تازہ ترین

لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تناﺅ کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

جموں// جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناﺅ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموںپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصاویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناﺅ بھڑکنے کا اندیشہ ہو“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

پارمپورہ سرینگر میں جنگجوﺅں کا حملہ، ایک فورسز اہلکار زخمی

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے حملے میں کم سے کم ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے خوشیپورہ پارمپورہ علاقے میں فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

کشمیر کے موسم میں نمایاں بہتر ی ،لداخ شاہراہ اور مغل روڑ مسلسل بند

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں کشمیر خاص کروادی میں جمعرات کو موسم میں بہتری واقع ہوئی اور دن میں سورج نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ دسمبر کی 2 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعرات کو چوتھے روز بھی بند رہے۔  

پڈوچیری میں’نوار‘طوفان سے تباہی

پڈوچیری // سمندری طوفان ’نوار‘نے پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے ،طوفان سے متعدد مقامات پر درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات ہیں۔ سمندری طوفان ’نوار‘نے بدھ کی رات تمل ناڈو کے ضلع ولپورم کے مرکنم کو عبور کیا۔ پڈوچیری کے ایجل نگر ، وینکٹ نگر ، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ کچھ مکانات سیلاب کی زد میں ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے واٹس ایپ پوسٹ میں بتایا ہے کہ صرف گرینڈ بازارپولیس ایریا سے سات درخت گرنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینبو نگر میں ایک گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ایک بوڑھی خاتون اور بچے کو بچایا گیا ہے۔ بارش کے دوران پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا، جسے بحال کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں جان و مال کے

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد92.66لاکھ،135223 اموات

نئی دہلی// جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44489نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ وہیں، صحت مند مریضوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد135223 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 4،52،344 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ(99) افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے

ہمارے پاس الیکشن جیتنے کے کافی ثبوت ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہا کہ ان کے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کہا”ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے“۔ صدر ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کو منتقلی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صدارت کے امیدوار کے انتخاب جیتنے اور حلف برداری کی تقریب کی مدت کے وقت کو ’ٹرانزکشن‘ کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہے۔ ٹرمپ نے کہا” ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر سے جیت لیاتھا۔ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور

جنید متو دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر منتخب

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو کو بدھ کے روز دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پرمتو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔ متو نے44ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ عمران کو7ووٹ حاصل ہوئے۔26رائے دہندگان نے الیکشن عمل میں حصہ نہیں لیا۔  

جموں کشمیر میں جمعرات سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر// جموں کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے رک رک کر ہونے والی برف و باراں کے بیچ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہوگی اور پھر 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے پہاڑیوں سے برفانی تودے گر آنے کیلئے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔  

سوپور کے لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے پولیس کی عوام سے مدد طلب

سرینگر//پولیس نے بدھ کوشمالی کشمیر کے سوپور کے رہنے والے ایک لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ نذیر احمد پنڈت ساکن نگین باغ کرانکشیون کالونی سوپور رواں ماہ کی24تاریخ سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ اگر کسی کو مذکورہ شہری کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو9596773011, 9906447138, 9596773024 یا9596773025, نمبرات پر مطلع کیا جائے۔ لاپتہ شہری کے بارے میں ایک رپورٹ تارزو سوپور کے پولیس تھانے میں درج ہے۔  

اونتی پورہ میں انہدامی کارروائی، متعدد تعمیرات مسمار

ترال// جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کو انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کی انہدامہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران علاقے میں درجنوں دکان اور کئی دیگر تعمیرات کو کھارہ موڑ کے نزدیک منہدم کیا گیا۔ متاثرین نے الزام عاید کیا کہ اُنہیں قبل از وقت کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک انہدامی کارروائی جاری تھی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تعمیرات سرکاری اراضی پر کھڑی کی گئی ہیں۔  

کورونا وائرس سے دنیا میں 14لاکھ سے زیادہ اموات،5.96کروڑ متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں 14لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھتے ہوئے5.96 کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 59671202 افراد کو متاثر اور1407542 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 112589221 افراد متاثر اور259874جاں بحق ہوئے ہیں۔  

ملک میں کورونا کا قہر جاری، 44376نئے کیس،481ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں پھر 44 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیس سامنے آنے سے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ بازیابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 93.72 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44376 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ فعال معاملات میں 6079 اضافہ ہو۔ اس مدت کے دوران37816مریض صحت مند ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر134699 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دہلی میں ایک بھیانک شکل دکھائی اور سب سے زیادہ 6224 نئے کیس سامنے آئے۔ مہاراشٹر اور کیرالہ بالترتیب 5439 اور 5420 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے

بائیڈن کو باقاعدہ بریفنگ کی منظوری

واشنگٹن//امریکہ کے صدر کے دفتر وائٹ ہاو¿س نے منتخب صدر جو بائیڈن کو باقاعدہ بریفنگ کی منظوری دے دی ہے۔ افسروں کے حوالے سے سی این این نے یہ رپورٹ دی ہے۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س نے منتخب صدر جو بائیڈن کو باقاعدہ پریس کانفرنس کی روایتی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں صدر کے پریس کانفرنس کے ساتھ قومی سلامتی کے خطروں اور خفیہ واقعات کا ذکر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب سبھی وفاقی ایجنسیاں جو بائیڈن کی ٹیم کو طاقتوں کی منتقلی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔  

کانگریس کے 71 سالہ لیڈر احمد پٹیل کا انتقال

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا بدھ کی صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ علاج کے دوران ان کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ ان کے بیٹے فیصل پٹیل نے ٹویٹر پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ فیصل نے لکھا”ایک ساتھ کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اپنے سبھی خیر خواہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت کورونا وائرس کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور سماجی دوری کے سلسلے میں پرعزم رہیں اور کسی بھی اجتماعی انعقاد میں جانے سے بچیں۔“  پٹیل کی عمر71سال تھی اور وہ ایک مہینے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔انہیں 15 نومبر کو میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر رہے پٹیل کی پیدائش 21 اگست 19

فاروق اور عمر کے نام روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل

سرینگر//رکن پارلیمان اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ اور اُن کے بیٹے عمر عبد اللہ اُن سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اس فہرست میںسیاست دان اور سابق سرکاری افسران شامل ہیں جن میں فاروق اور عمر کا نام بھی شامل ہے۔ اپنا نام روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے پرفاروق نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے”یہ مجھے ڈسٹرب کرنے کیلئے کیا جارہا ہے“۔ نیشنل کانفرنس لیڈر دیوندر رینہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ معاملہ عدالت کے سامنے ہے اور وہ عدالتی احکامات کا احترام کریں گے۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے4نومبر کو ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی طور

مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔ عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا ، لیکن عدالت عظمیٰ نے ان کے ارادے کو محسوس کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے متعدد بار بینچ سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن جسٹس بوبڈے نے وکیل کے مقصد کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور وکیل سے بار بار جرح کرنے کو کہا تھا۔ جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں

کورونا کی وجہ سے اگلے سال کا حج مہنگا ہوگا: مختار عباس نقوی

سری نگر// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اگلے سال یعنی سال 2021 کے حج کے اخراجات مہنگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے یہ حج ایک الگ صورتحال میں انجام پذیر ہوگا۔ موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار یو این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا”سال 2021 کا حج جو ہوگا وہ کورونا کی وجہ سے الگ ہی صورتحال میں ہوگا، اس صورتحال میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے حج کے خرچہ جات بڑھیں گے“۔ انہوں نے کہا”حج چونکہ سعودی عرب میں ہوتا ہے وہاں کی حکومت کے پروٹوکال کے مطابق جس کمرے میں آٹھ نو لوگ رہتے تھے اس میں اب صرف دو یا تین ہی لوگ رہ سکتے ہیں اور جس گاڑی میں 45 حاجی سفر کرتے تھے اس میں زیادہ سے زیادہ بیس حاجی سفر کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی دیگر اخراجات بڑھیں گے“۔  نقوی

رام بن میں ٹاٹا سومو دریائے چناب میں جا گری، دو افراد لاپتہ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام ایک ٹاٹا سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام قریب چھ بجے ایک ٹاٹا سومو سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ بیان میںکہا گیا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی رام بن پولیس اور کیو آر ٹی ٹیم کے رضاکار جائے موقع پر پہنچے اور بچاﺅ کارروائیاں شروع کیں۔  

ملک میں 37975 نئے کورونا وائرس کیس،480اموات

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 480 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر134218 ہوگئی ہے۔  ملک میں 4819 فعال کیس کم ہونے کے بعد اب یہ تعداد گھٹ کر438667 ہوگئی ہے۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے سب سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ دہلی میں7216 افراد، کیرالہ میں5425، مہاراشٹر میں3729 اور مغربی بنگال میں3687 صحتیاب ہوئے ہیں۔