مسلمانوں کے خلاف ہر زہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: فاروق عبدا للہ

سری نگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مختلف اجتماعات کے دوران نفرت آمیز تقاریر میں زہر اگلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔   ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہریدوار میں 17 اور 19 دسمبر 2021 کے درمیان کی گئی تقاریر کی نوعیت اور ملک بھر میں اس طرح کے دیگر اجتماعات میں نفرت انگیز تقاریر تشویشناک اور افسوسناک ہیں۔   انہوں نے کہاکہ ملک میں اس طرح کی کھلم کھلا فتنہ انگیزی اور نسل کشی کی کالوں کا دوبارہ آنا انتہائی پریشان کُن اور لمحہ فکریہ ہے۔   ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حکومتی حلقوں میں مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے اور اس خاموشی کی وضاحت ضرور ہونی چاہئے۔   اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کا Article 3Cکے تحت Prevention and Punishment of the Crime of Genocide

جموں و کشمیر میں اومیکرون کےمزید 10کیس مثبت، وادی کے 366 علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

سری نگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کےمزید 10مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔    سرکاری زرائع نے معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوٹی کے مختلف علاقوں سے 10 اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام علاقوں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کا حکم دیا گیاہے۔    وہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر حکومت نے جموں و کشمیر کے  366 علاقے کنٹین منٹ زون بھی قرار دیے ہیں۔   جن میں سرینگر سے 190   بڈگام سے 70   گاندربل سے 38   بارہمولہ سے 38   بانڈی پورہ سے 11   پلوامہ سے 7   کپواڑہ سے 6   کولگام سے 3   شوپیاں سے 2   اور اننت ناگ سے1   علاقے کو کنٹینمن

ایل او سی پر دو فوجی جوان حادثاتی فائر نکلنے سے مارے گئے

راجوری// جمعرات کو راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ ایریا میں پیش آنے والے ایک حادثاتی نوعیت کے واقعے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔   اسی حوالے سے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ راجوری ایل او سی سیکٹر کے ہنجن والی میں فوجی کی اگلی چوکیوں پر پیش آیا جس میں دو فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔   اُنہوں نے مزید کہا، "وہ دونوں ایل او سی پر تعینات تھے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقع حادثاتی فائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا"۔   انہوں نے بتایا کہ راجوری پولیس چوکی سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔  

آئی جی پی کشمیر نے کولگام جائے تصادم آرائی کا دورہ کیا

  سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعرات کے روز ضلع کولگام کے نیلو میں واقع پولیس کے ایس او جی کیمپ کا دوہ کرکے وہاں پولیس افسروں و اہلکاروں اور فوج و سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔   انہوں نے اس دوران کولگام پاریون میں جائے تصادم آرائی کا بھی دورہ کیا جہاں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک پاکستانی جنگجو، ایک ایس او جی اہلکار ازجان جب کہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔   اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی کولگام بھی ان کے ہمراہ تھے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیلو ایس او جی کیمپ میں پولیس افسروں، اہلکاروں، فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد موصوف آئی جی پی شوپیاں اور پلوامہ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جا

ہسپتالوں میں داخلے سے قبل کووڈ ٹیسٹ لازمی

     سری نگر//کشمیر میں کورونا انفیکشن میں اضافے اور نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظرحکام نے جمعرات کو مریضوں اور اٹینڈنٹ کو بغیر کویڈ-19ٹیسٹ وادی کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔   وادی کشمیر میں منگل کو انتہائی متعدی اومیکرون کے پہلے کیس رپورٹ ہوئے جن میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُڑی علاقے سے ایک حاملہ ماں بھی شامل ہے۔   نئے خطرے اور معاملات میں مجموعی طور پر اضافے کے پیش نظر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈاکٹر مشتاق اے راتھر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکلر میں وادی بھر کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز، بلاک میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ کویڈ-19رہنما خطوط کو یقینی بنائیں۔   اس کے علاوہ، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہسپتال کے احاطے میں کسی بھی مریض / اٹینڈنٹ کو اجازت نہیں دی جائے گی

کورونا کیسز میں تیزی:وادی کےعلما دین کی بھی لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

  سری نگر//کورونا وبا کی موجودہ تیز لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جہاں انتظامیہ انتہائی کمر بستہ و مستعد نظر آ رہی ہے وہیں وادی کے علما دین بھی لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ماہرین صحت و انتظامیہ کی طرف سے جاری کی جا رہی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کر رہے ہیں۔   جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کورونا کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر لوگوں سے کورونا پروٹوکال پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔   انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ’کورونا نے چند دنوں سے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اس سلسلے میں لوگوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ انتظامیہ اور ماہرین کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں‘۔   ان کا کہنا تھا: ’دین اسلام میں صحت ک

دل کا دورہ پڑنے 28 سالہ نوجوان کی موت

  سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ ایک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالب علم بدھ کی شام سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔   ماڈل ٹاؤن سوپور کے رہنے والے محمد راشد ولد غلام قادر اہنگر کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کی شام تقریباً 4 بجے راشد کو اپنے فون پر کال کی لیکن اس نے نہیں اٹھایا۔   انہوں نے بتایا کہ راشد کرن نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔   اُنہوں نے مزید کہا، "اس کے بار بار فون کالز کا جواب نہ دینے کے بعد ہم پریشان تھے۔ اس کے بعد ہم نے ہسپتال میں ان کے ایک ساتھی کو بلایا جو اس کے کے کمرے میں گیا، لیکن اسے بے ہوش پڑا پایا‘‘۔    راشد کو بعد میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے "

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، 2 لاکھ 47ہزار سے زیادہ نئے معاملے

    نئی دہلی//ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر پوری طرح بے قابو ہو چکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔    مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2لاکھ 47ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27فیصد زیادہ ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔    اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531معاملے فعال ہیں۔ ساتھ ہی یومیہ پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 13.11 فیصد ہو گیا ہے۔  

کشمیر:چلہ کلاں کا زور مسلسل جاری/ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری ریکارڈ

    سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔   شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو وادی کی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہی متوقع ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔   سری نگر میں 18 دسمبر ک

کولگام تصادم:مارے گئے جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے بطور ہوئی:آئی جی پی کشمیر

  سری نگر// جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔   کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔   ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو سال2018 سے شوپیاں اور کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔   ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے ایک اے کے رائفل،ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔   قابل ذکر ہے کہ کولگام کے پاریون گاؤں میں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ می

سرینگر ہوائی اڈے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہو سکتا ہے جرمانہ

   سرینگر // سرینگر ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کووڈ وباء دوبارہ سے پھیل رہی ہے اور بھیڑ والے علاقوں میں انفیکشن زیادہ ہونے کلا خطرہ لاحق ہے ۔   ڈائریکٹر ائیرپورٹ اتھارٹی سرینگر کلدیب سنگھ نے اپنے ایک بیان میں تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ براہ کرم ہوائی اڈے پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔   ڈائریکٹر کے مطابق "ہم نو ماسک نو انٹری کے اصول پر عمل کررہے ہیں"۔    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر اپنا ماسک اُتارتا ہے تو 500 روپے جرمانہ ہو گا ۔   انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر داخلے کا وقت پرواز کی روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے ہے جبکہ کچھ ایک مسافر پرواز سے 7-8 گھنٹے پہلے آ رہے ہیں، اس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے،انہوں نے مسافروں

تازہ ترین