تازہ ترین

کولگام میں پولیس پارٹی پرجنگجوﺅں کا حملہ، شہری زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کے روز جنگجوﺅں نے پولیس کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کی شناخت محکمہ صحت کے ملازم ، متیاز احمد ساکن گھاسی پورہ ونپوہ کے طور ہوئی ہے جو سب ضلع اسپتال یاری پورہ میں تعینات ہے۔زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر نگہت نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام شہری کے” شدید “زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ فورسز کی بھاری جمعیت نے فوری طور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کی ہے۔ ایک اور خبر رساں ایجنسی کے این او نے پولیس

ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں پر ایچ سی کیو ٹیسٹ پر روک ہٹالی

جنیوا/نئی دہلی//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کے مریضوں پر ہائی ڈروکسیکلوکوین کے ٹیسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کوویڈ 19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں بدھ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائیڈروکسیکلوکوین (ایچ سی کیو)کےسلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔ایسا احتیاط کے طورپر کیا گیاتھا۔اس دوران سالیڈیریٹی ٹرائل کی ڈاٹا سیفٹی اور نگرانی کمیٹی نے ٹیسٹ کے اعدادو شمارکا مطالعہ کیا ہے۔کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا،”کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر سالیڈیریٹی ٹرائل کےایگزیکیوٹو گروپ نےایچ سی کیو سمیت سالیڈیریٹی ٹرائل

دنیا میں کوورنا سے 64.98 لاکھ لوگ متاثر، 3.86لاکھ کی موت

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی//عالمی وبا کوورنا وائرس (کووڈ 19) دنیا بھر میں اب تک 64.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.86 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6498486 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 385649 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کوورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوورنا انفیکشن کے ریکارڈ 9304 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب کل کوورنا متاثرین کی تعداد 216919 ہو گئی ہے۔ وہی اس دوران 260 اف

ضلع پونچھ کے آٹھ گاﺅں میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں آٹھ گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

ملک میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد نئے معاملے،متاثرین کی تعداد تقریبا 2.17 لاکھ

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہو گئی ہے۔ اس دوران ری

پٹن میں ٹریکٹر اُلٹنے سے1لقمہ اجل2 افرادزخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعرات کو ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو مزید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ونیگام بالا نامی گاﺅں میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا اور اس میں سوار تین افراد اس کی زد میں آگئے۔ زخمیوں کو پٹن اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ جاں بحق شہری کی شناخت غلام حسن خان ولد عبد الاحد خان ساکن ونیگام بالا کے طور ہوئی ہے۔  

موت کے پانچ روز بعد پٹن کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اموات کی تعداد34

سرینگر//موت کے پانچ روز بعد شمالی کشمیر کے پٹن کے ایک بزرگ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد34ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہامرے پٹن کا رہنے والا 86سالہ شہری29مئی کو انتقال کرگیا اور اُس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بدھ کے روز مثبت آگئی۔ حکام نے مذکورہ شہری کی تجہیز و تکفین کورونا قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دینے کی تلقین کی تھی کیونکہ اُس کا نمونہ سی ڈی اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا تھا جو آج مثبت آگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق مذکورہ شہری کا انتقال پٹن ہیلتھ سینٹر میں ہی ہوا تھا۔ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد34ہوگئی ہے۔  

شاہ فیصل، سرتاج مدنی اور پیر منصور کا پی ایس اے منسوخ، عمر کا خیر مقدم

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے بدھ کو شاہ فیصل،سرتاج مدنی اور پیر منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کردیا۔ تینوں مین سٹریم لیڈران گذشتہ برس ماہ اگست سے ایام اسیری کاٹ رہے ہیں جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس کو مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق تینوں لیڈران پر عائد پی ایس اے منسوخ کیا گیا ہے اور اُن کی رہائی کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آئی اے ایس ڈگری یافتہ شاہ فیصل سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں آئے ہیں جبکہ مدنی اور منصور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینئر لیڈران میں شامل ہیں۔ مدنی پی ڈی پی  صدر محبوبہ مفتی کے ماموں بھی ہیں۔  دریں اثناءجموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے فیصل،مدنی اور منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر ا

ملک کا نام تبدیل کرنے کی عرضی کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک کے انگریزی نام 'انڈیا ' کو تبدیل کرکے 'ہندوستان' یا 'بھارت' کرنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا اور درخواست گزار سے حکومت کے سامنے اپنی بات پیش کرنے کو کہا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل اشون ویشیے کی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنا میمورنڈم حکومت کو پیش کریں۔ سماعت کے آغاز پر ، وکیل نے استدلال کیا کہ انڈیا کا نام یونانی لفظ 'انڈیکا' سے نکلا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار یہاں کیوں آئے ہیں؟ آئین میں ملک کا نام بھارت ہی ہے۔ جسٹس بوبڑے نے کہا ، ”یہ ہمارے آئین کے شروع میں ہی لکھا گیا ہے ، 'انڈیا دیٹ از بھارت ‘ (انڈیا جو بھارت ہے)۔" آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ "

راجوری میں باپ بیٹے پر حملہ، سرپنچ سمیت سات افراد گرفتار

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے تحصیل کالاکوٹ کے سیالسوئی علاقے میں ایک پنچایت میٹنگ کے دوران باپ بیٹے پر حملہ کرنے کی پاداش میں ایک سر پنچ، دو پنچ اور ایک مقامی ٹھیکیدار سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ امجد پرویز کی طرف سے ایک شکایت درج ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس (امجد) کے بھائی کو ایک سڑک کی تعمیر کے متعلق ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ گرم گفتاری ہوئی جس پر سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت کی ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کے مطابق میٹنگ کے دوران سات افراد نے شکایت گذار اور اس کے والد محمد بشیر پر حملہ کیا اور انہیں سر عام بے عزت کیا۔  ملزموں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے باپ بیٹے کے سر منڈھوائے اور اُن کے چہروں پر کالک پوتی۔  

سکول کھولنے کا منصوبہ ملتوی کیا جائے:جتیندر سنگھ بنام جموں کشمیرسرکار

 سرینگر //وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے جموں کشمیر سرکار سے کہا ہے کہ وہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کے منصوبے ملتوی کرے۔ جتیندر سنگھ کی طرف سے یہ اقدام محکمہ سکول ایجوکیشن کے اُس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کی تیاریاں کریں کیونکہ حکومت ماہ جون کے وسط میں سکول کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جتیندر سنگھ نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا” میں نے جموں کشمیر یو ٹی سر کار کو تجویز دی ہے کہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کا فیصلہ ملتوی کیا جائے“۔ یاد رہے کہ محکمہ ایجو کیشن کو ماہ جون کے وسط میں تعلیمی ادارے کھولنے کے منصوبے کو لیکر پہلے ہی والدین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  

دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 2،07،615 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،815

کورونا متاثرین میں ریکارڈ 8909 کا اضافہ،ملک میں مجموعی تعداد2,07,615

نئی دہلی// ملک میں کوورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیس درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,07,615ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72،300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد

پلوامہ میں مسلح تصادم شروع،انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ یہ تصادم آرائی آستان محلہ میں شروع ہوگئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ جونہی سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں جیش محمد سے وابستہ جنگجو فورسز کے محاصرے میں ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار

سابق مرکزی وزیر کا بعد از مرگ کورونا ٹیسٹ مثبت ،لداخ میں پہلی کورونا ہلاکت

لیہہ// لداخ میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر پی نمگیال کا موت کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا پیر کو یہاں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ موت سے پندرہ دن قبل دہلی سے گھر آئے تھے۔ لداخ یونین ٹریری، جہاں اب تک کورونا وائرس کے 81 مثبت کیس سامنے آچکے ہیں، میں اس وبا سے متاثرہ کسی مریض کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔  

انڈیا کا نام بھارت کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی

نئی دہلی//ملک کا انگریزی نام’انڈیا‘کو تبدیل کر کے’بھارت‘یا’ہندوستان‘کرنے سے متعلق ایک درخواست پر سپریم کورٹ میں منگل کو بھی سماعت نہیں ہوسکی۔اب اس پر بدھ کو غور کیا جائے گا۔معاملے کی سماعت آج پہلے سے متعین تھی،لیکن چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ایک نوٹس کے مطابق،جسٹس بوبڑے کی غیرحاضری کے سبب ان کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے ا?ج درج تمام معاملوں کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔اب ان معاملوں کی سماعت کل یعنی 3 جون کو ہوگی۔ان میں نمہ نامی شخص کی وہ درخواست بھی شامل ہے جس میں ملک کانام انڈیا کے بدلے بھارت یا ہندوستان کرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متعلقہ درخواست پر سماعت 29 مئی کو نہیں ہوسکی تھی،کیونکہ چیف

بارہمولہ کی خاتون کا کورونا سے انتقال، اموات کی تعداد32

سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون منگل کے روز کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کر گئی اس طرح جموں کشمیر میںمہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد32ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق بارہمولہ کے خانپورہ سے تھا اور اُس کا انتقال گذشتہ روز یعنی پیر کو ہوگیا جس کے ایک دن بعد اُس کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔ جی ایم سی بارہمولہ کے پرنسپل ڈاکٹر سید مسعود کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ مذکورہ خاتون کئی دیرینہ امراض میں مبتلاءتھی اور آخر کار اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگیا۔اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور اب اُسے قواعد و ضوابط کے مطابق دفنانے کیلئے ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ جی این ایتو کے مطابق مذکورہ خاتون اُس55سالہ شخص کی والدہ نسبتی تھی جو کورونا میں ملوث ہوکر گذشتہ ہفتے انتقال کرگی

سیموہ ترال مسلح تصادم آرائی میں 2 جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں2 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیموہ ترال میں جو تصادم آج صبح سے جاری تھا اُس میں دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ آپریشن ختم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران پہلے ایک اور بعد میں دوسرا جنگجوجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیس ظاہر ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹییو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے. ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ ک

ترال میں فورسز کارروائی کے دوران مسلح تصادم، ایک جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجو کی ہلاکت کے بعد سے جائے تصادم پر خاموشی چھائی ہوئی ہے تاہم فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں پولیس کے علاوہ فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔