تازہ ترین

کورونا کا قہر جاری، جموں کشمیر میں808نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید808کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد136470تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ آج ظاہر ہونے کیسوں میں 525کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ283کیسوں کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اعداد و شمار دیتے ہوئے مذکورہ ذرائع نے کہا کہ سرینگر ضلع لگاتار کورونا کیسوں کی تعداد میں سر فہرست ہے اور یہاں آج بھی 299کیس سامنے آئے، ضلع بارہمولہ میں بھی کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہاں آج104کیس ظاہر ہوئے۔بڈگام میں36،پلوامہ میں5،کپوارہ میں22،اننت ناگ میں23،بانڈی پورہ میں11،گاندربل میں7،کولگام میں10اور شوپیان ضلع میں آج کورونا کے8کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میںآج164 اورضلع کٹھوعہ میں28کورونا کے نئے کیس سامنے آئے۔  

بجبہاڑہ میں فوجی اہلکار گولی مار کر ہلاک

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک فوجی اہلکار، جو چھٹی پر تھا، کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مسلح افراد نے محمد سلیم آخون ساکن بجبہاڑہ کو نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔اُسے شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے میڈیکل کالیج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔تاہم جی ایم سی اننت ناگ میں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آخون ٹیریٹوریل آرمی میں کام کرتا تھا اور آج کل چھٹی پر گھر آیا تھا۔  ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ جمعہ کو مثبت آگیا۔ عمر نے اس بات کی اطلاع خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلاءہوکر گھر پر ہی الگ تھلگ ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عمر نے گذشتہ بدھ کو سکمز صورہ میں کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اس سے قبل عمر کے والد فاروق عبد اللہ بھی کورونا مثبت آئے۔ وہ کئی روز تک سکمز میں زیر علاج رہنے کے بعد اب گھر میں ہیں۔  

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 1لاکھ 31ہزار968 نئے کیس، 780 ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سنگینی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ لگاتار دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور گذشتہ 24 کے دوران 69289 ایکٹیو کیسز کا بھی اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد 979608 ہوچکی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک بار پھر 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61،899 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 11913292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 69289 سے بڑھ کر 979608 ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 167642 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فی

جنوبی کشمیر میں دو معرکہ آرائیاں،7جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر کے شوپیان اور ترال علاقوں میں جمعہ کو فورسز کے ساتھ دو معرکہ آرائیوں کے دوران سات جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے تین جنگجوگذشتہ شات دیر گئے جبکہ چار آج صبح سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق ہوگئے۔ جنوبی قصبہ شوپیان میں گذشتہ شام شروع ہوئی معرکہ آرائی آج دو مزید جنگجوﺅں کی ہلاکت پر ختم ہوگئی۔یہاں گذشتہ سہ پہر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے محصور جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ایک بار پھر گولی باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا۔ یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محصور جنگجوﺅں کو س

ترال جھڑپ : جاں بحق جنگجوﺅں میں انصار غزوة الہند چیف کمانڈر امتیاز شاہ شامل: پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیر کے ترال میں فورسز نے ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جن دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا اُن میں انصار غزوة الہند نامی تنظیم کا چیف کمانڈر امتیاز شاہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انصار غزوة الہند کا چیف کمانڈر امتیاز شاہ ترال میں مارے گئے دو جنگجوﺅں میں شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پولیس نے گذشتہ شام دعویٰ کیا تھا کہ امتیاز شاہ جنوبی قصبہ شوپیان میں جاری فورسز آپریشن کے دوران محصور ہے جہاں ابھی تک معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوئی اس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ یہ معرکہ آرائی ترال قصبہ سے تین کلو میٹر دورنئی بھگ اور امیر آباد کے درمیان کھیت میں جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گولیوں کے تبادلے

سب جیل پلوامہ میں دو عمارات آگ کی واردات میں خاکستر

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل کی دو یک منزلہ عمارات آگ کی ایک واردات کے دوران جل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے درسو علاقے میں واقع سب جیل کے اندر آگ نموادار ہوگئی اور جب تک اس پر قابو پایا گیا تب تک دو یک منزلہ عمارات مکمل طور خاکستر ہوگئی تھیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس واردت میں کچھ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور مشینری کو نقصان پہنچ گیا۔  

کنگن میں دوران شب14دکانوں میں چوریاں

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن بازار میں چوروں نے گذشتہ رات کے دوران 14دکانوں کو لوٹ لیا۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق 8اور 9اپریل کی درمیانی رات کو چوروں نے کنگن مارکیٹ میں 14دکانوں لوٹا ۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے فارنسک ٹیم کو طلب کیا ہے اورمتعلقہ دکانداروں کو تب تک دکان کھولنے سے اجتناب کیا ہے جب تک فارنسک ٹیم جانچ نہیں کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 24مارچ کو بھی چوروں نے رات کے دوران گگن گیر اور کلن، علاقوں سے دو آلٹو گاڑیاں چرائی تھیں۔  

شوپیان معرکہ آرائی کا دوسرا دن ،فائرنگ کا سرنو آغاز

سرینگر//جنوبی قصبہ شوپیان میں گذشتہ سہ پہر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوگئی وہ آج جمعہ کو بھی جاری ہے۔ ابھی تک اس معرکہ آرائی میں پولیس کے مطابق تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے محصور جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ایک بار پھر گولی باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا۔ یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔  

ترال معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق :پولیس

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں جمعہ کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوئی تھی اس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع فراہم کی۔پولیس نے مزید کہا کہ مذکورہ جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔  یہ معرکہ آرائی ترال قصبہ سے تین کلو میٹر دورنئی بھگ اور امیر آباد کے درمیان کھیت میں جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی شروع ہوگئی۔ علاقے کو گذشتہ شام فوج کے 42آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے محاصرے میں لیا تھا اور آج صبح محاصرے کے دوران ہی تصادم شروع ہوگیا۔  

جنوبی کشمیر کے ترال میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم

ترال//جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں جمعہ کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔  یہ معرکہ آرائی ترال قصبہ سے تین کلو میٹر دورنئی بھگ اور امیر آباد کے درمیان کھیت میں صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی شروع ہوگئی۔ علاقے کو گذشتہ شام فوج کے 42آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے محاصرے میں لیا تھا اور آج صبح محاصرے کے دوران ہی تصادم شروع ہوگیا۔ پولیس نے اس معرکہ آرائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بھی ایک معرکہ آرائی گذشتہ شام سے جاری ہے۔