تازہ ترین

راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی

نئی دہلی//راجیہ سبھا کی کارروائی اب پہلے کی طرح اپنے عام وقت 11 بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافے کے مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے ایوان میں پیر کو ہوئے ہنگامے کی وجہ سے تین بار کے التوا کے بعد ڈیڑھ بجے جب ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو پریزائڈنگ ڈپٹی چیئرمین وندنا چوہان نے کہا کہ ان کے پاس اراکین کےلئے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین نے چیئرمین سے اپیل کی تھی کہ کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی جانی چاہئے اسے توجہ میں رکھتے ہوئے اب ایوان کی کارروائی باقاعدہ وقت یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کے بیٹھنے کا انتظام بھی پہلے کی طرح کردیا گیاہے۔اب اراکین پہلے کی طرح ایوان میں اپنی جگہوں پر بیٹھیں گے حالانکہ کچھ ارکن ابھی بھی راجیہ سبھا کی گیلری میں بیٹھیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی ک

ریاستی درجہ واپس نہیں دیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے: اپنی پارٹی

سری نگر// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پیر کو کہا کہ اگر دلی نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا تو ان کی پارٹی سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرے گی۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ صرف پارلیمنٹ ہی بحال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا” ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑیں گے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہمارا مطالبہ ہے“۔ بخاری اپنی پارٹی کے پہلے یوم تاسیس موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔  

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پیر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد موسم 10 مارچ تک خشک رہ سکتا ہے تاہم بعد میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں پھر سے تیزی اورشفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل تین دن تک جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم رپورٹ درج کی جارہی تھی لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد 100 سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 113 ، ہفتہ کو 108 ، اتوار کو 100 اور پیر کے روز 97 تھی۔ اسی عرصے کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے4224 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 89 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد

شمالی کشمیر کے رفیع آباد میں20دکان آتشزدگی کی واردات میں خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں گذشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم20دکان خاکستر ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ آگ دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں نمودار ہوئی جس سے مذکورہ کمپلیکس میں موجود سامان تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور آگ ایک دکان سے نمودار ہوئی جس نے آس پاس کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا تاہم اُس وقت تک آگ نے کافی تباہی مچائی تھی۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ آگ سے کمپلیکس کی اوپری منزل کو کافی نقصان پہنچ گیا۔  

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں لڑکیوں کی کارکردگی شاندار

سرینگر//جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے پیر کی صبح بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس میں لڑکیوں کی بہتر کارکردگی نمایاں طور پر ظاہر ہوئی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق مذکورہ امتحان میں کل ملاکر58393اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے46987اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔ لڑکیوں میں کامیابی کی شرح82.72فیصد جبکہ لڑکوں میں کامیابی کی شرح78.46رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 30960لڑکے اور27437لڑکیاں شامل ہوئی تھیں جن میں بالترتیب24291اور22696اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔  

تازہ ترین