تازہ ترین

پلوامہ میں آوارہ کتوں نے آٹھ سالہ بچے کو کاٹ کر از جان کیا

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سنیچر کو ایک دلدوز واقعہ میںآوارہ کتوں نے ایک آٹھ سالہ بچے کو کاٹ کھاکر از جان کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ واقعہ پنگلنہ پلوامہ میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے اظہر منظور ولد منظور احمد پر حملہ کیا۔ مقامی لوگوں نے بچے کو کتوں کے چنگل سے شدید زخمی حالت میں نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اسپتالی ذرائع کے مطابق بچے کی گردن اور سر پر شدید چوٹیں تھیں جن کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25.80 لاکھ سے زیادہ

واشنگٹن / ریو ڈی جنیریو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے متاثرین کی تعداد 11.60 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 25.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 25 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں۔ عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھکر دو کروڑ 88 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔  

کشمیر میں بہار نو سایہ فگن، اتوار سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے ساتھ ہر سو بہار نو کی فضا سایہ فگن ہونے لگی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہوسکتا ہے۔  

کورونا وائرس کے خوف سے چھوٹی جماعتوں کیلئے درس و تدریس کا کام ملتوی

سرینگر//سکولوں کے کھلنے کے پہلے ہی ہفتے میں کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کے کئی کیس ظاہر ہونے کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن کشمیر نے ہفتہ کو فیصلہ کیاکہ وادی کشمیر میں چھوٹی جماعتوں کا کلاس ورک فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وادی کے اسکولوں میںنویں سے12جماعت تک کے طالب علموں کیلئے یکم مارچ سے درس و تدریس کا کام شروع ہوگیا جبکہ اول سے آٹھویں جماعت تک کے طالب علموں کیلئے کلاس ورک کی شروعات 8مارچ کو ہونے والی تھی۔ تاہم کئی سکولوں میں تعینات اساتذہ کے کورونا وائرس میں مبتلاءپانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے 8مارچ سے صرف چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوںتک کے طالب علموں کیلئے ہی درس و تدریس کا کام شروع ہوگا جبکہ پرائمری سطح تک کے بچوں کیلئے ابھی کلاس ورک شروع نہیں ہوگا۔اس فیصلے کی تصدیق ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن محمد یونس ملک نے کی ہے۔ ملک کے مطابق یہ فیصلہ کورونا

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں دو غیر مقامی مسلح افراد گرفتار

سری نگر// سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں گذشتہ شام دو غیر مقامی افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جواہر ٹنل کے نزدیک جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز نے ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبر JK04- 9750 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے ایک پستول اور 20 گولیاں بر آمد کی گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں کا اُتر پردیش سے ہے۔  

ملک میں 18ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کیس اور 108ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔ لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،234 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانر گاوں میں ہفتے کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب گاوں میں ایک عدم شناخت لاش کو دیکھا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پانر گاو¿ں کے کچھ لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور فوراً اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی علاقے میں گذشتہ شام سے گھوم رہا تھا۔  

شوپیان ضلع کے گاوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو جنوبی ضلع شوپیان میں چڈی پورہ، زینہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران مذکورہ گاوں کا محاصرہ کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے شوپیان،بجبہاڑہ روڑ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔  فورسز آپریشن آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔  

تازہ ترین