تازہ ترین

مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل از جان

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔     پولیس ذرائع نے بتایا کہ حسن پورہ اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی ولد غلام قادر ساکن حسن پورہ بجبہاڑہ پر نزدیک سے گولیوں چلائیں جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔     پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔   ڈاکٹروں نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے سر میں گولی پیوست تھی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔     ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آ

جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے: نیشنل کانفرنس

سری نگر//جموں وکشمیر یوتھ نیشنل کانفرنس کا صوبائی سطح کا اجلاس ہفتے کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر صدرِ صوبہ یوتھ سلمان علی ساگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔   اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام بشمول یوتھ کو اس وقت جن مصائب اور مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اُن کے سدباب کا راز یہاں کی خصوصی پوزیشن بحالی اور ایک مضبوطی عوامی حکومت کے قیام میں ہی ممکن ہے۔   انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے اور ہماری جماعت دفعہ370 اور 35اے کی بحالی کیلئے ہر ایک جمہوری اور قانونی طریقہ کار اختیار کرکے لڑ رہی ہے اور انشاءاللہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق بحال ہوکرہی رہیںگے۔   سلمان علی ساگر نے کہا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں افسرشاہی کا راج مسلط کیا گیا ہے اور تاناشاہی پر مبنی

کووڈ بندشیں نقصان دہ، انتظامیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے: کشمیر اکنامک فورم

سری نگر//کشمیر اکنامک فورم کے صدر شوکت چودھری نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاون کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیوں کہ اس سے معاشی حالت کافی بگڑ رہی ہے۔   فورم نے بتایا ہے کہ یہاں پر پہلے ہی تجارتی شعبہ متاثر ہے اور اب کووڈ لاک ڈاون سے اس میں مزید بگاڑ آرہا ہے ۔   یہ بتاتے ہوئے کہ 64 گھنٹے کے تازہ لاک ڈاون نے معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، کشمیر اکنامک فورم نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور وادی کی نئی معیشت کو بحال کرنے میں مدد کرے۔   ایک بیان میں، کے ای ایف کے صدر شوکت ایم چودھری نے کہا کہ وادی کی کاروباری اکائیاں پچھلے لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے مشکل سے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ جہاں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے وہیں پر سیاحت پر بھی منفی اثرات م

کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر سمیت وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات و قصبہ جات میں ہفتے کے روز ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہا جس سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔   بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں اگلے احکامات تک ہر ہفتے 62 گھنٹوں پر محیط ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہےجو جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔   وادی کشمیر میں جمعے کو تیسری بار دو بجتے ہی تمام ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں دکانیں بند ہوگئیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی تھم گئی۔   اسی دوران یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کو شہر سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر کے تمام بازاروں میں دکان مقفل تھے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھ

سوز کا آگرہ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ ”میں نے آج وزیر داخلہ شری امیت شاہ کو خط لکھا اور پر زور الفاظ میں درخواست کی کہ وہ اُن تین کشمیری طلباء۔ ارشد یوسف، عنایت الطا ف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو رہا کریں جن کو اکتوبر 2021 میں گرفتار کر کے آگرہ جیل میں رکھا گیا ہے۔   سوز کے مطابق میں نے اُن کو بتایا کہ اُن طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر2021 میں منعقدہ کرکٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے وقت پاکستان کے حق میں تالیاں بجائیں تھیں۔   انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پولیس ابھی تک یہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان طلباءنے صرف سکرین شارٹ کے ذریعے اپنے دوستوں کو مبارک باد دی تھی۔   پروفیسر سوز نے کہا کہ امیت شاہ جی کو یہ بھی بتایا کہ آئ

اننت ناگ: 32 ملازمین غیر حاضر کے خلاف کاروائی کے احکامات

  سری نگر//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع میں غیر حاضر پائے گئے 32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق، اے ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ کے ساتھ دیگر افسران کی حاضری چیک کرنے کے لیے مختلف دفاتر میں اچانک معائنہ کیا۔   اسی دوران32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کے علاوہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  

گاندر بل میں ٹی آر ایف کے تین جنگجو اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس

  سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں جنگجوؤں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔     ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندربل پولیس نے فوج کی 24 آر آر اور سی آر پی ایف کی 115 بٹالین کے ہمراہ ضلع کے شہامہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔   ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکن براری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنائی ساکن زائی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔   انہوں بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کی تحویل سے دو چینی ساخت کے پستول

رام بن:بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

    بٹوت//رام بن ضلع میں ایک شخص کو اپنی 23سالہ بیوی کو قتل کرنے اور قتل کو خودکشی کے طور پر پیش کرکے تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔   ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بٹوت کے پسیال دھرالٹا گاؤں کی رہنے والی نشو دیوی 23جنوری کو اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کی گئی تھی۔   انہوں نے بتایا کہ متوفی کا پوسٹ مارٹم ضلع ہسپتال رام بن میں کیا گیا اور لاش آخری رسومات کے لیے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔   ترجمان نے کہا کہ تفتیش کے دوران، مقتول کے والدین نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر اور اس کے اہل خانہ نے قتل کیا کیونکہ وہ اسے ہراساں کر رہے تھے۔   متوفی کے شوہر پون کمار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس نے

جموں و کشمیر میں 48گھنٹے موسم کے خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر//محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات موسم صاف ہونے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہا ہے۔    محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا، "اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، وہیں دونوں خطوں میںکم از کم درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے"۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں یکم فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 2 فروری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔   انہوں نے کہا کہ وادی میں پھر چار فروری تک موسم خراب رہنے کی ہی توقع ہے۔   ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی//بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں لنبن برینٹ کروڈ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 86ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔   دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔   اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔     لندن برینٹ کروڈ 90.03 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں گزشتہ شب 87.29 ڈالر فی

دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی او کی موت

    بارہمولہ//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بڈمولہ ناروا علاقے میں ایک پنڈت خاندان کی حفاظت کرنے والے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔   ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس پی او کی شناخت شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکنہ ملپورہ ناروا کے طور پر کی گئی، جوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔   ان کا کہنا تھا کہ متوفی ضلع کے بڈمولہ ناروا علاقے میں پنڈت خاندان کے لیے سیکورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھا۔   حکام نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔  

بارہمولہ:جہلم سے دوسری لاش بھی برآمد

  بارہمولہ//نثار احمد ملہ جو اپنے بھائی ہلال احمد ملہ کے ساتھ جمعہ کو شمالی کشمیر کے خواجہ باغ بارہمولہ میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے، کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے۔     گزشتہ روز ہلال احمد کی لاش دریا سے نکال لی گئی تھی جب کہ ان کے بھائی کی لاش نہیں مل پائی تھی۔     واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے دو بھائی کل ریت سے بھری کشتی کے الٹنے سے ڈوب گئے تھے۔جنہیں بازیاب کر لیا گیا ہے۔      پولیس نے تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔  

بھارت میں کورونا معاملات میں کمی|2 لاکھ 35ہزار کیسز درج

    نئی دہلی//بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 35 ہزار 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔    وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 871افراد کی موت ہوئی ہے۔   کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 35 ہزار 939 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔   بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔   مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 165 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔   انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17 لاکھ 59 ہزار 434 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 72 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 705 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔