ میں36،اننت ناگ میں48،بانڈی پورہ میں14،گاندر بل میں31،کولگام میں47اور شوپیان ضلع میں4کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 451،ادھمپور میں81،راجوری میں34،ڈوڈہ میں8،کٹھوعہ میں38،سانبہ میں33،کشتواڑ میں4،پونچھ میں4،رام بن میں13اور ریاسی میں102کیس سامنے آئے۔  

بڈگام کورٹ کمپلیکس میں پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں پیر کو ایک پولیس اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس تھانہ بڈگام میں تعینات ایک پولیس اہلکار، جو کورٹ کمپلیکس میں تھا، کی بندوق سے اچانک گولی چلی۔مذکورہ اہلکار اس پولیس پارٹی میں شامل تھا جس نے کورٹ میں کسی ملزم کو لایا تھا۔ پولیس اہلکار کی بندوق سے نکلنے والی گولی ایک وکیل کی کھڑی گاڑی میں جالگی اور اس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔  

شمالی ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں سرکاری ملازم کی لاش بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں پر اسرار طور پر ایک سرکاری ملازم کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں گذشتہ شب دیر گئے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کی خبر پھیلتے ہی ہیہامہ علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔

دنیامیں کورونا وائرس سے30.19 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک 30.19 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 14.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 141404847 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے ، 3019330 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرامریکہ میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے ، اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار 217 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر

جموں ہوائی اڈے پر منگل سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا

جموں// جموں ہوائی اڈے پر منگل سے پروازوں کی آمد روانگی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ جموں ہوئی اڈے پر رن وے کی توسیع اور دیگر متعلقہ کاموں کے پیش نظر یہ سلسلہ بند تھا۔ جموں ائر پورٹ کے ڈائریکٹر پی آر بیوریہ نے بتایا کہ 20 اپریل یعنی منگل سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز دوبارہ بحال ہوں گے اور آخری پرواز کی رونگی 4 بجکر 20 منٹ پر ہوگی۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ معرکہ آرائی ضلع کے زیپوری گاوں میں پیش آگئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے زیپورہ میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک تصادم جاری تھا۔  

دلی میں آج رات سے چھ روزہ لاک ڈاون کا اعلان

نئی دہلی// دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر رات دس بجے سے چھ دنوں کے لئے لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔  اس دوران سبھی ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مسثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔  

پونچھ سائبر پولیس نے کھوئے ہوئے موبائیل فون مالکان کے حوالے کئے

پونچھ//صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں سائبر پولیس نے 26لوگوں کے کھوئے ہوئے موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد پیر کو مالکان کے حوالے کئے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائیل فون مختلف لوگوں سے مختلف اوقات پرکھو گئے تھے اور ان سے متعلق کیس تھانہ پونچھ میں درج کروائے گئے تھے۔ ان موبائیل فونوں کی بازیابی کے بعد سائبر پولیس نے مذکورہ فون ان ے مالکان کو لوٹادئے۔  

کشمیرمیں ایک ہفتے بعد موسم میں بہتری، 20 سے22 اپریل تک موسم پھر خراب ہونے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 19 اپریل کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 20 اور21 اپریل کو کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ 23 اپریل کو بھی موسم قدرے ناساز ہی رہے گا تاہم 24 اپریل سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔  

ملک میں تقریباً پونے تین لاکھ نئے کورونا کیس،1619ہلاکتیں

 سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273810 نئے کیس سامنے آگئے ۔اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔ ملک میں اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 1619 سے نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔  اعداد و شامر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔  

تازہ ترین