تازہ ترین

ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

سری نگر// دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے سری نگر باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے دلی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔  

سری نگر کی فوجی چھاونی میں فوجی اہلکار نے پھانسی پر لٹک کرخودکشی کی

سری نگر//گرمائی دارلحکومت سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پھانسی دے کر خود کشی کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاو¿نی میں جے سی او پوائنٹ کے نزدیک ایک فوجی اہلکار نے اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔  

میرواعظ عمر فاروق کی20ماہ پر مشتمل خانہ نظر بندی ختم

سرینگر//حریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی20ماہ پرانی خانہ نظر بندی جمعرات کو ختم کردی گئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حکام نے کہا ہے” میرواعظ اب اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کیلئے آزاد ہیں“۔ اطلاعات کے مطابق اگر چہ میر واعظ کی خانہ نظر بندی ختم کردی گئی ہے لیکن اُن کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگرکے باہر اب بھی پولیس کی گاڑی موجود ہے۔ میرواعظ کو 4اگست2019کو خانہ نظر بند کیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرکے سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ میر واعظ کل یعنی جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز سے قبل خطاب کریں گے۔  

کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر//وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 اور7 مارچ کو بارشیں یا ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات سے کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گر اسکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوسکتی ہے۔  

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کورونا وائرس مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ویکسین ایل جی سنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالیج اسپتال جموں میں لی۔ ایل جی سنہا نے اس بات کی اطلاع ٹویٹر پر دی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی کورونا مخالف ویکسین لیں۔  

جموں کشمیر بینک میں زبیر اقبال کے ڈائریکٹر کے طور نامزدگی کا آرڈر واپس

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے اس آرڈر کو واپس لے لیا ہے جس کے تحت ایچ ڈی ایف سی بینک کے نائب صدر زبیر اقبال کی جموں کشمیر بینک میں بورڈ آف ڈائریکٹرس میں تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ آرڈر کم و بیش دس ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے اب واپس لیا گیا ہے۔  زبیر کی جموں کشمیر بینک بورڈ آف ڈائریکٹرس میں تعیناتی کے احکامات گذشتہ برس ماہ مئی میں عمل میں لائی گئی تھی۔یہ تعیناتی تین سال یا اگلے احکامات کیلئے تھی لیکن اس کو ریزرو بینک آف انڈیا کی منظوری حاصل نہیں ہوئی۔  

تازہ ترین