پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

کورونا سے مزید 2ہلاکتیں، جموں کشمیر میں اموات کی تعداد109

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس لہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد109تک بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاءتھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔    

فوج کا کپوارہ میں ایل او سی پر دراندازی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سرینگر//فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کے ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب فوج نے چھ سے آٹھ جنگجووں پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا”کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر 29 اور 30 جون کی درمیانی شب چھ سے آٹھ افراد کی مشکوک نقل حمل دیکھی گئی۔ ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کے ان دراندازوں کو چلینج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے، مزید تفصیلات کا انت

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100ہوگئی

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100تک جا پہنچی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس کے سر میں گہ

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔  محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔  گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔  

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں کپوارہ کے ہی ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شا دیر گئے طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔ سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگلی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی جس کا جواب دیا جارہا ہے۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر566840

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کوعبورکرچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں،حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19459 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے وا

کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر بارہمولہ میں تین ہوٹلوں کےخلاف کارروائی کا حکم

 بارہمولہ// ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ قصبہ بارہمولہ میں قائم تین ہوٹلوں کے خلاف لاک ڈاﺅن قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرے۔  حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاہے اس لئے اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ ہوٹلوں میں’ ہوٹل دعوت‘ ،’ ہوٹل شاہی سکون‘ اور’ ہوٹل لولی‘ شامل ہیں۔   پولیس کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے واگہامہ نامی گاﺅں میں مشترکہ طور شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق جنگجوﺅں کے پہچان ہونا باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک وادی کشمیر میں118جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔  

کرناہ میں18ماہ کی بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

سرینگر// کرناہ کے گومل علاقے میں پیر کو 18ماہ کی ایک بچی نالے سے ڈوب کر جان بحق ہو گئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نالے میں ڈوب گئی جس کے بعد اُس کی لاش بر آمد کی گئی ۔یہ نالہ بچی کے گھر کے پاس ہی ہوکر گذرتا ہے۔ لڑکی کی شناخت ذکات دختر طارق احمد اعوان کے بطور ہوئی ہے۔  

پاکستان اسٹاک اکسچنج پرخونریز حملہ،کئی ہلاک

کراچی// پاکستان اسٹاک اکسچینج پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 لوگ مارے گئے ہیں۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور وں کو مار ڈالا ہے۔ پولیس کے مطابق پیرکوصبح کوئی 10 بجے چار مسلح افراد کراچی میں واقع نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی شروع کردی ۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ۔ پولیس کے مطابق مسلح افرادکے حملے میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکورٹی گارڈ بھی مارے گئے ہیں۔  

ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد 5لاکھ 48 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کی وبا عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 19 ہزار سے زیادہ نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد کم و بیش ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5,48,318 ہوگئی ہے جس میں کورونا انفیکشن کے 19,459 نئے واقعات ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، اس انفیکشن کی وجہ سے 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,475 ہوگئی ہے۔    

سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس (گ) کو خیر باد

سرینگر//سینئر لیڈر سید علی گیلانی نے پیر کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ ایک مختصر بیان میں بزرگ لیڈر نے کہا”کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں“۔ انہوں نے تاہم اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی ۔ یلانی نے 47سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے حریت سے ”مکمل علیحدگی“ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اُنہیں مطلع کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیلانی نے مذکورہ خط میں حریت کانفرنس سے اپنی علیحدگی کی وجوہات بیان کی ہیں۔ یاد رہے کہ93سالہ گیلانی اپنے دھڑے کی

کرناہ میں موٹر سائیکل سوار سکھ نوجوان سڑک حادثے میں لقمہ اجل

سرینگر//کرناہ کے چھمکوٹ علاقے میں پیر کو ایک موٹر سائیکل سوارسکھ نوجوان حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اپنی موٹر سائیکل پرکہیں جا رہا تھا جس کے دوران وہ ایک ٹپر ،جو چھمکوٹ میں تعمیر ہو رہے بینکر کےلئے سامان ڈھو رہا تھا، کی زد میں آکر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مذکورہ نوجوان کی شناخت سکھوندر سنگھ ولد چرن سنگھ کے بطور کی ہے۔  

شوپیان کا65سالہ شہری کورونا سے جاں بحق،اموات کی تعداد95

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاءتھا، انتقال کرگیاہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر65ہوگئی ہے۔ سکمزصورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ سوگن نامی گاﺅں کے شہری کو اتوار کے روز داخل کرنے کے بعد اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔  انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک جو95افراد جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں84افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ11کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔  وادی میں سب سے زیادہ یعنی22اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔  

کپوارہ میں 65کروڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد،جنگجوﺅں کے دو حمایتی گرفتار: پولیس

سرینگر//پولیس نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ میں جنگجوﺅں کے دو حمایتیوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 65کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ و گولہ بارودبر آمدکیا۔  خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی کپوارہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کی17آر آر کے ہمراہ ایک آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جو منشیات اور اسلحہ و گولہ بارود لیجارہے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت38 سالہ منظور احمد لون ولد غلام محمد لون ساکن لالپورہ، بجہامہ اور 40سالہ غلام محمد لون ولد عبدلرحیم لون ساکن لچھی پورہ بارہمولہ کے طور کی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے13.5کلو گرام منشیات ضبط کی گئی جس کی قیمت65کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ گرفتار شدگان سے 2 پستول، 4 پستول میگزین،55پستول کی گولیاں،4

پاکستان پیر کو کرتار پور صاحب گلیارہ پھر سے کھولے گا

اسلام آباد// پاکستان نے سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب کوریڈور پیر (29 جون) سے دوبارہ سے کھلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔  قریشی نے ٹوئٹ میں کہا ”چونکہ دنیا بھر کے مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں، پاکستان سبھی سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب گلیارہ پھر سے کھولنے کی تیار کررہا ہے۔ ہندوستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری تیاری 29 جون 202 کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر گلیارے کو پھر سے کھولنے کی ہے“۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر احتیاط کے طور پر عقیدت مندں کے لئے کرتار پور صاحب گلیارہ بند کردیا گیا تھا۔ کرتار پور صاحب گلیارے کا افتتاح گزشتہ برس 9 نومبر کو سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے سکھ بگیر کسی رکاو