ہمیں تسلیم کرو یا واپس بھیجو:سابق جنگجوﺅں کی پاکستانی بیویوں کا مطالبہ، سرینگر میں احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق جنگجوو¿ں کی پاکستانی بیویوں نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات، خاص طور پر سفری دستاویز کی فراہمی کے حق میں ایک بار پھر احتجاج درج کیا۔احتجاجی خواتین نے پریس کالونی سے تاریخی گھنٹی گھر تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔احتجاجی خواتین کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے اوروہ بھی جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مذکورہ خواتین نے کہا”ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کشمیری شہریوں سے شادی کی ہے “۔ انہوں نے مزید کہا”مذکورہ نوجوان ایک سرکاری سکیم کے تحت اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ وطن واپس آگئے لیکن یہاں ہمیں اور ہمارے بچوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے“ انہوں نے مزید کہا”ہم2012سے لگاتار اس بات کی دہائیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں شہری حقوق فراہم کئے جائیں،ہمیں سفری دستاویزات دئے جائی

شمالی کشمیر کے سوپور میں 8منشیات فروش گرفتار :پولیس

سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کہ انہوں نے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے غیر قانونی ادویات کی ”بھاری مقدار“ ضبط کی ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عمر فاروق شیخ ولد فاروق احمد شیخ، محمد رفیق گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکن گنائی محلہ،شیخ مظفر قادر ولد غلام قادر شیخ، عبد الرشید شیخ ولد عبد العزیز شیخ، محمد آصف نائیکو ولد غلام محی الدین نائیکو، اشفاق احمد خاجا ولد غلام حسن خاجا ساکنان سیلو سوپور، رمیز احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن آدی پورہ اور باسط حسن میر ولد غلام حسن میر ساکن چنگا محلہ آرمپورہ سوپور کے طور کی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ گرفتار شدگان سوپور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے میں ملوث ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سوپور میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے

ڈوڈہ سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ بھلیسہ علاقے میں ملک پور چلی روڈ پر منگل کی صبح ایک ایکو وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد وانی ولد محمد حسین وانی ساکن سونہ واری بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے10584 نئے کیس،78 مریضوں کی موت

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن گھٹتے بڑھتے نئے معاملوں کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے نئے معاملے کم رہنے سے پانچ دن بعد فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی۔ اس دوران ملک میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 552 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 10584 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد بڑھکر ایک کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 13,255 مریض صحت یاب ہوئے جسے ملاکر کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 306 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے 17 فروری کو فعال معاملوں میں کمی ہوئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی۔ ملک میں باز

جنوبی ضلع شوپیان کا گاﺅں برڈ فلو کا مرکز قرار، پابندیاں عائد

سرینگر//حکام نے منگل کو جنوبی ضلع شوپیان کے وڈی پورہ گاوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں کیں۔یہ اقدام گاوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ضلع بھر سے کووں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی ہے جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گاﺅں ہے۔ یہ حقائق سامنے آنے کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پار دس کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور قرار دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور چیف انمل ہسبنڈری آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ نمونے حاصل کرنے کا کام کریں ۔  چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی صحت پر قریبی نظر رکھیں جبکہ محکمہ آر اینڈ بی اور و

کشمیرمیں بارش کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سری نگر// وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔  

یوم جمہوریہ تشدد کیس؛ جموں میں دلی پولیس کے ہاتھوں کسان لیڈر سمیت2گرفتار

سرینگر//دلی پولیس نے منگل کو جموں میں دو افراد کو یوم جمہوریہ کے دن لال قلعہ تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ انہوں نے یوم جمہوریہ کے دن کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے موقع پر تشدد بھڑکایا۔ گرفتار شدگان کی شناخت جموں کشمیر یونایٹیڈ کسان فرنٹ کے چیئر مین موہندر سنگھ ساکن چھٹھا ،جموں اور مندیپ سنگھ ساکن گول گجرال جموں کے طور کی گئی ہے اور دلی پولیس کے مطابق دونوں لال قلعہ پر تشدد میں ”کلیدی شرکاءاور سازشی “ ہیں۔ دونوں کی گرفتاری دلی پولیس کی کرائم برانچ نے گذشتہ رات عمل میں لائی اور دونوں کو پوچھ تاچھ کیلئے دلی منتقل کیا گیا۔ اطلاعات میں دلی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں جموں کشمیر پولیس کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ26جنوری کے روز ہزاروں کسانوں نے ٹریکٹر وں پر دلی کا رخ کیا۔ وہ زرعی ق

دو روزہ ٹھہراﺅ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو سطح پر دو دن کے بعد منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا۔  

تازہ ترین