تازہ ترین

شمالی کشمیر میں فورسز اور جنگجو وں کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی ۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تجر شریف میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ معرکہ اس وقت شروع ہوا جب فورسز نے جنگجوﺅں کی تلاش کیلئے تجر شریف کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

ڈی ڈی سی ممبران کا جموں میں مقررہ ماہانہ مشاہرے کے خلاف احتجاج

جموں// جموں و کشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے سرکار کی طرف سے ان کے لئے مقرر کئے جانے والے ماہانہ مشاہرے کو توہین قرار دیتے ہوئے منگل کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ حکمنامہ واپس نہیں لیا تو وہ سب مسعتفی ہوں گے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے ڈی ڈی سی ممبروں و نو منتخب چیئر مینوں کے لئے ماہانہ مشاہرہ مقرر کیا ہے جس کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرمین کو ماہانہ 35 ہزار روپے جبکہ نائب چیئرمین کو ماہانہ 25 ہزار روپیے اور ڈی ڈی سی ممبر کو ماہانہ 15 ہزار روپے بطور اعزازی مشاہرہ ملیں گے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 11،71 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6.63 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔  

درگمولہ تحصیل آفس کا ملازم کورونا مثبت،دفتر دو دن کیلئے بند

سرینگر//ایک ملازم کے کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعدحکام نے منگل کے روز شمالی ضلع کپوارہ کے درگمولہ میں قائم تحصیل کا دفتر دو روز کیلئے بند کیا۔  نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق دفتر کے ایک37سالہ ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد مذکورہ ملازم کواسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حکام نے مذکورہ واقعہ کے بعد دفتر کو نزدیکی نیابت میں منتقل کیا تاکہ لوگوں کے ضروری کام نپٹائے جاسکیں۔اس دوران دفتر ھٰذا کی سینی ٹائزیشن کا کام شروع کیا گیا۔  

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرراجیہ میں ہنگامہ

نئی دہلی// اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بروز بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ صبح گیارہ بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے، بہوجن سماج پارتی کے ستیش چندر مشرا، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ضابطہ 267 کے تحت کام ملتوی کرنے کی تحریک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے کل ہی ضابطہ 267 پر انتظام دیا تھا۔ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ضابطہ 267 پر بحث نہیں ہوسکتی۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ تقریباً 20 منٹ کی کارروائی کے بعد ایوان کی کارروائی

کنگن میں غیر قانونی لکڑی ضبط، ایک شخص گرفتار

کنگن//وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ہل پتی ہاکنار گنڈ سے بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا ۔  پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن کی قیادت میں ایس ایچ او گنڈ نے ہل پتی ہاکنار گنڈ میں ایک چھاپے کے دوران ریاض احمد بجران ولد محمد رفیق بجران ساکن ہل پتی ہاکنار گنڈ کے رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرکے ریاض احمد بجران کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔  

ملک میں 15388نئے کورونا وائرس کیس،77اموات

نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) میں اچانک اضافے کے درمیان، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ فعال معاملات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ . پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا ، لیکن پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1285 کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران، مرنے والوں کی تعداد 77 درج کی گئی ، جو پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والوں کی تعداد 113، ہفتہ کو 108، اتوار کو 100 اور پیر کو 97 تھی۔ اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ آٹھ ہزار افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ منگل کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15388 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 786 ہوگئی ہے۔ پچھلے

کولکاتا میں ریلوے کے مشرقی دفتر میں آگ، 9 لوگوں کی موت

کولکاتا// مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ پر واقع مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ آگ لگنے کا واقعہ پیر کی شام 6 بجکر دس منٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔ مشرقی ریلوے کے ایک ملازم نے بتایا کہ 13 ویں منزل پر اکاو¿نٹنگ آفس ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے رات دس بجکر 15 منٹ پر واقعہ کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے کنبے کو دس دس لاکھ روپے اور کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے کنبوں کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیو کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔  

تازہ ترین