تین دن سے ملک میں یومیہ 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیس

نئی دہلی// تین دن سے ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، جبکہ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16،738 اور 26 فروری کو 16،577 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحت مند ہوئے اوراب تک ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3604 سے بڑھ کر 1.59 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وباسے 113مریضوں کی موت سے

رام بن میں آتشزدگی کی شبانہ واردات، کم سے کم پانچ دکان خاکستر

جموں// ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں گذشتہ شب دیر گئے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان دکانوں میں کچھ گیس سیلنڈر بھی پھٹ گئے۔

کشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہوسکتی ہے۔  

تودے گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ پر سنیچر کی صبح سے بھاری بارش کے نتیجے میں پسیاں گر آئیں اور پتھر کھسکنے لگے، جس کے بعد مذکورہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد روفت کیلئے بند کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ تودے ضلع رام بن میں گر آئے ہیں۔ حکام کے مطابق بانہال علاقے میں آج صبح تین بجے سے بارش میں شدت آنے کے بعد زمینی تودے گر آئے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج پروگرام کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد رام بن،چندرکوٹ،اُدھمپور اور نگروٹہ علاقوںمیں گاڑیوں کو روکا گیا ہے۔  

امریکہ سعودی عرب کیلئے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرے گا: بائیڈن

واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کالم نگار جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن نے یہ بات ’یونی ویڑن‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ”میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی ، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں ، اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اور حقیقت میں یہ یقینی بنائیں گے کہ اگر وہ ہم سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں تو انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملوں سے نمٹنا ہوگا“۔  

بی ڈی او تلیل کادوران ڈیوٹی اچانک انتقال

سرینگر//رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کا ایک آفیسر جمعہ کو شمالی ضلع بانڈی پورہ گریز کے تلیل علاقے میں دوران ڈیوٹی اچانک جاں بحق ہوگیا ۔ محمد سلیم درزی جس کی عمر48برس تھی، تلیل کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے طور تعینات تھا۔وہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل کا شہری تھا جو نماز جمعہ کیلئے وضو کی تیاری کرنے کے دوران اچانک گر کر انتقال کرگیا۔ سلیم کو نزدیکی اسپتال لیجایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ بی ایم او حاجن ڈاکٹر طاہرہ کے مطابق سلیم کی میت کا گریز میں پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ اُس کے انتقال کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔ دریں اثناءضلع کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے محمد سلیم کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کررہے ہیں تاکہ مرحوم کی میت کو گھر لیجایا جائے۔  

جموں وکشمیر میں عنقریب ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے: کرن رجیجو

سری نگر// مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولپمک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنائیں جائے گا تاکہ وہ بھی اولمپک سطح کے اعزارات حاصل کر سکیں۔ وزیر موصوف جمعہ کو شمالی کشمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی گلمرگ میں کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے جہاں آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ’کھیلو انڈیا‘ سرمائی کھیلوں کا افتتاح ہوا۔  

کشمیر میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد نئے کیس اور120 ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12،179 مریض صحت مند ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز میں 4،278 عدد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 اور شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز ایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجم

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی ہسپتال میں موت

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پانچ روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک شہری کی جمعہ کی علی الصبح یہاں ایک ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین علاقے میں 21 فروری کو پیش ا?نے والے سڑک حادثے میں زخمی شہری کی جمعہ کی علی الصبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ ا?ف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لانے سے موت واقع ہوئی۔  

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان،کامیابی کی شرح 75فیصد

سرینگر//جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے جمعہ کو دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق امتحان میں75فیصد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد74.04جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ یعنی76.09فیصد رہی۔ بورڈ حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر75132اُمیدوار شامل ہوئے تھے جن میں38340لڑکے جبکہ36772لڑکیاں شامل تھیں۔مجموعی طور پر56384اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس امتحان میں18626اُمیدوار ناکام ہوئے ہیں۔  

ہفتہ وار مرمت کیلئے سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ کل یعنی جمعہ کو ہفتہ وار مرمت کیلئے بند رہے گی۔ حکام کے مطابق ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان گاڑیوں کو کسی بھی طرف سے چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم حکام نے کہا کہ جموں سے پتنی ٹاپ، دوڈہ، بھدرواہ اور کشتواڑ کیلئے چلنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیرشاہراہ کو گذشتہ کچھ عرصہ سے ہفتہ وار مرمت کیلئے جمعہ کے روز گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند رکھا جاتا ہے۔  

اونتی پورہ میں4سو کلو فکی ضبط، تین افراد گرفتار:پولیس

ترال //پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعرات کوبیگ پورہ کراسنگ کے مقام پر ایک ٹرک سے قریب 400 سو کلو فکی برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایک ناکہ ٹیم نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک ٹپر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور گاڑی کو بھگانے لگا جس دوران پولیس نے اس کا تعاقب کر کے گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے بتایا کہ پٹر سے20تھیلوں میں 400گلو کرام وزن کی فکی ضبط کی گئی ۔  پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈرائیور سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق اسماعیل، مصطفی لطیف ساکنان فیروز پور پنجاب اور عمر وانی ساکن پلوامہ کے طور پر کی ہے۔  

افغانستان: گاڑی کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی کنبہ کے 10 افرادجاں بحق

کابل// افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباو¿ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔  

بائیڈن کے ہاتھوں ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کا حکم منسوخ

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔ امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس ، یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا“۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے”اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا ہے “۔  

جموں کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خراب رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک برف و باراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران نصف فٹ تازہ برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ وادی کشمیر میں 25 فروری کو ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔  

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار سے زیادہ نئے کیس

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ’کووڈ19‘کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا،ملک میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 163 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16738نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

قاضی گنڈ میں آگ کی واردات،قابو پانے کی کوشش میں دو افراد زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ چرٹ علاقے میں گذشتہ رات کے دوران آگ کی ایک واردات رونما ہوئی جس پر قابو پانے کی کوشش میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نندا محمد اشرف نامی ایک شہری کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوگئی جس کو بجھانے کی کوشش میں دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کی شناخت خورشید احمد شاہ اور فیاض احمد بٹ ساکنان چرٹ کے طور ہوئی ہے۔ مقامی اسپتال سے دونوں کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔  

کرایہ میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد ٹرانسپورٹروں نے غیر معینہ ہڑتال کال واپس لی

جموں// آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفئر کمیٹی نے حکومت کی طرف سے کرایے میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد جموں وکشمیر میں اپنی غیر میعنہ ہڑتال کال واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ یاد رہے کہ کمیٹی نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے بدھ سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے کہنے پر ہڑتال ایک دن کے لئے موخر کی گئی تھی۔ کشمیر ویلفئر ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کرایے میں 19 فیصد اضافہ کرنے کی فیصلے کے بعد غیر معینہ ہڑتال کال کو واپس لیا گیا۔  

تازہ ترین