تازہ ترین

کورونا بحران؛بارہویں تک کے سبھی سکول اور ٹیوشن مراکز30اپریل تک بند

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات شام دیر گئے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بارہویں جماعت تک کے سبھی سکول30اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سرکار نے جموں کشمیر میں قائم سبھی پرائیوٹ ٹیوشن سینٹر بھی30اپریل تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے کیس پھیلنے کے سبب لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں بارہویں جماعت تک کے سکول پہلے ہی بند تھے تاہم پرائیویٹ ٹیوشن مراکز میں معمول کے مطابق درس و تدریس کا کام جاری تھا۔  

جموں کشمیر میں1141نئے کورونا کیس،4کی موت

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو 1141نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ان میں707کا تعلق وادی کشمیر جبکہ434کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد142877تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید4افراد کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ تین افراد کی موت کشمیر جبکہ ایک کی موت جموں میں واقع ہوئی۔ مذکورہ ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں ضلع سرینگر کورونا کیسوں میں لگاتار سر فہرست ہے اور یہاں آج 71مسافروں سمیت418کیس سامنے آئے۔ضلع بارہمولہ کا دوسرا نمبر رہا جہاں 136،بڈگام میں25،پلوامہ میں21،کپوارہ میں23،اننت ناگ میں30،بانڈی پورہ میں7،گاندربل میں10،کولگام میں23اوع شوپیان ضلع میں5کیس سامنے آئے۔  اسی طرح جموں ضلع میں 215،ادھمپور میں47،راجوری میں13،ڈوڈہ میں 4

کورونا بحران: دہلی میں اختتام ہفتہ کرفیو نافذ رہے گا

نئی دہلی// دہلی میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے اختتام ہفتہ کرفیو کا اعلان کیا ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ علان کیا دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک اختتام ہفتہ کرفیو نافذ کرنے کا علان کیا۔ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخری دنوں میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات سےوابستہ افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران دہلی میں میٹنگ ہال ، مال ، جم اور سپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سنیما گھروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔ ملک کی دیگر کئی

پٹرول اور ڈیزل 15 دن بعد سستا ہوا

نئی دہلی//آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک استحکام برقرار رہنے کے بعد جمعرات کو ان میں کمی کی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 16 پیسے سستا ہوکر 90.40 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ قبل ازیں ، دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ دوسرے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ممبئی ، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول 15 پیسے مہنگا ہوا اور وہ بالترتیب 96.83 ، 92.43 اور 90.77 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں ڈیزل 15 پیسے سستا ، 87.81 روپے ، چنئی میں یہ 13 پیسے سستا 85.75 روپے اور کولکتہ میں یہ 14 پیسے سستا ہوا جو 83.61 روپے فی لیٹر پر رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا

کورونا بحران کی سنگینی کے پیش نظر دربار منتقلی ملتوی

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو دربار منتقلی ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا۔حکومت کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ملازمین کی حفاظت کیلئے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تفاصیل ٹویٹ کے ذریعے جاری کی گئیں۔ فیصلے کے مطابق سیول سیکریٹریٹ سرینگر اور جموں دونوں شہروں میں کام کرے گا ۔ نیز دفتری کام کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس کیلئے فائلوں کی ای منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔ 

میدانی علاقوں میں بارشیں ، بالائی علاقوں میں برف باری، 18پریل تک موسم ناساز رہنے کا امکان

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ شام سے ہی میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورتحال 18اپریل تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔  

گیلانی سے منسوب ٹویٹ جعلی ہے: پولیس

جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سید علی گیلانی نے کل یعنی جمعہ کیلئے کوئی ہڑتال کال جاری نہیں کی ہے۔پولیس کے مطابق گیلانی سے جو ٹویٹ منسوب کیا گیا ہے ”وہ جعلی ہے اور کسی نے پاکستان سے جاری کیا ہے“۔ پولیس نے گیلانی کے افراد خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا” وہ ٹویٹ نقلی ہے اور ہم اُن افراد کیخلاف کارروائی کریں گے جو اس کو سوشل میڈیا پر پھیلاکر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں“۔ پولیس کے مطابق ”جعلی ٹویٹ میں گیلانی نے کل یعنی جمعہ کیلئے ہڑتال کی اپیل کی ہے“۔ ادھر آئی جی کشمیر وجے کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ”سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنا معمول کا کام جاری رکھیں“۔  

غلطی سے کنٹرول لائن کراس کرنے والا پاکستانی کشمیر کا شہری وطن روانہ

 پونچھ//بھارتی فوج نے جمعرات کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری، جس نے غلطی سے کنٹرول لائن کراس کی تھی، کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا۔ فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مذکورہ شہری کو پونچھ۔راولاکوٹ کراسنگ پوئنٹ پر پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا۔فوج نے مزیدکہا کہ یہ قدم انسانی بنیادوں پر اٹھایا گیا۔ مذکورہ شہری کی شناخت غلام قادر ولد محمد دین ساکن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ11اپریل کے روز غلطی سے کنٹرول لائن کراس کرکے اس طرف آیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی افواج نے 25فروری کو2003کی جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل پر رضا مندی کا اعلان کیا جب سے کنٹرول لائن پر حالات ’دوستانہ‘ ہیں۔

ماہ مارچ میں تھوک افراط زر 7.39 فیصد

نئی دہلی// ایندھن اور بنیادی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے مارچ 2021 میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک کافراط زر 7.39 فیصد درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ ماہ میں 4.17 فیصد تھی۔ حکومت کے جمعرات کو یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ 2020 میں تھوک قیمت میں تھوک افراط زر 0.42 فیصد تھی۔ اسی مہینے میں اشیائے خوردنی اشیا کی تھوک افراط زر کی شرح 5.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری 2021 میں یہ اعداد و شمار 3.31 فیصد تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ 2021 میں، خام تیل کی قیمت میں 73.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح پٹرول اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 32.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ معدنی کی قیمتوں میں 10.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رسوئی گیس۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10.30 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 18.480 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 18.27 فیصد کمی آئی ہے۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس کاپھیلاو¿ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 13.82 کروڑ سے زیادہ افراد وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29.73 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 138276238 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2973058 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستوربڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 64 ہزار 402 مریض فوت ہوچکے ہیں۔  

شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار دو منزلہ عمارت سے گر کر لقمہ اجل

سرینگر//سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمعرات کو جنوبی ضلع شوپیان کے ریشی پورہ علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 48سالہ اے ایس آئی، سی آر پی ایف شیام سنگھ ولد دیال سنگھ کو زخمی حالت میں سکمز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ اہلکار کا تعلق178ویں بٹالین سی آر پی ایف سے تھا۔  

صومالیہ میں بم دھماکہ، 17 کی موت

موغادیشو// صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔ اس حملے کے لئے الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں سرگرم الشباب صومالیہ میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔   

ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 لاکھ نئے معاملے،1038ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔ اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست