شمالی ضلع کپوارہ میں تلاشی آپریشن کے دوران دو یو بی جی ایل گرینیڈ بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے زونہ ریشی علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوران دو یو بی جی ایل گرینیڈ بر آمد کئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے زونہ ریشی گاﺅں کے چوپان محلہ کو مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دو یو بی جی ایل گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔    

شمالی کشمیر کے سوپور میں30سالہ نوجوان کی خود کشی

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں گذشتہ رات دیر گئے ایک 30سالہ نوجوان نے مبینہ طورخود کو لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مہاراج پورہ سوپور کے رہنے والے شہری نے مبینہ طور اپنے ہی گھر میں خود کو لٹکا کر خود کشی کی۔ گھر والوں نے اُسے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا تھا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔  

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مُرمو کے ایک مشیر کی بیوی اور بیٹا کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد مشیر موصوف ریاسی ضلع میں سپر سپیشلٹی اسپتال کے اندر قرنطین میں گئے ہیں جہاں اُن کی بیوی اور بیٹے کو ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مشیر موصوف کی بیوی اور بیٹا حال ہی میں نئی دلی سے لوٹے تھے اور وہ ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم تھے۔ اُن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ اتوار کے روزمثبت آگئے۔ مشیر موصوف کے بھی نمونے لیکر اُنہیں جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔  

کولگام کی خاتون کورونا سے فوت، متوفین کی مجموعی تعداد 23

سرینگر//جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کے بعد پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی ایک خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔اس طرح مرکز ی زیر انتظام جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے جی ایم سی، سرینگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 65سالہ مذکورہ خاتون نمونیا میں مبتلاءتھی اور وہ صدر اسپتال میں زیرعلا ج تھی ۔وہ23مئی کو انتقال کرگئی جس کے بعد اُس سے کورونا کے نموبے حاصل کئے گئے جس کی رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔  کولگام کی مذکورہ خاتون کے جاں بحق ہونے سے وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد20ہوگئی ہے جبکہ3افراد کی موت جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

جموں میں کورونا کی وجہ سے وکیل جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد22

سرینگر//پیر کے روز جموں کشمیر میں اُس وقت کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی جب جموں کے ایک اسپتال میں داخل ایک وکیل کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ 63سالہ وکیل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ASCOMS سدرا کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر روندر رتن پال نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مہلوک ترکوٹہ نگر جموں کا رہنے والا تھا جس کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے بعد مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے نمونے کچھ دن قبل لئے گئے تھے اور وہ گذشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک کی لاش کو ورثاءکے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اُس کی کووڈ پروٹوکول کے مطابق آخری رسومات انجام دی جاسکیں۔ واضح رہے کہ جموں میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 19ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئی ہیں۔  

وزیر اعظم مودی کی طرف سے عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔  مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں“۔ اس سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا”یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں“۔  

ملک میں دو ماہ بعد گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع

نئی دہلی// کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد وبا سے بچاو کے نئے قوانین کے ساتھ گھریلو مسافر بردار پروازیں پیر سے دوبارہ شروع ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز صبح 4.45 بجے روانہ ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای -643 نے ٹرمنل -3 سے پونے کے لئے پرواز کی۔ یہ ائیربس کا اے 320 طیارہ ہے جو صبح سات بجے پونے پہنچ گئی۔  ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق، دہلی آنے والی پہلی پرواز اسپائس جیٹ کی ایس سی -8194 کی تھی جو احمد آباد سے آ ئی. اس کے آنے کا وقت صبح 7.45 بجے تھا۔  کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ بین الاقوامی مسافر پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پروازوں ا

کورونا کا قہر،ایک اور خاتون کی جان گئی

 سرینگر //وادی میں کورونا وائرس نے ایک اور خاتون کی جان لی ہے۔سنیچر کو فوت ہونے والی 55سالہ خاتون کا تعلق اننت ناگ سے تھا۔ ابتک 21افراد وائرس کا شکار ہوکرموت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جن میں سے 2جموں جبکہ 19کشمیر سے ہیں۔ سنیچر کوڈپٹی سی ایم او بانڈی پورہ اور حاملہ خاتون سمیت مزید 80افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 1569ہوگئی ہے جن میں سے 239جموں جبکہ 1330کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 80افراد میں سے 36 کپوارہ، 14 رام بن، 6اننت ناگ، 5 کولگام، 4 بارہمولہ، 4 پلوامہ، 4 جموں، 3 سرینگر، بانڈی پورہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور کولگام میں ایک ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔   خاتون فوت سنیچر کو سکمز صورہ میں اننت ناگ کے ورن ہال بو ٹینگوگائوں سے تعلق رکھنے والی 55سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ فو

دبئی میں در ماندہ 155کشمیری سنیچر کو سرینگر پہنچ گئے،4بچے بھی شامل

سرینگر// متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ155کشمیر ی واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔حکام کے مطابق جمعہ کو وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سرینگر دہلی پرواز نمبر AL-1996/1826 میں4 بچوںسمیت 155مسافر سوار تھے ،جمعہ کو سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اتری ۔ ائر پورٹ پہنچتے ہی مسافروں کی کووڈ ۔ ضوابط کے تحت اسکریننگ کی گئی اور کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ۔حکام کے مطابق بعد ازاں اُنہیں14روزہ انتظامی قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے  جب کہ اس مقصد کیلئے ’آر ٹی پی سی آر ‘ کا استعمال ہوگا ۔ترمیم شدہ رہنما خطوط کے تحت اگر کسی مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی آتا ہے ،تو اُسے گھر بھیج دیا جائیگا اور اگر کسی مسافر کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جائیگا ۔ 25مئی سے سرینگر ائر پورٹ پر جہازوں کی ا

لیفٹیننٹ گورنر کاجموں میں ریلوے سٹیشن اور بازاروں کا دورہ

 جموں// لیفٹیننٹ گورنر ر گریش چندر مر مو نے زمینی صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لینے کیلئے شہر کے معروف بازاروں کا معائینہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ریلوے سٹیشن اور جموں شہر کے معروف مقامات اور بازاروں کا دورہ کر کے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد زمینی سطح پر صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لیا۔ریلوے سٹیشن پر لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لائے جارہے درماندہ لوگوں کو فراہم کی جارہی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے اُنہیں بتایا کہ واپس آنے والوں کے نمونے لینے اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر مؤثر کام کاج یقینی بنانے کے لئے مختلف سطحوں پر نوڈل آفیسر مقرر کئے گئے ہیں اور جموں ریلوے سٹیشن پر اب تک 10خصوصی ریل گاڑیوں میں 9000 درماندہ مسافروں کا خیرمقد م کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووِڈ۔19 ایس او پیز کو سختی

جموں کشمیر میں صحت عامہ کے ورکروں پرحملے

سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ وہ صحت عامہ کے ورکروں پرحملہ کے معاملوں کودور کرنے کیلئے قانون کے مسودہ کی حمایت نہیں کررہی ہے۔ہائی کورٹ نے ’’صحت عامہ کے ورکروں اورکلنیکل اداروں (جائیدادکو نقصان اورتشددپرروک)قانون2019کے بل مسودے پروزارت داخلہ کے اعتراضات اوراغراض طلب کئے تھے۔وزارت داخلہ کو یہ بل وزارت صحت وخاندانی بہبود سے  موصول ہوئی تھی۔اسسٹنٹ سالسٹر جنرل وشال شرما نے وزارت داخلہ کے بیان کو پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس ،جسٹس گیتامتل اورجسٹس  رجنیش اوسول کے دونفری بنچ کو بتایا کہ بل کے مسودے کاجائزہ لینے کے دوران صحت ورکروں اور کلنیکل اداروں پرحملوں کے معاملوں کودور کرنے کیلئے  بل کی کئی وجوہات پرحمایت نہیں کرتی.۔وزارت کاکہناتھا کہ ڈاکٹروں اوردیگرطبی پیشہ وروں پرحملوں کو روکنے کیلئے الگ سے قانون بنانے سے باقی پیشہ ورجیسے ذرائع ا

لداخ میں جے اینڈ کے پولیس نہیں ، لداخ پولیس

احکامات تنظیم نو قانون کے تحت جاری کئے گئے   کنگن//مرکزی زیر انتظام لداخ انتظامیہ نے جموں وکشمیر پولیس کا نام تبدیل کرکے لداخ پولیس رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ یوٹی لداخ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ایس کھنڈارے نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائن بورڈوں، پولیس گاڑیوں، سرکاری سٹیشنری، مہروں اور دیگر سرکاری چیزوں پر ’جے اینڈ کے پولیس‘کے بجائے اب جلی حروف میں"LADAKH POLICE" تحریر کیا جائے۔ احکامات کے مطابق کوئی بھی پولیس افسریا اہلکار وردیوں پر جے اینڈ کے پولیس کے نشانات نہیں لگا سکتے۔ایک سینئر پولیس اہلکار کاکہنا ہے کہ تنظیم نو ایکٹ کے مطابق ادارہ جاتی تبدیلی کرنا ضروری ہے ۔ مذکورہ سینئر پولیس افسر نے کہاکہ لیہہ اور کرگل میں بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کی جائیگی تاکہ پولیس کو مضبوط کیا جائے۔ لداخ کو سرکاری طور پر 31اکتوبرکو یوٹی قرار دیاگیا اور آر

شوپیان میں مزید کئی دیہات کی ناکہ بندی

شوپیان//کولگام میں سیکورٹی فورسز نے ایک ہتھ گولہ ناکارہ بنادیا جبکہ شوپیان اور پلوامہ میں حسب معمول مزید 4 دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشیاں لی گئیں۔ بیلو در گنڈ راجپورہ میں سیکورٹیٰ فورسز نے جمعہ کی شام تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران ایک دکان میں موجود ہائیڈ اوٹ تباہ کیا گیا ۔ تاہم مذکورہ ہائیڈ اوٹ بہت پرانا تھا ۔اس دوران 62آر آر اور پولیس نے شاداب کریوا مانلو شوپیان کا محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں۔کیلر شوپیان میں 62آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا او گھر گھر تلاشی کارروائی کی لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔راولپورہ شوپیان کا 34آر آر اور دیگر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈائون کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ادھر کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔

انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے ہفتے کے روز ہدایت دی کہ سرینگر میں 31مئی تک مکمل اور سخت لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔اس ہدایت کا اعلان کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ گذشتہ ایک ہفتے سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پہلے کی گئی کوششیں ضائع نہ ہوں ۔ یہ فیصلہ ضلع انتظامیہ کی تفصیلی میٹنگ میں لیا گیا جو کورونا وائرس اور اس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی۔  میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نافذ العمل بنانے کیلئے کارگر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران اٹ

کشمیرمیں عید سے قبل بازار ویران ، لوگ پریشان

سرینگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر کے بازاروں کی ویرانی وبا کے منفی اثرات کی عکاسی کررہی ہے وہیں لوگوں میں بھی روایتی جوش وخروش مفقود نظر آرہا ہے۔ اگرچہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے تگ و دو کرتے نظر آرہے ہیں لیکن روایتی چہل پہل اور گہماگہمی غائب ہے اور بیشتر دکانیں بند ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو درپیش اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور بازاروں میں ان کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ وادی میں یہ مسلسل دوسری عید ہے جب لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بازار سنسان ہیں۔ سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد آنے والی عید الضحیٰ کے موقع پر بھی وادی کے بازاروں میں ویرانی ہی ویرانی تھی۔ تجارت پیشہ لوگوں، بالخصوص دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لگاتار بحران کا شکار ہیں اور اب حالات ایسے ب

کولگام میں گرینیڈ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گل جنید خان نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ گرینیڈ آج صبح173ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بر آمد کیا۔  

کورونا وائرس؛ ایک سالہ کمسن سمیت مزید 40متاثر

سرینگر // باپ بیٹے سمیت 3 نانوائیوں اور ایک قصاب کے علاوہ ایک سالہ کمسن بچے سمیت مزید 40افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد 1489تک پہنچ گئی ہے جن 218 جموں جبکہ 1271کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو مثبت قرار دئے گئے40افراد میں سے 18 شوپیاں،4سانبہ،3بارہمولہ، 3 کپوارہ، 2اننت ناگ، 2سرینگر، 2 پلوامہ،2راجوری، ایک کولگام، ایک بانڈی پورہ، ایک بڈگام اور ایک کا تعلق پونچھ سے ہے۔ جے وی سی بمنہ میں قائم لیبارٹری سے 16، سکمز صورہ سے 10 اور 7کی رپورٹ سی ڈی اسپتال میں قائم لیبارٹری سے مثبت قرار دیئے گئے ہیں۔  جے وی سی بمنہ جے وی سی بمنہ میں قائم کی گئی نئی لیبارٹری میں جمعہ کو 378نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں 16مثبت جبکہ 362منفی قرار دئے گئے ۔ سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض ایتو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’جے وی سی میں قائم کی گئی نئی لی

پاکستانی مسافر طیارہ کراچی کی بستی پر گر کر تباہ

اسلام آباد//پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میںآخری اطلاعات آنے تک 66 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے۔اس واقعے کے فوری بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں حادثے کے مقام سے دھواں اٹھتے دیکھا گی

۔ 10ہزار اسامیوں کا بھرتی عمل جون میں شروع کیا جائیگا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے تیز تر اور بے نقص بھرتی عمل کو یقینی بنانے کیلئے بھرتی قواعد و ضوابط کو آسان بنانے اور ہر سطح پر شفافیت بھرتنے پر زور دیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف سطحوں، بالخصوص درجہ چہارم اور درجہ سوم خالی اسامیوں پر بھرتی عمل میں سرعت لانے کیلئے جاری انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ایکسلریٹڈ ریکروٹمنٹ کمیٹی نے زائد از دس ہزار اسامیوں کی بھرتی کیلئے ابتدائی تجاویز میٹنگ میں پیش کی، یہ کام دس دنوں کے اندر مکمل کیا گیا ۔ بھرتی عمل کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ درجہ چہارم اسامیوں کیلئے بیواؤں ، ناداروں ، طلاق شدہ عورتوں اور اکیلے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ماؤں اور اُن کنبوں کے اُمیدواروں، جن کے کنبے کا کوئی بھی فرد سرکاری ملازمت میں نہیں ہے، کو منصفانہ اور بہترنمائندگی فراہم کرنا ہے ۔ اس ضمن میں درخواستیں داخل کرتے وقت خود تصدیق شدہ تص

گھریلو پروازوں کا آغاز

سرینگر//کووِڈ- 19 کی عالمگیر وباء کے پیش نظر دوماہ سے بند فضائی ٹریفک کی سوموار سے بحالی کے ساتھ ہی سرینگر ائر پورٹ سے13پروازیں شروع ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل شہری ہوابازی کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سرینگر ائر پورٹ سے معمول کی32پروازوں میں سے13پروزایں اگلے ایک ماہ تک سرینگر ہوائی اڈے سے اُڑان بھریں گی۔ موسم گرماکا شیڈول25مئی سے 30 جون تک نافذالعمل ہوگا۔ہوابازی کے ریگولیٹر نے چار سے پانچ روز کا باری باری کاشیڈول مختلف ہوائی کمپنیوں کوالاٹ کیا ہے ۔شیڈول کے مطابق سرینگر ائر پورٹ پر روزپہلی پروازصبح 7بجکر25منٹ پر اُترے گی جبکہ آخری پروازدن کے2بجکر40منٹ پر سرینگرپہنچے گی۔کشمیرعظمیٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیاسرینگرسنتوش ڈھوکے نے کہا کہ نئے فلائٹ شیڈول میں کووِڈ-19کی وجہ سے پروازوں کی تعداد میںساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے ۔اس شیڈول میں پروازوں کی تعداد میں نمایاں

تازہ ترین