تازہ ترین

تعلیمی ادارے 15جون2020تک بند رہیں گے: حکومت

سرینگر//حکومت نے جمعہ کے روز ایک آرڈڑ جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر میں سبھی تعلیمی ادارے اور تربینی مراکز15جون 2020تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ سبھی تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے عالمی وبا کے پیش نظر کم و بیش گذشتہ تین ماہ سے مسلسل بند پڑے ہیں۔  

نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی: آغا روحُ اللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر آغا سید روحُ اللہ مہدی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اُن کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہوگی۔ آغا روح اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”جموں کشمیر نیشنل کانفرنس حد بندی عمل میں شمولیت نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں جلدایک مفصل بیان جاری کیا جائے گا“۔  یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمداکبر لون اور حسنین مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل مسعودی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ حد بندی کمیشن میں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

موت کے دوسرے دن شوپیان کے شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت، مہلوکین کی تعداد28

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے70سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے دوسرے دن مثبت آنے کے بعد جمعہ کے روزجموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد28تک جاپہنچی ہے۔ جی ایم سی، سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ علیالپورہ، باگندھر شوپیان کے رہنے والے شہری، جو ذیابطیس ،ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاءتھے، کو27مئی کے روز اسپتال میںداخل کیا گیا تھا ۔مذکورہ شہری نے گذشتہ شام صدر اسپتال میں آخری سانس لی، اُس کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔ کورونا وائرس سے ابھی تک سرینگر ضلع میں7،اننت ناگ میں5، بارہمولہ میں5،کولگام میں4 اور بڈگام میں2اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق ضلع بانڈی پورہ اور شوپیان میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے جبکہ باقی ماندہ تین اموات جموں صوبے میں ہوئی ہیں۔    

حد بندی کمیشن کا حصہ نہیں بنوں گا:حسنین مسعودی

سرینگر//حد بندی کمیشن کے ممبر کے طور منتخب کئے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمان حسنین مسعودی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ اُس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کو اُنہوں نے چیلنج کیاہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمداکبر لون اور مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا تھا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ پارٹی صدر فاروق نے تاہم ابھی اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مسعودی نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اُن کی پارٹی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سے پہلے اُنہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا

کنٹرول لائن پر بالا کوٹ کے جنگل میں آگ لگنے سے بارودی سرنگیں پھٹ پڑیں

سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر بالا کوٹ علاقے کے جنگلی علاقے میں آگ لگنے کے نتیجے میں زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹ پڑی ہیں اور وہاں دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں جن کی وجہ سے سبز سونا تباہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق اصل میں جنگل میں آگ کنٹرول لائن کے دوسری طرف بھڑک اُٹھی ہے جو اب اس طرف تک پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آگ سے درجنوںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں سے پھٹ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنٹرول لائن پر دفاعی ذرائع کے مطابق در اندازی سے نمٹنے کیلئے زیر زمین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ جنگل میں آگ ابھی تک بھڑک رہی تھی۔  

مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا: حکومت

نئی دہلی//ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان ۔چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل کےلئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاو¿س میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ انہوں نے وزیراعظم مسٹر مودی سے با

پلوامہ میں بر آمد بارود سے بھری گاڑی حزب جنگجو کی تھی: رپورٹ

سرینگر//پولیس نے اُس گاڑی کے مالک کی شناخت کرلی ہے جس میں بارود بھر ا تھا ، جس کو ممکنہ طور فدائی حملے کیلئے استعمال کیا جانا تھا اور جس کو گذشتہ روز جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپور علاقے میں بر آمد کرکے ناکارہ بنایا گیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ” جس سینٹرو گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا وہ ہدایت اللہ ملک نامی ایک سرگرم جنگجو کی ہے جس کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے اور جو شرتپورہ شوپیان کا باشندہ ہے۔ہدایت اللہ گذشہ سال ماہ جولائی سے جنگجوﺅں کے ساتھ سرگرم ہے“۔  یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی جی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ فورسز نے راجپورہ ،پلوامہ سے ایک گاڑی بر آمد کی جس میں45کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک حملے کو ٹالا گیا ۔   

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 58 لاکھ کے پار، 3.60 لاکھ افراد کی موت

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ اب تک 3.60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے مرچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 58،08،672 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 3،60،289 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس کورونا وائرس کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبائی امراض کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی دس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 7466 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 175 افراد لقمہ

ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ ساڑھے سات ہزار متاثرین کا اضافہ

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنے سے مریضوں کی ک±ل تعداد 1,65,799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71,106 ہوگئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 1,65,799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے ا?ئے تھ

ہندوارہ میں جنگجوﺅں کے2اعانت کار گرفتار، ہتھیار بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی ضلع کپوارہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے ہتھیار کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دو جنگجوﺅں کے اعانت کاروں کو ہندوارہ میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد فورسز اور پولیس نے پنڈتپورہ، کرالہ گنڈ میں ناکہ لگایا جہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔اس دوران دو مشکوک افراد نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیںتعاقب کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت آصف احمد ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکن تلہ واری لنگیٹ اور مزمل احمد پیر ولد نذیر احمد پیر ساکن مقام شاہ ولی درگمولہ کپوارہ کے طور کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے 2پستول،2پستول میگزین اور پستول کی20 گولیاں بر آمد کی گئی ہیں۔  

حراست کیخلاف میاں قیوم کی عرضی عدالت عالیہ میں مسترد

سرینگر//جموں کشمیر کی عدالت عالیہ نے جمعرات کو کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے محبوس صدر ایڈوکیٹ میاں قیوم کی وہ عرضی مسترد کردی جو اُنہوں نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی قید و بند کیخلاف دائر کی تھی۔ قیوم کو گذشتہ برس ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا جب مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے خطے کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق عدالت عالیہ کے ایک ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھا جو مذکورہ بینچ نے 2فروری2020کو دیا تھا۔قیوم نے اسی فیصلے کیخلاف ڈویژن بینچ میں اپیل کی تھی جو آج مسترد کردی گئی۔  تاہم ڈویژن بینچ نے محبوس قیوم کے وکیل کو تجویز دی کہ وہ اپنے موکل کی طرف سے ایک درخواست پیش کرےں جس میں یہ بتایا جائے کہ اُن کے موکل یعنی میاں قیوم نے اپنی ”سوچ تبدیل “ کی ہے اور وہ” اپنی رہائی کا

کنگن میں کمسن بچہ پھسل کر نالے میں جاگرا، تلاش شروع

سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعرات کو ایک3سالہ کمسن بچہ پھسلتے ہوئے ایک نالے میں جاگرا۔ یہ حادثہ کنگن کے ناراناگ علاقے میں پیش ایا جہاں پولیس ذرائع کے مطابق عرفان احمد کھٹانہ ولد شوکت کھٹانہ، ساکن پہلینار وانگت پھسل کرنالہ سندھ میں جاگراگیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی تلاش کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا ہے ۔  

پلوامہ میں کار کے اندر 45کلو گرام بارود نصب کرنے میں حزب اور جیش ملوث: آئی جی

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر رینج وجے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں ایک کار کے اندر نصب40سے45کلو گرام بارودی سرنگ کا بروقت پتہ لگاکر ایک حادثے کو ٹال دیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر نے کہا کہ یہ کام حزب المجاہدین اور جیش محمد سے وابستہ جنگجوﺅں کا تھا تاکہ وہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناسکیں۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق آئی جی کشمیر نے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کو مسلسل ممکنہ فدائی حملے کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ انہوں نے کہا ” گذشتہ روز کئی مقامات پر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے،ہمارے آدمیوں نے فدائی کو دو ناکوں پر روکنے کی کوشش کی اور وارنگ کے طور گولی بھی چلائی۔ حملہ آور نے دونوں ناکوں کو پھاند کر آخر کار راجپورہ کے آئن گنڈ نامی گاﺅں کے نزدیک گاڑی چھوڑ دی۔آج صبح بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے مقام پ

کشمیر میں ایک اورکورونا موت،اموات کی مجموعی تعداد27

سرینگر//حکام نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلاءایک اورشہری کی موت واقع ہونے سے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد27ہوگئی ہے۔  جی ایم سی سرینگر کے ڈاکٹر سلیم خان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ خانپورہ بارہمولہ کے55سالہ شہری کو27مئی یعنی بدھ کے روز بارہمولہ سے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کچھ گھنٹوں کے بعد ہی اُس کا انتقال ہوگیا اوراس سے حاصل نمونوں کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔  اس ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد24جبکہ جموں کشمیر میں27ہوگئی ہے۔  

ملک میں کورواناانفیکشن کے نئے معاملوں مں پھر اضافہ، متاثرین کی تعداد 1.58 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں دو دن تک کورواناوائرس سے انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 6566 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 158333 تک پہنچ گئی اور اس مدت میں 194 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4531 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثرہ 3266 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 67692 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے علاقے میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورواناکے کل 86110 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ اور منگل کو نئے معاملات میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے کیس

پلوامہ میں کار سے بارودی سرنگ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں ایک کار سے بارودی سرنگ بر آمد کرکے اُسے ناکارہ بنایا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق اس سرنگ کا پتہ فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی آپریشن کے دوران مشترکہ طور لگایا۔  حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی نے لکھا کہ اُنہیں چار سے پانچ دن قبل ہی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوئی گاڑی بارودی سرنگ لیکر جانے والی ہے۔ اس موقع پر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے سرنگ کوکار کے اندر ہی دھماکہ کرکے اُڑادیا۔ ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے زور دار اور خوفناک آواز پیدا ہوگئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی طاقتور  بارودی سرنگ تھی جو کافی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی تھی۔۔    

شوپیان میں کمسن لڑکی اور خاتون درخت کی زد میں آکرلقمہ اجل،ایک زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کی شام آندھی چلنے کی وجہ سے ایک درخت اکھڑ کر گرگیا جس نے ایک کمسن لڑکی سمیت تین خواتین کو اپنی زد میں لایا۔اس حادثے میں لڑکی اور ایک خاتون از جان جبکہ تیسری خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے کیلر علاقے میں شکرو نامی گاﺅں ، جو جنگل میں واقع ہے،میں پیش آیا جہاں بکر وال گھرانے کی ایک لڑکی اور دو خواتین تیز آندھی کی وجہ سے اچانک گرنے والے درخت کے نیچے آگئیں۔ درخت کی زد میں آنے والوں کی شناخت 10سالہ ببلی، 50سالہ زینہ بیگم اور25سالہ شبنم ساکنان اکھنور کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے ببلی اور زینہ از جان ہوگئیں جبکہ شبنم زخمی ہوگئی جو کیلر اسپتال میں زیر علاج ہے۔  خبر رساں ایجنسی کے این او نے بلاک میڈیکل آفیسر کیلر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کمسن بچی اور زینہ جاں بحق ہوگئی ہیں زخمی شبنم کا علاج جاری ہے۔ وادی کے کئی علاقوں سے تیز آندھی چلنے

دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15 ہزار کے پار

نئی دہلی// دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہرتیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 792 نئے معاملات سے کل تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہو گئی۔ دہلی صحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملے 7690 ہیں۔ اس دوران 310 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 7264 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ دہلی میں پر کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ ہسپتالوں میں 2118 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 191 انتہائی نگہداشت مرکز (آئی سی یو) اور 32 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ 602 لوک نائک جے پرکاش نارائن ہسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں جن میں 22

شمالی کشمیر کے سوپور میں نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں بدھ کو ایک21سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت سجاد احمد کنوال ولد نذیر احمد کنوال ساکن شیر کالونی کے طور کی گئی ہے ۔ سجاد تحصیل روڑ پر واقع ایک عمارت کی چھت پر چڑھ کر کام کررہا تھا جب وہ بجلی کی تار کے رابطے میں آکر کرنٹ کا شکار ہوگیا۔ سجاد کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔  

ملک میں کورونا سے 4337 ہلاک ، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔ وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک اس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کوروناکے کل 83004 فعا