تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید1144کورونا کیس،2اموات

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1144کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔اس طرح یہاںاس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد144021تک پہنچ گئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں730کا تعلق وادی کشمیر جبکہ414کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اسی عرصہ کے دوران دو افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج مزید407کیس سامنے آئے ۔اسی طرح ضلع بارہمولہ میں89،پلوامہ میں45،کپوارہ میں11،اننت ناگ میں30،بانڈی پورہ میں12،گاندر بل میں5،کولگام میں33اور ضلع شوپیان میں1کیس سامنے آیا۔ جموں ضلع میں223تازہ کورونا کیس سامنے آگئے جبکہ صوبہ کے ضلع ادھمپور میں29،راجوری میں33،ڈوڈہ میں10،کٹھوعہ میں32،سانبہ میں23، کشتواڑ میں4،پونچھ میں6،رام بن میں11اور ضلع ریاسی میں43کیس سامنے آئے۔  

سائمہ اختر کو جائز سوالات پوچھنے پر گرفتار کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر کے خلاف اس وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مکان کی بلاوجہ تلاشی لینے پر سکیورٹی فورسز سے جائز سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ” نئے کشمیرمیں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی بخشا نہیں جاتا ہے“۔ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر پر اس وجہ سے یو اے پی اے لگایا گیا کیونکہ اس نے اپنے مکان کی بغیر کسی وجوہات کے بار بار تلاشی لینے پر جائز سوالات پوچھے۔ بظاہر سائمہ اپنی بیمار والدہ کی وجہ سے پریشان ہیں۔ جب بات ظلم کی ہو تو نئے کشمیر میں خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے“۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سائمہ، جو محکمہ پولیس میں بح

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان، فوجی انخلا پر تبادلہ خیال

کابل//امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بِلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر گزشتہ روز اچانک افغانستان پہنچ گئے۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورہ کا مقصد کابل حکومت کو یقین دلانا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد بھی واشنگٹن کابل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔  

بانڈی پورہ میں کورونا مثبت دکاندار کیخلاف الگ تھلگ نہ رہنے کی پاداش میں کیس درج

سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کو ایک کورونا مثبت دکاندار کیخلاف اس بات کو لیکر کیس درج کیا گیا کہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی کررہا تھا۔  نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک دکاندار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گھر میں قرنطین ہونے کو کہا گیا لیکن اس کے برعکس اُسے کلوسہ علاقے میں اپنے دکان پر پایا گیا۔ حکام نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے دکان کو سیل کرکے دکاندار کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ حکام نے کہا کہ دکاندار کے رابطے میں آنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔  

کشمیر میں تین دن سے برف و باراں کا سلسلہ رک رک کر جاری

سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ تین روز سے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 18 اپریل تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 اپریل تک موسلا دھار بارشیں ہونے کی توقع ہے۔  

جنوبی ضلع کولگام میں خاتون ایس پی او گرفتار،ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں نوکری سے بر طرف

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک خاتون سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ خاتون کو نوکری سے بھی بر طرف کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز نے 14 اپریل کو کریوا محلہ فرصل کولگام کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن عمل میں لایا۔اس دوران فورسز پارٹی کو سائمہ اختر دختر غلام نبی راہ نامی ایک خاتون نے روکا اور ان کے کام میں رخنہ ڈالا۔  پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون فورسز کے کام میں مزاحم ہوئی اور تشدد پر اتر آئی۔ خاتون نے پولیس کے مطابق ایسی باتیں بھی کیں جن سے ملی ٹنسی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ذاتی موبائیل سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ بقول پولیس تلاشی آپریشن میں خلل ڈالا جاسکے۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے اس کو نوک

سوپور میں جبر کے الزام میں بھاجپا پنچ سمیت تین گرفتار، بھاجپا سرپنچ روپوش: پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جبر کے الزام میں بھاجپا پنچ سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔  پولیس کے مطابق پولیس کو مدثر احمد شیخ نامی شہری کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد ان کے سسرال والوں، واقع ہمدانیہ کالونی نادی ہل کے گھر میں گھس گئے اور اُن سے ہتھیار جنوبی کشمیر تک پہنچانے کا تقاضا کیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق جبری طور گھر میں گھسنے والوں نے افراد خانہ کے موبائیل فون بھی چھین لئے اور انہیں دھمکی دی کہ وہ کسی کے سامنے اس کا افشا نہ کریں۔ اس سلسلے میں پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر20زیر متعلقہ دفعات کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔دوران تحقیقات تکنیکی شواہد کی بنا پر ایک پنچ معراج الدین راتھر ولد حاجی محمد اکبر ساکن منی پورہ کرانکشیون سوپور کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا جو بی جے پی سے تع

ملک میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 2.17 لاکھ نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 217353 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، اس عرصے کے دوران 118302 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12547866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 1569743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ ا