کرناہ ۔کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں لوگوں کااحتجاج

سرینگر//شمالی کشمیر میں کرناہ۔ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں جمعرات کوایک بار پھر لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال کرناہ ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے دی تھی۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک ریلی بھی نکالی جو ٹنگڈار کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم آفس کے سامنے پہنچ گئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا ۔ ریلی میں موجود لوگوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو“ ”ہمیں اپنا حق دو “”ہم کیا چاہئے ٹنل “ کے نعرے بلند کئے۔  مظاہرین نے ایس ڈی ایم کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ٹنل کی تعمیر کی مانگ کی گئی ۔  

ٹنگمرگ میں خاتون درخت سے گر کر لقمہ اجل

سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ایک درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ یہ حادثہ بارہمولہ ضلع کے چاندل وانی گام علاقے میں پیش آیا۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کے این او نے لکھا کہ خاتون ایک درخت سے گر شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اُسے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ حکام نے مذکورہ خاتون کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ عبد الخالق ملا ساکن چاندل وانی گام کے طور کی۔  

کپوارہ میں دو افراد گہرے کنویں میں جاگرے، بچاﺅ آپریشن جاری

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہتمت پورہ،ہائیہامہ میں جمعرات کو دو افراد ایک گہرے کنویں میں جاگرے جس کے بعد اُن کو بچانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ 35سالہ غلام نبی خان اور50سالہ غلام محی الدین گنائی پھسل کر کنویں میں جاگرے۔ دونوں کو بچانے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکار متحرک ہوگئے ہیں۔  

کشمیر میں ہندوستانی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں: رام مادھو

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک پارٹی لیڈر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ” وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے“۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔  

بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ:آئی جی کشمیر

سرینگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجووں نے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی لیڈر صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔  

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین ا?ئی ) ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 476378افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779ایکٹو کیسز ہیں۔  

کشمیر میں مزید2کورونا ہلاکتیں، تعداد151

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو اُس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد151تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔ حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔    

پاورکنال کنگن سے 17سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

کنگن//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںاُس 17سالہ نوجوان کی لاش پاور کنال کنگن سے برآمد کی گئی جو گذشتہ روز پھسل کر مذکورہ کنال میں غرقآب ہوا تھا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرگنڈ وڈر کنگن میں ایک 17سالہ کا نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوا تھا۔  پولیس، مقامی لوگوں اور فائر سروسز گاندربل کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش بر آمد کی۔  جاں بحق نوجوان کی شناخت صداقت احمد ولد گلزار احمد ساکن مرگنڈ وڈر کنگن کے طور کی گئی ہے۔  

وادی کشمیرمیں پبلک پارکس اور باغات کھل گئے

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کے روز پبلک پارکس اور باغات زائد از تین ماہ بعد دوبارہ کھل گئے تاہم ان میں لوگوں کی چہل پہل بہت کم دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے منگل کے روز تمام پبلک پارکس اور باغات دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ یو این آئی کے مطابق بعض اہم پارکوں اور باغات میں عام لوگوں کی چہل پہل کافی کم تھی۔  

ڈوڈہ میں آن لائن کے بجائے ریڈیو کلاسز، طلبا خوش، اساتذہ مطمئن

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اساتذہ آن لائن کلاسز کے بجائے ریڈیو کلاسز دے کر علم کی شمع کو فروزاں رکھے ہوئے ہیں تاکہ طلبا کے تعلیمی مستقبل پر کورونا وبا کی تاریکی سایہ فگن نہ ہوسکے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ریڈیو کلاسز، آن لائن کلاسز سے زیادہ موثر اور مفید ہیں کیونکہ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ کے چلتے آن لائن لیکچرز صاف سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔  آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ پر روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک ایک تعلیمی پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں اساتذہ اپنے اپنے مضمون کو پڑھاتے ہیں۔

کرناہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے2شہری زخمی

سرینگر//کرناہ میں لائن آف کنٹرول پر واقع گاﺅں سیماری میں بدھ کو ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں دو عام نوجوان زخمی ہو گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے علاقے میں قائم فوجی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی اور بھارتی افواج نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں طرف کی افواج کے مابین ہونے والی اس گولہ باری کے نتیجے میںدو عام شہری زخمی ہوگئے جن کی شناخت22سالہ صداقت حسین اور 24سالہ ضمیر احمد کے طور ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کےلئے سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  

بارہمولہ کا 65سالہ شہری کورونا سے جاں بحق ،اموات کی تعداد146

سرینگر//شمالی کشمیر بارہمولہ کے ایک65سالہ شہری کی موت کے چند گھنٹے بعد بدھ کو اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146ہوگئی۔ نادی ہل کے رہنے والے شہری کو6جولائی کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔ اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں تھیں۔  

دریائے سندھ میں غرقآب دوسرے نوجوان کی لاش تین روز بعد بر آمد

کنگن// گاندر بل میںدریائے سندھ میںتین روز قبل پالہ پورہ نور باغ کے غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش گاندربل و ائل کے نزدیک برآمدکی گئی ۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اتوار کو پالہ پورہ نور باغ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن میں نہانے کے دوران غرقآب ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس اور مقامی نوجوانوں نے غرقآب ہوئے دو نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی جبکہ آج راشد خان نامی دوسرے نوجوان کی لاش کو وائل گاندربل سے برآمد کیا گیا۔ دریں اثناءضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں نالہ سندھ میں نہانے اور اس کے نزدیک سیلفی لینے پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے آرڈرمیں کہا ” جو اس حکم نامے پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی“۔  

تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کے مثبت کورونا ٹیسٹوں کے بعد ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگربند

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر کو بدھ کے روز  اُس وقت بند کردیا گیا جب وہاں تعینات کئی سی آر پی ایف اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے۔اس سلسلے میں رجسٹرار جنرل نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق رجسٹرار جواد احمد نے اپنے آرڈر میں کہا کہ ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تعینات کچھ سی آر پی ایف اہلکار وںکو کورونا وائرس میں مبتلاءپایا گیا ہے اس لئے کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا جس کے دوران پورے کمپلیکس کی سینی ٹائزیشن عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو اہمیت کے حامل کیس اٹھائے جانے والے تھے اُن کی شنوائی اب10جولائی کو ہوگی۔  

امریکہ باضابطہ طور پرڈبلیو ایچ او سے الگ ہو گیا

واشنگٹن//عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق باہمی اختلافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور امریکہ کواب عالمی ادارہ صحت سے الگ کر لیا ہے۔ امریکی رکن پارلیمنٹ باب مینینڈیز نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع فراہم کی۔  انہوں نے کہا ”کانگریس کو صدر دفتر سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ امریکہ کورونا وبا کے دوران باضابطہ طور پر ڈبلیو ایچ او سے الگ ہو گیا ہے“۔  انہوں نے کہا کہ اس وبا کے بیچ ٹرمپ کا فیصلہ امریکہ کو الگ تھلگ کردے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ادارہ مکمل طور پر چین کے کنٹرول میں ہے اور امریکہ اس سے اپنے تعلقات منقطع کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کی روک تھام کے تعلق سے بھی درست معلومات فراہم نہ نے کرنے کا الزام لگایا تھا۔  

ملک میں کورونا متاثرین میں 22752 کا اضافہ،مجموعی تعداد 7.42 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20642 ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد742417 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20642 ہوگئی ہے۔  

دو خواتین کی کورونا سے موت،ہلاکتوں کی تعداد145

سرینگر//سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر145ہوگئی ہے۔ شوپیان کی70سالہ خاتون کو دو روز قبل صدر اسپتال سرینگرمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔وہ نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاءتھی۔ اس سے قبل سکمز صورہ میں نہرو پارک کی رہنے والی ایک 36سالہ خاتون انتقال کرگئی۔اُسے چھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے ہی ایک عارضے میں مبتلاءتھی۔ مذکورہ دو خواتین کے جاں بحق ہونے سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد145تک بڑھ گئی ہے ۔ کورون

پونچھ میں ایل او سی پر شدید گولہ باری، خاتون جاں بحق، دوسری زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار ایک معمر خاتون ہلاک جبکہ دوسری ایک شدید زخمی ہوگئی ۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب دو بجے بھارتی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔ دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا اور گولہ باری کا سلسلہ رات کے قریب دو بجکر 45 منٹ پر رک گیا۔ سرکاری ذرائع نے ب

لیتہ پورہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری: این آئی اے

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے لیتہ پورہ پلوامہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری عمل میں لائی ہے۔2019میں ہوئے اس دھماکے میں40سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ این آئی اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے 5جولائی کے روزبلال احمد کوچھے ولد غلام نبی کوچھے ساکن حاجی بل ،کاکا پورہ کو گرفتار کرلیا ہے۔  بینڈ سا مشین چلانے والا کوچھے این آئی اے کے مطابق جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے اور اُس نے لیتہ پورہ دھماکہ کرنے والے جنگجوﺅں کو بھی ہر ممکن امداد فراہم کی۔انہوں نے مذکورہ جنگجوﺅں کو موبائیل فون بھی فراہم کئے تھے۔ کوچھے کو آج این آئی اے نے خصوصی عدالت کے سامنے پیش کرکے اُس کی پوچھ تاچھ کی ریمانڈ حاصل کی۔ این آئی اے کے مطابق یہ لیتہ پورہ پلوامہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری ہے۔  

جموں کشمیر میں پارکیں اور باغ کل سے کھلیں گے:بصیر خان

جموں کشمیر انتظامیہ نے منگل کو اعلان کیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کل سے پارکیں اور باغ کھلیں گے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا”جموں کشمیر میں سبھی پارکیں اور باغ کل سے سر نو کھلیں گے“۔ انہوں نے کہا کہ ان باغوں اور پارکوں کی سیر کیلئے جانے والے ہر شخص کیلئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلوں پر تھرمل سکینر لگے ہونگے اور سینی ٹائزرکا استعمال بھی لازم ہوگا۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر کے سبھی باغ اور پارکیں کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال مارچ میں بند ہوئی تھیں۔  

تازہ ترین