جنوبی ضلع پلوامہ میں مبینہ جیش اعانت کار کا مکان سربمہر

پولیس نے پیر کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں جیش محمد کے ایک اعانت کار کے گھر کو گذشتہ سال جنوری میں سکیورٹی فورسز پر جنگجوﺅں کے حملے سے متعلق کیس میں منسلک کیا ۔اس حملے میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 21 جنوری 2020 کو ہوئے معرکے میں دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تھانہ کھریو میں ایف آئی آر نمبر 03/2020 درج کیا گیا تھا۔ آج جاری ایک بیان میں اونتی پورہ پولیس نے بتایا کہ زینہ ترنگ گاو¿ں کھریو کے رہائشی کی غیر منقولہ جائیداد (مکان) کوقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تفتیش کی بنیاد پر منسلک کیا گیا۔ تاہم پولیس نے جنگجوﺅں کے مبینہ اعانت کار کی شناخت نہیں کی۔  

الطاف بخاری وزیر اعظم سے ملے،ریاستی درجہ اور فور جی انٹر نیٹ سروسز کی بحالی کا مطالبہ کیا

سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری پیر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملے اور جموں کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروسز اور ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اپنی پارٹی کے ایک بیان کے مطابق بخاری اور وزیر اعظم کے درمیان میٹنگ کم و بیش ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران بخاری نے مودی کو مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی۔ بخاری نے جموں کشمیر کیلئے انڈسٹریل مالی پیکیج دینے کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق بخاری نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے اور یہاں فور جی انٹر نیٹ سروسز بحال کی جائیں۔انہوں نے وزیر اعظم سے جموں کشمیر کیلئے ایک روزگار پیکیج کا بھی مطالبہ کیا۔ بخاری نے کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے سرینگر ۔جموں شاہراہ کی خراب حالت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہی

یوم جمہوریہ پر دارالحکومت دہلی کی سیکورٹی بے حد سخت

نئی دہلی// یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی دارالحکومت میں زمین سے لے کر آسمان تک چاروں طرف سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سکیورٹی انتظامات چاک چوبند کئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔  

سکم میں ہند- چین سرحد پر دونوں طرف کی افواج کے درمیان جھڑپ

نئی دہلی// گزشتہ کافی طویل عرصے سے مشرقی لداخ خطے میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر کشیدگی کے درمیان گذشتہ بدھ کے روز ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان سکم میں پھر سے جھڑپ ہوئی، تاہم، فوج کا کہنا ہے کہ یہ معمولی جھڑپ تھی اور مقامی کمانڈروں کی سطح پر مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپوں سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے فوج نے آج کہا کہ شمالی سکم کے نکولہ میں گذشتہ بدھ کے روز دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی۔ دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں نے معاملے کو طے شدہ بندوبست کے تحت حل کرلیا ہے۔  

ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 14000 سے نیچے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے اور اس مدت کے دوران یومیہ کیسز 14 ہزار سے بھی کم رہی ہے ، جبکہ اسی عرصے میں موذی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی۔ دریں اثناملک میں اب تک 16 لاکھ 15 ہزار 504 افراد کی کوڈ 19 ویکسین کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13203نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزارہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران13298 مریض صحت مند ہوئے ، جس کے بعد اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 30 ہزار 84 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 226 سے گھٹ کر184142 رہ گئے۔ گزشتہ14 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 131 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 470 ہوگئی۔ ملک میں شفای

بجبہاڑہ میں خاتون ہیٹر سے پیدا گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کو ایک37سالہ خاتون کوئلے کی بخاری سے پیدا گیس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مسعودہ اختر زوجہ عبد ارشید دھوبی اور اس کی بیٹی کو بجبہاڑہ کی کریوا کالونی میں ان کے گھر کے اندر بے ہوش پایا گیا۔ دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مسعودہ کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کی بیٹی کو علاج کے بعد رخصت کیا گیا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ ڈاکٹر بی ایس تلا نے واقعہ کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت بظاہر گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔  

سرینگر کے اسپتال میں سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر// وسطی ضلع بڈگام میں تعینات ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی پیر کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائسنز صورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زیر علاج ایک 50 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ متوفی اہلکار کی شناخت سدھیر پرتی ہار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 86 بٹالین سے وابستہ تھا۔  

وادی میں سردی کی لہر جاری، سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری درج

سرینگر//دو روز قبل آخری برفباری کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی نئی لہر پیدا ہوگئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔  محکمہ نے پیر کو بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی11.9 ڈگری جبکہ گلمرگ میں منفی11.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سال وادی کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں میں سب سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا جو ماہرین کے مطابق موسمیاتی تغیر کا نتیجہ ہے۔ وادی کشمیر میں فی الوقت شدید ترین سردی یعنی’چلہ کلان‘ کے ایام چل رہ ہیں۔40روز پر مشتمل یہ ایام22دسمبر2020کو شروع ہوئے اور ان کا اختتام31جنوری کو ہوگا۔  

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قراردیا

الریاض// دنیا کے مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار طے کئے گئے تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔ مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔  

تازہ ترین