کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سماعت بدھ تک ملتوی

نئی دہلی// مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ دلی پولیس کی عرضی پر پیر کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہونی لیکن جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کسان تحریک کی سماعت کرنے والی بنچ ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ آج چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر جسٹس بیٹھے تھے۔

شمالی ضلع کپوارہ میں فوجی آفیسر کی مبینہ خود کشی

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں تعینات ایک فوجی میجر نے پیر کو مبینہ طور خود کشی کرلی۔ یہ فوجی آفیسر ایک اگلی چوکی میں تعینات تھا۔  نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ٹنگڈارسیکٹر میں تعینات مذکورہ فوجی آفیسر کی خود کشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔  

لاوے پورہ جھڑپ کے مہلوکین ملی ٹنسی سے وابستہ تھے، متعلقہ گھرانوں کو ٹھوس ثبوت دیں گے:آئی جی پی

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر رینج وجے کمار نے پیر کو کہا کہ لاوے پورہ معرکہ آرائی میں مارے گئے تینوں نوجوان جنگجو تھے اور پولیس عنقریب اُن کے والدین کو اس سلسلے میں ”ٹھوس شواہد‘ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوکین کی باقیات کو کورونا کی وجہ سے ورثاءکے حوالے نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر لوگ اُن کی تجہیز و تکفین کیلئے جمع ہوکر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کریں گے۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی کشمیرنے کہا”ہم نے لاوے پورہ معرکہ آرائی کے بارے میں60فیصد شواہد جمع کئے ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید شواہد جمع کرکے اس بات کو ثابتکیا جائے گا کہ مہلوکین جنگجوﺅں کے اعانت کار تھے“۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین میں سے ایک کے گھروالوں نے لاش کا مطالبہ کیا ہے لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاوے پورہ سرینگر میں 30دسمبر2020کو

وادی کشمیر میں ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 21 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم 22 سے 24 تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سیلشیس،پہلگام میں منفی6.8ڈگری جبکہ گلمرگ میں منفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے اور سری نگر- جموں شاہراہ پر پیر کو دوسرے روز بھی ٹریفک کی یکطرفہ نقل و حمل جاری رہی۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلا

رام بن میں ٹرک ندی میں جاگری،ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ

سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں ایک ٹرک رامسو کے نزدیک لڑھک کرایک ندی میں گرجانے کے بعد ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے۔یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ ٹرک شیر بی بی علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر ندی میں جاگری۔  حادثے کے فوراً بعد بچاو کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا۔زخمی شخص کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک تاہم ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کی تلاش جاری تھی۔  

کولگام میں بکروال گھرانے کے2کمسن بچے شدید ٹھنڈ کی وجہ سے لقمہ اجل

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں پیر کو جموں کے ریاسی ضلع سے تعلق رکھنے والے بکروال گھرانے کے دو بچے شدید ٹھنڈ کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔یہ واقعہ ضلع میں دیوسر علاقے کے برنل لامڑ علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ بکروال گھرانے کے افراد ایک ٹینٹ میں رہائش پذیر تھے اور سنیچر کی رات شدید ٹھنڈ کی وجہ سے اُن میں شامل ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا۔مذکورہ بچے کی شناخت10سالہ ساحل زبیر ولد زبیر احمد منڈھر ساکن ریاسی کے طور ہوئی ہے۔  گذشتہ شب بھی مذکورہ گھرانے کی ایک6سالہ بچی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بے حد بیمار ہوگئی جس کی شناخت 6سالہ شازیہ جان کے طور ہوئی ہے۔ شازیہ کو نزدیکی اسپتال لیجانے کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔ تحصیلدار دیوسر عبد الرشید نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ بکروال گھرانے کو قبل از وقت ہی نزدیکی سکول میں پناہ لینے کیلئے کہا گیا تھ

مسلم ممالک پر سفری پابندی سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو بائیڈن واپس لیں گے

واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گی۔ ان میں کووِڈ-19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔  

ڈاون ٹاون سرینگر میں شبانہ آگ کی واردات ، کئی رہائشی مکانوں کو نقصان

سرینگر//ڈاون ٹاون سرینگر کے سیکہ ڈافر، صفا کدل علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آتشزدگی کی ایک واردات میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا اور گریلو سامان خاکستر ہوا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس واردات میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگیا جو آگ پر قابو پانے کے دوران مکان سے گر گیا۔ یہ آگ گندرپورہ چوک، سیکہ ڈافر میں ایک مکان سے ظاہر ہوئی جس نے پھیل کر چھ مکانوں کو اپنی زد میں لایا۔جن مکانوں کو آگ کی اس واردات میں نقصان پہنچا اُن کے مالکان میں محمد امین لون،شبیر احمد لون،مرحوم غلام احمد بٹ، محمد دلاور بٹ،محمد اسلم بٹ اور غلام محمد بٹ شامل ہیں۔  حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے دوران فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کا ایک سب انسپکٹر نور عالم خان ایک مکان سے گر کر زخمی ہوگیا جسے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گذشتہ24گھنٹوں ک

تازہ ترین