تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19.77 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے دنیا بھر میں اب تک19.77 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ ایک دن میں سات لاکھ 40 ہزار سے زیادہ نئے معاملے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 9.23 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے نو کروڑ23 لاکھ 13 ہزار 199افراد متاثرہیں اور 19 لاکھ 77 ہزار 893 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے16946 نئے کیس،198اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے۔اس دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔  

بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

واشنگٹن //امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔  بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہو گی۔  واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  

زیر حراست پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر علیل،اسپتال منتقل

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر نعیم اختر ،جو زیر حراست ہیں،جمعرات کو علیل ہوگئے جس کے بعد اُنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نعیم اختر گذشتہ 20روز سے ایم ایل اے ہوسٹل کے اندرزیر حراست ہیں ۔ پی ڈی پی ذرائع کے مطابق نعیم اختر کو علیل ہونے کے بعد خیبر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ذرائع نے وضاحت کی کہ نعیم اختر کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں۔  

منجمد ڈل جھیل پر چلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:ضلع کمشنر سرینگر

سرینگر//حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمے ہوئے آبی ذخائر ،خصوصاً ڈل جھیل پر چلنے سے پرہیز کریں بصورت دیگر یہ خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہداقبال چودھری نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس طرح کا خطرہ مول لینے سے باز رکھا جاسکے۔ چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا”منجمدڈل جھیل پر چلنا خطرناک ہے، بمہربانی ایسا نہ کریں۔ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو آپکی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے“۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردی کا25سالہ ریکارڈ اُس وقت ٹوٹ گیا جب گذشتہ رات کے دوران سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اس صورتحال کے نتیجے میں ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں۔ وادی کے سبھی اضلاع سے بھی شدید سردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں جمے ہوئے برف پر چلنا پھرنا بھی مشکل ہورہا ہے

جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف اہلکار سڑک حادثے میں شدید زخمی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کو اُس وقت ایک سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی ہوگیا جب وہ جپسی جس میں وہ سوار تھا، ایک ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔ زخمی سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت 163ویں بٹالین سے وابستہ انسپکٹر جوشی کے طور ہوئی ہے۔ زخمی جوشی کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے نازک حالت میںسکمز صورہ منتقل کیا گیا۔  

وادی کشمیر میں سردیوں کا25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سرینگر//وادی کشمیر میں گذشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات رہی جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ25برس میں یہ اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جنوری1995 میں سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ریکارڈ گذشتہ رات کے دوران ٹوٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں رات کے دوران شدید سردی کی وجہ سے نل اور پانی کے ذخائر منجمد ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ڈل جھیل کا بڑا حصہ بھی جم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی11.1ڈگری سیلشیس،قاضی گنڈ میں منفی10.0ڈگری۔ککر ناگ میں منفی10.3ڈگری،کپوارہ میںمنفی6.7ڈگری،گلمرگ میں منفی7.0ڈگری،لیہہ میں منفی14.0ڈگری جبکہ دراس میں منفی28.3ڈگری سیلشیس درج ہوا۔ وادی کشمیر میں سخت

ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کیخلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی تحریک منظور

واشنگٹن // واشنگٹن میں کانگریس بلڈنگ کیپیٹل ہل پرحالیہ رونما ہوئے تشدد کے لئے اکسانے کے الزام میں امریکی ایوان نمائندگان نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی دوسری تاریخی مواخذے کی تحریک کو منظوری دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک ہی مدتِ کار میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں197 کے نسبت232 ووٹوں سے مواخذے کی تحریک منظورہوگئی،جس میں ریپکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمان نے بھی مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ بھی اگرمواخذے کی تحریک منظوری ہو جاتی ہے تو وہ کبھی بھی وائٹ ہاو¿س میں صدر کا عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے اور 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی ٹرمپ پر صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے بیٹے

تازہ ترین