جموں وکشمیر میں مزید 6253 افراد کورونا میں مبتلا، سات فوت

سری نگر//جموں وکشمیر میں اتوار کے روز مزید 6253 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ سات مریض فوت ہوئے ۔   سرکاری ذرائع نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں اتوار کے روز 1464افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 564، بڈگام میں 590، پلوامہ میں 150، کپواڑہ میں 344، اننت ناگ میں 578، بانڈی پورہ میں 261، گاندربل میں 320، کولگام میں 174اور شوپیاں میں 54افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔   جموں ضلع میں 1075افراد کی رپورٹ اتوار کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 114، راجوری میں 35، ڈوڈہ میں 140، کٹھوعہ میں 83، سانبہ میں 47، کشتواڑ میں 26، پونچھ میں 10، رام بن میں 176اور ریاسی میں 48افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔   دریں اثنا لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مش

وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ بند

سری نگر// وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔   ٹریفک حکام کی وساطت سے یو این آئی کومعلوم ہوا ہے کہ قومی شاہراہ پرپنتھال اور دوسرے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے اور دیگر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔   انہوں نے کہا کہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر اتوار کو شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔   اُن کے مطابق رام بن اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر بھی مٹی کے تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کی خاطر کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔   ذرائع نے بتایا کہ پنتھال کے نزدیک پسیاں گر آنے کے سبب ایک مال بردار ٹرک پھنس کر رہ گئی ہے جس کو وہاں سے نکالنے کی خاطر ہنگامی بنیادو

اب ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے : سونم لوٹس

سری نگر//محکمہ موسمیات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 24 جنوری سے موسم میں بہتری آئے گی اور ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا۔   یو این آئی اردو کے ساتھ گفتگو کے دوران محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے کہاکہ اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔   انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر سری نگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارشیں ہو ئی ہیں۔   اُن کے مطابق 24 جنوری سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔   انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا، فی الحال موسم میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔   بتادیں کہ جنوبی کشمیر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو برف باری ہوئی جس وجہ سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی

دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت

گلمرگ// مہاراشٹر کے ایک سیاح کی وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک لگژری ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔      پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی کے ایک 65 سالہ سیاح نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔    اس کی شناخت تیج پال ولد امبالال شا کے طور پر ہوئی ہے۔ 

کورونا وایرس کے مزید 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد فوت

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔    مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔       ہندوستان کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

سابق ایم ایل سی یشپال شرما کا انتقال

پونچھ// پونچھ کے نامور لیڈر اور سابقہ قانون ساز کونسل یشپال شرما حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اس دنیا کو خیر آباد کہہ گیے ہیں۔    خاندانی زراع کے مطابق یشپال شرما کی موت  سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے پونچھ میں واقع ہویی ہے۔    یشپال شرما کا تعلق جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا اور ان کی عمر 76 سال کے قریب بتاٸی جا رہی ہے۔     یشپال شرما کو شیرِ پونچھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

تازہ ترین