تازہ ترین

شوپیاں میں مسلح تصادم،دو فوجی اہلکار زخمی

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوگام چیک گاؤں میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوٸے ہیں۔   ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔   انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کارواٸی سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ فایرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔   پولیس کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

سوپور میں آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران معمر شہری از جان

سری نگر//شمالی کشمیر کے نور باغ سوپورعلاقے میں 75 سالہ معمر شہری آگ کی واردات کے دوران جھلس جانے سے از جان ہوا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سو پور کے نور باغ علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران ایک رہائشی مکان کے دون کمرے اور سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔   انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو وہاں سے 75 سالہ حبیب ا ﷲ کانا ولد غلام محمد کی لاش برآمد کی گئی ۔   اُن کے مطابق آگ لگنے کی واردات کے دوران متوفی شخص گھر میں اکیلا تھا ۔   پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ہے۔   آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔  

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔     انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔     اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔     انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔     موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔     انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہاُ‘۔     ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں| 29 جنوری تک موسم میں نہیں ہو گی تبدیلی

سری نگر//کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں درمیانی رات کو ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4 ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں او

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: منوج سنہا

جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیں کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا: ’بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں‘۔ سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا ح

سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں: منوج سنہا

جموں//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار 323 خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر سروسز سلیکشن بورڈ کو احکامات صادر کئے گئے ہیں۔     لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران 11ہزار اسامیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پُر کیا گیا ہے۔     انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں اور بہت جلد اُنہیں بھی پُر کیا جائے گا۔     بتادیں کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ضم ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر 15ہزار سے زائد اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کیں اور ابتک لگ بھگ 11 ہزار اسامیوں کو پُر کیا گیا جبکہ باقی اسام

غیر سرکاری تنظیم نے لالچوک میں ترنگا لہرایا

سری نگر//گرمائی دارلحکومت سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ پر بدھ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا گیا۔   یہ ترنگا ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں ساحل بشیر اور سجاد یوسف نے گھنٹہ گھر پر چڑھ کر چند مقامی لوگوں کی موجودگی میں لہرایا۔   اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار گھنٹہ گھر پر آج قومی پرچم لہرایا گیا۔   انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہاں کچھ پاکستان نواز عناصر پاکستانی جھنڈ لہراتے تھے اور یہ لوگ یہاں کے امن میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے۔   ان کا کہنا تھا کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد یہاں تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔   موصوف کارکنوں نے کہا: ’یہاں کے لوگ جو کہتے تھے کہ نیا کشمیر کیا ہے وہ یہی ہے کہ گذشتہ 74 برسوں میں یہاں گھنٹہ گھر پر پہلی بار ترنگا لہر

سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام

سری نگر// جموں و کشمیر میں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جہاں سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب کے پیش نظر جنگجوﺅں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے سری نگر کے مختلف حصوں میں بدھ کو سخت ترین سیکورٹی رکاوٹیں کھڑی دیکھی گئیں، وہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وادی بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں۔     یونین ٹریٹری میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور طلباءوطالبات، مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔     یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وادی میں س

کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں

سری نگر//وادی کشمیر میں بدھوار کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئیں۔ تاہم معمول کے برخلاف کالنگ سروس کو معطل نہیں کیا گیا ۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کا قدم امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ۔ انہوں نے بتایا ’ معطلی کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے‘۔   انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اس دوران الیکٹرانک بزنس اور ای بینکنگ کا نظام پوری طرح سے ٹھپ رہا۔ طلباءکو بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وادی میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو منقطع کی گئیں۔   سیکورٹی ذرائع ن