تازہ ترین

کولگام تصادم: جیش ملی ٹینٹ ،پولیس اہلکار ہلاک| 03 فوجی جوان، 02 عام شہری زخمی: آئی جی پی کشمیر

  کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے پاریوان علاقے میں بدھ کو جاری تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جیش جنگجو مارے گئے جبکہ تین فوجی اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔   کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”ایک فوجی اہلکار روہت چھب کی موت، 03 فوجی اہلکار اور02 عام شہری بھی معمولی زخمی ہوئے۔ وہیں جنگجو تنظیم جیشِ محمد کا 01 جنگجو مارا گیا۔علاقے میں آپریشن جاری ہے“۔   قبل ازیں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔   جیسے ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔  

جنوبی کشمیرکے ضلع کولگام میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم

  کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے پاوان علاقے میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔   اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پاریوان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔   جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔   ایک سینئر پولیس افسر نے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔  

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا دورہ ایل او سی

سری نگر// فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی ۔    اس موقع پر سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی ان کے ہمراہ تھے شمالی کمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انہوں (لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی) نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔   چنار کور کے کمانڈر نے انہیں سری نگر ہیڈ کوارٹر پر سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہوں نے اس موقع پر ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔   چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چی

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

  سری نگر// یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔   دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھن

کورونا کے 18مثبت معاملات کی تصدیق| آئی آئی ٹی جموں 16جنوری تک بند

  جموں// جموں صوبے میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، 18افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔   یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف سرکاری اداروں میں یومیہ کورونا ٹیسٹنگ کے دوران درجنوں افراد کی رپورٹ مثبت آرہی ہیں۔   انہوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کے روز آئی آئی ٹی جموں میں رپیڈ ٹیسٹنگ کے دوران 18افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں کئی ملازمین بھی شامل ہیں۔   ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد آئی آئی ٹی جموں کو 16جنوری تک بند رکھنے کا فرمان جاری کیا گیا۔   ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیول سیکریٹریٹ جموں میں بھی ٹیسٹنگ کے دوران متعدد افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں کو

جموں میں جے ڈی اے کی انہدامی کارروائیوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج

  جموں// جموں کے روپ نگر علاقے میں بدھ کے روز لوگوں نے جموں ڈیولوپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی طرف چلائی گئی انہدامی کاررئیوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔   احتجاجیوں میں سے کئی نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ جے ڈی اے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقعے پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی اے نے جموں میں لوگوں کے ساتھ زیادتی کی۔   انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں ہی سوئے ہوئے تھے کہ جے ڈی اے نے جے سی بی لائے اور ان کے مکانوں کو گرایا۔   موصوف احتجاجی نے کہا کہ آج یہاں گجر ہی نہیں بلکہ الگ الگ پارٹیوں کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔   انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کس قانون کے تحت بغیر کوئی نوٹس جاری کئے لوگوں کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ یہ انہدامی کارروائیاں غری

جنوبی ضلع کولگام میں 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر کو ایک 35 سالہ شہری کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے مقامی لوگوں نے ایک35 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی اور پولیس کو اس سلسلے میں مطلع کیا۔   انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت روف احمد راتھر ولد عبدالغنی راتھر ساکن کاپورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ مذکورہ شہری منشیات کے اوور ڈوز سے از جان ہوا ہے۔  

میوہ کاشتکاروں نے حکومت ہند سے ایرانی سیب کی درآمدات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا

  سری نگر//کشمیری میوہ منڈی کے بڑھتے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میوہ کاشتکاروں نے بدھ کو حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستانی بازار میں ایرانی سیب کی درآمد پر پابندی عائد کرے۔   کشمیر ویلی فروٹ گروورز ڈیلرز ایسوسی ایشن اور نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایرانی سیب کی سپلائی نے مارکیٹ میں کشمیری سیب کے ریٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔   انہوں نے کہا، "ایرانی سیبوں کی دستیابی کی وجہ سے منڈیوں میں کشمیری سیبوں کی مانگ کم ہے"۔   بشیر نے بتایا کہ منڈیوں میں گزشتہ چند دنوں میں سیب کے نرخ 1200 روپے فی ڈبہ کم ہو کر 600روپے تک پہنچ گئے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ سیب کے ایک ڈبے کی پیداواری لاگت 600روپے ہے، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ چارجز فی ڈبہ 300 روپے

اطلاعات و نشریات کے وزارت کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا،بعد میں ری اسٹور کیا گیا

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کی وزارت کا سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ بدھ کی صبح ’ہیک‘ ہوگیا جسے کچھ وقت بعد دوبارہ ری اسٹور کرلیا گیا۔   ہیکرس نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اکاؤنٹ کا نام ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر’ایلن مسک‘ کرکے پروفائل فوٹو پر مچھلی کی تصویر لگادی۔ اس کے ساتھ ساتھ کافی سارے ٹویٹ وزارت کے اکاؤنٹ سے کئے گئے۔   وزارت کے ہینڈل سے مسٹر مسک کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ایک پوسٹ کو ریٹویٹ بھی کیا گیا۔   اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا۔مسٹر مودی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنےکے بعد بھی اسی طرح کے پوسٹ شیئر کئے تھے۔ ہیکنگ کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ٹویٹ لکھے گئے تھے۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ اسی ہیکر نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ٹویٹر ہینڈ

بھارت میں ایک دن میں 1لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

نئی دہلی// بھارت میں کورونا کیسز 2لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک لاکھ 94ہزار 720نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 3,58,75,790ہوگئی ہے۔   وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,84,231ہوگئی ہے۔   بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔   وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 4 ہزار 868 ہوگئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 17,61,900 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 69,52,74,380 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  

جموں کے کانہ چک علاقے میں ڈرون سرگرمی، تلاشی آپریشن شروع

جموں// جموں شہر کے مضافاتی علاقہ سندھ ون کانہ چک میں بدھ کو ڈرون کی سرگرمی کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر کے سندھ ون کانہ چک علاقے میں مقامی لوگوں نے منگل کی رات دیر گئے ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا۔   انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ڈرون سرگرمی کو دیکھتے ہی حکام کو اس کے متعلق مطلع کیا۔     مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا لیکن انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔   انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا لیکن فی الوقت آپریشن ٹیم کے ہاتھوں کچھ بھی نہیں لگ گیا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ نزدیک آنے کے پیش نظر پاکستان کی طر

اومیکرون سے ہر فرد متاثر ہوگا، بوسٹر ڈوز بھی کام نہیں آئے گی: طبی ماہرین

  نئی دہلی// طبی ماہر ڈاکٹر جے پرکاش ملیل کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون تقریباً ناقابل تسخیر ہے اور اس سے ہر ایک متاثر ہوگا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا اب کوئی خوفناک بیماری نہیں رہی، نئے اسٹرین کا اثر بہت ہلکا ہے اور بہت کم لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرانے کی نوبت آ رہی ہے۔   آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپی ڈیمیولاجی میں سائنٹیفک ایڈوائیزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جے پرکاش ملیل نے کہا، ’’اومیکرون ایسی بیماری سے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں۔ ہم لوگوں میں سے بہت سے تو یہ بھی نہیں جان پائیں گے کہ وہ اس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر 80فیصد سے زیادہ افراد کو یہ معلوم بھی نہیں چلے گا کہ یہ انہیں کب لگا۔‘‘     ڈاکٹر ملیل نے مزید کہا کہ کسی بھی طبی ادارے نے بوسٹر ڈوز کا مشور

وزیراعظم مودی کی 'سیکورٹی چوک'، سپریم کورٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے نام پر آج فیصلہ ہونے کا امکان

نئی دہلی//عدالت عظمیٰ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی تحقیقات کے لیے ایک سابق جج کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا نام دے سکتی ہے۔     چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے 'لائرز وائس' نامی این جی اوکی عرضی پر فوری سماعت کرتے وئے پیر کو سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاتھا۔   بنچ نے یہ فیصلہ عرضی گزارمرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے دلائل سننے کے بعد لیا۔ عدالت آج کی سماعت کے دوران کمیٹی ممبران کے ناموں کا فیصلہ کر سکتی ہے۔   درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی ’سیکیورٹی لیپس‘ کی تکرار سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’موثر اور پیشہ ورانہ‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی بات چیت کے 14ویں دورکاآغاز

نئی دہلی// ہندوستان اور چین کے درمیان سینئر سپریم ملٹری کمانڈر سطح (ایس ایچ ایم سی ایل ) کی بات چیت کا 14 واں دور بدھ کو چین کے چُشول-مولڈو میں شروع ہوا۔ یہ اطلاع سیکورٹی ذرائع نے دی۔   ہندوستان کی جانب سے اس کی نمائندگی لیہہ میں مقیم فائر اینڈ فیوری کور کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا کر رہے ہیں، جبکہ چین کی نمائندگی جنوبی سنکیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل یانگ لن کر رہے ہیں۔   قبال ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا نے لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن سے ایلیٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ کارگل جنگ کے بعد یکم ستمبر 1999 کو تشکیل دی گئی 14 ویں کور نے سیاچین گلیشیئر سمیت دنیا کے کچھ سب سے بلند ترین جنگی علاقوں پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) دونوں سے حفاظت کو ی

کشمیر میں زمستانی ہوائیں تیز، گلمرگ و پہلگام سرد ترین مقامات

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کے زور نے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔   مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.6ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے جبکہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہونے کا ہی امکان ہے۔   وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے کافی نیچے گر گیا ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا ک