تازہ ترین

آندھرا پردیش ضلع کڑپہ میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک

حیدرآباد// اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاوں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیاجاسکے۔جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جارہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جاگریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔  

سینئر کے اے ایس آفیسر کورونا وائرس سے ازجان

سرینگر//سپیشل سیکریٹری ،محکمہ فائنانس اور سابق ضلع کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی سنیچر کو کورونا وائرس میں مبتلاءہوکر انتقال کرگئے۔ وہ جی ایم سی جموں میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 54سالہ وانی نے آج ساڑھے گیارہ بجے انتقال کیا۔ وانی1999بیچ کے کے اے ایس آفیسر تھے۔  

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ

سری نگر// کورونا کیس اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کیسز اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ضلع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا”کرگل کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے، شاید لوگوں کو معلوم ہے کہ یہاں اس کا زیادہ اثر نہیں ہے لیکن یہ غلط بات ہے، ہم نے ضلع میں شبانہ کرفیو، جس کو ہم’ کورونا کرفیو ‘کہتے ہیں، نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں“۔  

ملک میں مسلسل تیسرے روز چار لاکھ سے زائد نئے کورونا کیس، چار ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے مسلسل چار لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔اس دوران گذشتہ24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت بھی ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

جموں کشمیر میں مزید30کورونا ہلاکتیں، تعداد2642

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ابھی تک2642افراد مہلک کورونا وائرس کا شکار بن گئے ۔ سنیچر کونیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں19اموات جی ایم سی جموں میں جبکہ 11اموات وادی کشمیر کے اسپتالوں میں واقع ہوئیں۔ وادی کشمیر میں آج جو کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اُن کا تعلق رام باغ سرینگر ،بگرو خانصاحب بڈگام، گوجری بل سرینگر،بٹوارہ سرینگر،بتہ مالو سرینگر،بانہال،اننت ناگ،نوپورہ اننت ناگ وغیرہ علاقوں سے تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے312افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں سے1526افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ1116کی موت جموں صوبے میں ہوئی۔  

جنوبی کشمیر کے ڈورو میں جواں سال کرکٹر کا اچانک انتقال

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں سنیچر کو ایک24سالہ کرکٹر اچانک اور پُر اسرار طور پر انتقال کرگیا۔ اطلاعات کے مطابق جواں سال عادل صدیق صوفی ولد محمد صدیق سوفی ساکن شاہ آباد ڈورو سحری کے وقت انتقال کرگیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عادل نے معدے میں شدیددرد کی شکایت کی جس کے بعد اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ عادل کی اچانک موت سے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔  

طالبان کاعید پر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان

کابل// افغانستان میں طالبان نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے موقع پرتین دن تک جنگ تک بندی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قریبی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق طالبان اپنے جنگجوو¿ں کو عید الفطر پر تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔  

ضلع پونچھ میں سڑک حادثہ،کمسن بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں سنیچر کو ایک زایلو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین افراد شدید طور زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ریاض احمد ولد غلام قادر ساکنہ اعظم آباد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخموں میں غلام محمد ولد عبدل احد ، اعجاز احمد ولد غلام محمد اور امتیاز احمد ولد محمد عبداللہ ساکنان راجپورہ شامل ہیں جنہیںعلاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا گیا۔  

ڈاون ٹاون سرینگر میں گرینیڈ ھماکہ،2فورسز اہلکاروں سمیت4زخمی

سرینگر//ڈاون ٹاون سرینگر کے نواب بازار علاقے میں جمعہ کواس وقت چار افراد زخمی ہوگئے جب مشتبہ جنگجوﺅں نے ایک گرینیڈ دھماکہ کیا۔زخمیوں میں دو سی آر پی ایف اہلکار ، ایک پولیس اہلکار اورایک عام شہری شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق دو فورسز ، ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں 25 سالہ نوجوان کو گھر میں ہی مردہ پایا گیا

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نسو گاوں میں جمعہ کی دوپہر کو اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 25 سالہ نواجوں کو اپنے ہی گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے نسو گاوں میں دوپہر کو ایک 25 سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت وسیم پرہ ولد غلام محی الدین پرہ کے بطور ہوئی ہے۔  

کورونا قہر میں غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں: ڈاکٹر محمد سلیم خان کا مشورہ

سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو پھلینے سے روکنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کے برعکس امسال زیادہ تعداد میں مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس سال بچوں میں بھی کورونا کی علامات پائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کورونا مریض گھروں میں ہی زیر علاج ہیں انہیں حالت بگڑنے کی صورت میں ہی ہسپتال آنا چاہئے۔  

این جی اوز کے آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ پر پابندی نہیں ، اس عمل کو منظم کیا جا رہا ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر// سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ان خبروں ،کہ انتظامیہ این جی اوز کو آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ سے روک رہی ہے، کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ در اصل ضرورت مند مریضوں کو فوری طور آکسیجن فراہم کرنے کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ” ایسا بالکل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ایک موزوں میکانزم کی وساطت سے مریضوں کو آکسیجن کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے“۔ قبل ازیں موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ضلع کے تمام آکسیجن مینی فیکچرنگ یونٹوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ این جی اوز اور پرائیویٹ سوسائیٹیز کے آکسیجن سلندڑوں کی ریفلنگ بند کریں۔

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15.60 کروڑسے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔ عالمی طاقت کے سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔  

بڑھتے کورونا بحران سے مجبور ہوکر وزیر اعظم کو پھر خط لکھنا پڑا: راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وبا کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا ہے لہٰذا ابھی فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیے۔  گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ” کورونا نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انھیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی“۔ کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’کہ وبا سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انھیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے امید کا اظہار کی

ملک میں کورونا وائرس کا بڑھتا قہر، 4.14 لاکھ نئے کیس، 3915 ہلاک

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے دن بہ دن بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4.14 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آئے اور دوسرے دن بھی تقریباً چار ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہوئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 3.31 لاکھ افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔ اس دوران جمعرات کو 23 لاکھ 70 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 49 لاکھ، 73 ہزار 58 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 414188 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 ہو گئے۔ فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 3645164 ہو گئی ہے۔ وہیں 331507 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ایک کروڑ 76 لاکھ 12 ہزار 351 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ دریں

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی// ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔پٹرول کی قیمتوں میں 28 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ یہ مسلسل چوتھا روز ہے جب دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ان کی قیمت اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چار دنوں کے دوران پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل ایک روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول 28 پیسے اضافے کے ساتھ 91.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 81.73 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ سطح ریکارڈ 27 فروری سے 23 مارچ 2021 تک رہا تھا۔ اس کے بعد چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران چار دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی جبکہ بقیہ دن قیمتیں مستحکم

جموں کشمیر میں مزید4926کورونا کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں بھاری اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق آج یہاں 4926کورونا کیس سامنے آئے۔ ان میں سرینگر ضلع سے1070،بارہمولہ سے353،بڈگام سے605،پلوامہ سے171،کپوارہ سے124،اننت ناگ سے314،بانڈی پورہ سے90،گاندر بل سے126،کولگام سے218،شوپیان سے170،جموں سے617،ادھمپور سے121،راجوری سے232،دوڈہ سے51،کٹھوعہ سے200،سانبہ سے131،کشتواڑ سے36،پونچھ سے124،رام بن سے108اور ریاسی ضلع سے65کیس سامنے آئے۔  

وسطی ضلع گاندر بل میں پنکھے سے لٹکتی نوجوان کی لاش بر آمد

سرینگر//وسطی ضلع گاندربل میںجمعرات کو ایک نوجوان کو اس کے گھر کے اندر مردہ پایا گیا۔یہ واقعہ ضلع کے ریزن علاقے میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی لاش کو اس کے گھر کے کمرے میں پنکھے کے ساتھ لٹکتی حالت میں پایا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نوجوان کو پنکھے سے اتار کر فوری طور پی ایچ سی کلن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس معاملے کو لیکر پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔  

جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں کورونا لاک ڈاون جاری، معمولات معطل

سری نگر// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون یا کورونا کرفیو کے باعث جموں و کشمیر میں جمعرات کو مسلسل ساتویں دن بھی معمولات زندگی معطل رہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، جموں، بڈگام اور بارہمولہ میں 29 اپریل کی شام سے مکمل لاک ڈاون نافذ ہے۔ حکام کے مطابق ان چار اضلاع میں 10 مئی کی صبح سات بجے تک مکمل لاک ڈاون نافذ رہے گا۔  

کورونا بحران:جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز اورشب قدر کی تقریب منسوخ

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں کووڈ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ اور اموات کی شرح میںآئے روز تشویشناک تیزی اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی وغیرہ منسوخ کردی گئی ہے۔ بیان میں انجمن اوقاف نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقدس اور متبرک تقریبات اور عشرئہ نجات کی خصوصی عبادات ، ذکر و اذکاراور دعا و مناجات اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر انجام دیںاور اللہ تعالیٰ کے حضور انکساری اور عاجزی کے ساتھ اسکی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے اور موجودہ عالمی وبا سے مکمل نجات کیلئے دعاﺅں کا اہتمام کریں۔ انجمن نے مسلمانوں سے تلقین کی کہ وہ عید الفطر سے قبل شرعی فریضہ صدقہ عید الفطر بھی ادا کرکے اپنے گردو پیش کے ضرورتمندوں ، غریبوں اور مسکینوں تک پہنچانے کی کوشش ک

تازہ ترین