این آئی اے کا سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کیس میں چارج شیٹ پیش

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ ،حزب جنگجو نوید بابو اور دوسرے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردیا۔ این اے آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں پیش کئے گئے اس چارج شیٹ میں چھ افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے جن میں حزب المجاہدین جنگجو سید نوید مشتاق عرف نوید بابو،عرفان شفیع میر عرف ایڈوکیٹ، سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ، حزب جنگجورفیع احمد راتھر،سابق ایل او سی ٹریڈر تنویر احمد وانی اور نوید بابو کا بھائی سید عرفان احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بنیادی طور پر اس کیس کے سلسلے میں قاضی گنڈ پولیس تھانے میں کیس درج تھا جہاں دیوندر سنگھ کو حزب جنگجوﺅں کو وادی سے باہر لیجانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی سے گرفتار کیا گیا۔دیوندر کی گرفتاری کا واقعہ 11 جنوری2020کو قاضی گنڈ کے میر بازار علاقے میں پیش آیا۔  بعد ازاں این آئی اے نے17جنوری کو ک

اُوڑی کی خاتون چل بسی، کورونا ہلاکتوں کی تعداد136

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری ہلاکت کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد136تک بڑھ گئی۔ سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ خاتون آج صبح سویرے چل بسی۔ بونیار اُوڑی کی مذکورہ خاتون عارضہ قلب میں مبتلاءتھی۔ اس سے قبل دوران شب بارہمولہ اور بڈگام کے دو شہری بھی چل بسے۔  

ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیس ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں انفیکشن کی کل تعداد 697413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15350 مریض صحت مند ہوگئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک ک±ل 424433افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 253287 فعال معاملے ہیں۔  

کنگن میں غرقآب نوجوان کی لاش بر آمد، دوسرے کی تلاش جاری

کنگن//کل کجپارہ کنگن میں غرقآب ہوئے دو نوجوانوں میں سے ایک کی لاش کو پیر کے روز ڑنر کنگن سے برآمد کیا گیا ۔  کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نور باغ پالہ پورہ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن نہانے کے دوران غرقآب ہوئے تھے جس کے بعدمذکورہ نوجوانوں کو باز یاب کرنے کے لئے انتظامیہ نے پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کیں لیکن اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا ۔  ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو دوبارہ مذکورہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی جس کے دوران ایک کی لاش کو ڑنر کنگن کے مقام پر برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ لاش کی شناخت زاہد فاروق راتھر ولد فاروق احمد راتھر کے طور کی گئی ہے۔

کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق،تعداد بڑھ کر135

سرینگر//حکام کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کو مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر135تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج مرنے والے دو افراد کا تعلق ضلع بارہمولہ اور ضلع بڈگام سے تھا۔ٹنگمرگ بارہمولہ کے شہری کی عمر90سال جبکہ کرالہ پورہ بڈگام کے شہری کی عمر56سال تھی۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کوبتایا کہ مختلف امراض میں مبتلاءبارہمولہ کا شہری26جون سے زیر علاج تھا اور وہ گذشتہ شب انتقال کرگیا۔  سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق بڈگام کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا اور وہ گردوں کی تکلیف میں مبتلاءتھا۔  

امرناتھ یاترا کے لئے پوری طرح تیار ہیں:سی آر پی ایف

سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن اور احسن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے سی آر پی ایف پوری طرح سے تیار ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال سالانہ امرناتھ یاترا محدود پیمانے پر ہوگی تاہم انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وبا کے پیش نظر امسال یاترا کی مدت کو محدود کیا جائے گا اور یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔  

لداخ میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق: 'لداخ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت قریب ایک بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

کورونا سے مزید 2ہلاکتیں، جموں کشمیر میں اموات کی تعداد109

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس لہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد109تک بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاءتھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔    

فوج کا کپوارہ میں ایل او سی پر دراندازی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سرینگر//فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کے ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب فوج نے چھ سے آٹھ جنگجووں پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا”کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر 29 اور 30 جون کی درمیانی شب چھ سے آٹھ افراد کی مشکوک نقل حمل دیکھی گئی۔ ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کے ان دراندازوں کو چلینج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے، مزید تفصیلات کا انت

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100ہوگئی

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100تک جا پہنچی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس کے سر میں گہ

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔  محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔  گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔  

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں کپوارہ کے ہی ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شا دیر گئے طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔ سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگلی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی جس کا جواب دیا جارہا ہے۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر566840

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کوعبورکرچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں،حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19459 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے وا

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر بارہمولہ میں تین ہوٹلوں کےخلاف کارروائی کا حکم

 بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قصبہ بارہمولہ میں قائم تین ہوٹلوں کے خلاف لاک ڈاﺅن قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرے۔  حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاہے اس لئے اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ ہوٹلوں میں’ ہوٹل دعوت‘ ،’ ہوٹل شاہی سکون‘ اور’ ہوٹل لولی‘ شامل ہیں۔   پولیس کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے واگہامہ نامی گاﺅں میں مشترکہ طور شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق جنگجوﺅں کے پہچان ہونا باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک وادی کشمیر میں118جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔  

کرناہ میں18ماہ کی بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

سرینگر// کرناہ کے گومل علاقے میں پیر کو 18ماہ کی ایک بچی نالے سے ڈوب کر جان بحق ہو گئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نالے میں ڈوب گئی جس کے بعد اُس کی لاش بر آمد کی گئی ۔یہ نالہ بچی کے گھر کے پاس ہی ہوکر گذرتا ہے۔ لڑکی کی شناخت ذکات دختر طارق احمد اعوان کے بطور ہوئی ہے۔  

تازہ ترین