جموں کشمیر میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیس،492سرینگر میں

سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں سنیچر کے روز 1005نئے کورونا مریض سامنے آئے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد137475تک جاپہنچی۔ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 706کا تعلق وادی کشمیر جبکہ299کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں ظاہر ہونے والے706کیسوں میں سے492کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں آج93کورونا سامنے آئے۔  ضلع جموں میں 183کورونا سامنے آگئے جبکہ صوبہ جموں میں ضلع ریاسی دوسرے نمبر پر رہا جہاں 58ایسے کیس سامنے آئے۔    

جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کے روزکہا کہ مستقبل قریب میں جموں و کشمیر میں ایک واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی جس کی بدولت یہاں کے کھلاڑی اولمپک کھیلوں میں شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل میں’کھیلو انڈیا‘ کے تحت منعقدہ واٹر سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ منوج سنہا نے کہا”ہمارے ہاں واٹر سپورٹس کا جو انفراسٹرکچر ہے وہ ملک میں سب سے بہترین ہے“۔  

بانڈی پورہ۔ گریز روڈ پر چھ ماہ بعد ٹریفک بحال

سری نگر//شمالی قصبہ گریز کو وادی کشمیر کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلو میٹر طویل بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو قریب چھ ماہ بعد ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ۔ گریز روڈ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ کو گذشتہ ہفتے ہی قابل آمد و رفت بنایا گیا تھا لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے اس کو ٹریفک کے لئے بند ہی رکھا گیا تھا۔  

جنوبی ضلع شوپیان اور اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین دو معرکہ آرائیاں

سرینگر//جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں سنیچر کی سہ پہر فورسز آپریشنوں کے دوران جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائیاں شروع ہوئیں۔ یہ معرکہ آرائیاں پولیس کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سمتھن اور ضلع شوپیان کے ہٹی پورہ ،چھترا گام  علاقوں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق فورسز نے ان دونوں گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جہاں جنگجوﺅں کے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں سنیچر کو خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتے کی سہ پہر کے بعد بالائی علاقوں میں ایک دو جگہوں پر ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔  

سرینگر میں قائم ایک ٹیوشن مرکز کے دو طالب علم کورونا مثبت، سینٹر بند

سرینگر//حکام نے سنیچر کوسرینگر میں قائم ایلن کوچنگ انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم دو طالب علموں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کو پانچ دن کیلئے بند کردیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے مذکورہ ٹیوشن سینٹرکو پانچ دن کیلئے بند کرنے احکامات صادر کئے۔سینٹر کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کیلئے صرف آن لائن کلاسوں کا اہتمام کریں۔  

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بانڈی پورہ میں بارہویں کے طالب علم کو گھر میں مردہ پایا گیا

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں نائد کھے کے پشواری میں سنیچر کو ایک نوجوان کو اس کے گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18سالہ عبدال احمد ،جو کہ بارہویں کا طالب علم تھا، آج صبح نہیں جاگا اور جب اس کے گھر والے اُسے جگانے گئے تو اس کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ افراد خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو عبدال اپنے بستر پر مردہ پڑا تھا۔ پولیس نے نوجوان کی اچانک موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی ہے۔  

اننت ناگ میں خاتون کی مبینہ خود کشی،سسرال والوں کا مکان نذر آتش

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں سنیچر کو ایک خاتون نے مبینہ طور خود کشی کی جس کے بعد مذکورہ خاتون کے میکے والوں نے مبینہ طوراس کے سسرال والوں کا مکان نذر آتش کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اننت ناگ کے مومن آباد میں آج صبح ایک خاتون نے مبینہ طورخود کو لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک خاتون کے میکے والوں نے بعد ازاں اس کے سسرال والوں کا مکان جلا ڈالا۔ان کا الزام تھا کہ اُن کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے ہی خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھانے کیلئے مجبور کیا۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی نے لکھا کہ خاتون کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری

کولکتہ// مغربی بنگال میں ہفتے کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15،940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں 11581022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ، ان میں ہاو¿ڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2 ، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔  

کورونا بحران سنگین تر، ملک میں 1لاکھ 45ہزار سے زائد نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 145384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 77567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 11990859 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 168436 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کے کووڈ اسپتال میں آگ ،چار ہلاک

ممبئی// ریاست مہاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے ، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ "اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی“۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پ

ضلع شوپیان میں ایک گاوں کا فورسز محاصرہ، تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو جنوبی ضلع شوپیان میں چھتراگام گاوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے گاوں کو گذشتہ شب کے دوران ہی محاصرے میں لیکر آج صبح تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی گذشتہ روز شوپیان قصبہ میں ایک فورسز آپریشن کے دوران پانچ جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ۔  

تازہ ترین