کورونا وائرس کا پھیلاو ٹیکہ کاری کے بعد بھی جاری رہے گا:عالمی صحت تنظیم

جنیوا// عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاو¿ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو اس وائرس کے خاتمے یا ضائع ہونے کے آغاز کو ویکسینیشن کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔  ریان نے کہا ”یہ کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے“۔  

راج پتھ پر تاریخی وراثت، ثقافتی وراثت اور فوجی طاقت کی جھلک

نئی دہلی// کورونا وبا کے سائے میں منائے جارہے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو حفاظت کے چاک و چوبند انتظامات کے دوران راج پتھ پر ملک کی تاریخی وراثت اور متنوع ثقافت کی دلکش اقسام اور فوجی طاقت کا حیرت انگیز نظارہ دکھائی دیا یوم جمہوریہ پر ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اہم تقریب یہاں راج پتھ پر ہوئی، جس کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ واقع قومی جنگی شہیدوں کی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں شہیدوں کو گارڈ آف کمانڈر کے ذریعہ سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی کے بعد ’راو¿ز‘ کی دھن بنائی گئی۔ اس دوران سروس اسکواڈ کی قیادت ہندوستانی فوج کے میجر وکاس سانگوان کررہے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظ? مودی اور دیگر معزز شخصیات نے سلامی کے اسٹیج کا رخ کیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 46 سجے ہوئے گھڑسوار

کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا

نئی دہلی//کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اوراکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا ہے۔ آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگادیا۔ سنگھو بارڈر سے بیریکیٹ توڑ کر آگے بڑھے کسانوں کا ٹرانسپورٹ نگر اور مکربا چوک پر ٹکراوکے بعد آئی ٹی او پر زبردست تصادم ہوا۔ پولیس نے کسانوں کی بھیڑ کو انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اورلاٹھی چارج کیا۔ آئی ٹی او پر شدید ٹکراو میں کئی کسانوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال آئی ٹی او پر صورت حال قابو میں ہے۔ کسان مظاہرے کے پیش نظر سمئے پوربادلی، حی

جموں میں بی ایس ایف نے 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا

جموں// بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو جموں کے مضافاتی علاقہ سچیت گڑھ میں بین الاقوامی سرحد کی اوکٹرائی پوسٹ کے نزدیک 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا ہے۔  یہ پول اس جگہ پر نصب کیا گیا ہے جہاں سے بین الاقوامی سرحد کی باڈ محض ایک سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال کے مطابق پول پر لہرایا جانے والا ترنگا نہ صرف جموں بلکہ پاکستان سے بھی دیکھا جائے گا۔  

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی دہلی میں داخل، پولیس کے ساتھ تصادم آرائیاں

نئی دہلی// مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسان ٹریکٹر ریلی کے ساتھ زبردستی آئی ٹی او پہنچ گئے جہاں پر ان کے اور پولیس کے درمیان زبردست تصادم ہوااور پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس سے پہلے کسان سنگھو بارڈر،غازی پور بارڈر سمیت کئی بارڈر پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں گھسے۔اس دوران مکربا چوک،ٹرانسپورٹ نگر،نوئیڈا موڑ،اکشر دھام پر ان پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ مظاہرین کو روکنے کےلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھیاں چلائیں لیکن کسان تصادم کے ساتھ آگے بڑھتے گئے۔آئی ٹی او کے پاس بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر کے ساتھ جمع ہوکر انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ انہیں روکنے کےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ دہلی کے الگ علاقوں سے وسطی دہلی کی طرف کسان مسلسل ٹریکٹر کے ساتھ ب

وادی کشمیر میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ یوم جمہوریہ تقاریب منعقد

سری نگر// وادی کشمیر میں منگل کو ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ منائی گئیں۔ وادی میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔  

کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل

سری نگر// وادی کشمیر میں ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم” امن دشمن عناصر“ کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔  

جموں کشمیر کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں: ایل جی سنہا

جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے اراضی قوانین سے پیدا شدہ خدشات کے تناظر میں منگل کو کہا ’ 'میں لوگوں کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں“۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین زرعی اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے لئے متعارف کرائے گئے ہیں اور بقول ان کے پرانے قوانین کو اس لئے ختم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جموں میں 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ یونین ٹریٹری سطح کی سب سے بڑی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  

ملک میں کورونا وائرس کے محض 9102 نئے کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ ملک میں بہار، چندی گڑھ اور لکشدیپ کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے9102 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔  اس دوران15901 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 45 ہزار 985 ہوگئی۔ اسی دوران 117 مریض لقمہ اجل بنے اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 587 ہوگئی ہے۔  

تازہ ترین