تازہ ترین

احتیاطی تدابیراپنانے میں بے احتیاطی برتنے کاشاخسانہ

سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 10 دنوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں2264متاثرین کااضافہ ہوا ہے جبکہ 10دنوں میں مزید 56 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ کشمیر میں سب سے متاثرہ ضلع سرینگر میں پچھلے 10دنوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین میں 563 افراد کا اضافہ ہوا ۔ سرینگر ضلع میں تیزی سے وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ پر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے 3سے 4ہفتوں کا لاک ڈائون ناگزیر بن گیا ہے۔ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کشمیر صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر میں پچھلے 10 دنوں کے دوران 505 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جسکی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی پیداہوئی ہے۔ سرینگر ضلع میں30جون کو 41 ،یکم جولائی کو 32،2جولائی کو 51 ،3 جولائی کو 41،4جولائی کو 33، 5 جولائی کو59،6جولائی کو 65

سرکاری اخراجات کے رہنما خطوط

سرینگر//حکومت نے عالمگیر ئوبا کرونا وائرس کے پیش نظر اخراجات کی پابندی کے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن کا اطلاق دوسرے سہ ماہ تک جاری رہے گا،تاہم سرکار نے مشاہرئوں، وظائف، معاوضہ اور سماجی بہبود اور دیگر محکموں کے تحت مستحقین کیلئے اسکیموں کو اس سے مستثنیٰ رکھا ہے۔ فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر ارن کمار مہتا کی جانب سے جمعرات کو ایک سرکیولر زیر نمبر FD-VII-GEN(110)2009-10-II محرر29اپریل2020  کے تحت اخراجات پر پابندی کو جموں کشمیر میں دوسرے سہ ماہی میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت دی اور اس کا اطلاق رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر تک رہے گا۔ محکموں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ رواں مالی سال کے بجٹ میں تخمینے کے مجموعی اخراجات کو اس عرصے میں 40  فیصد کے اندر محدود رکھے۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ آمدنی بجٹ کے تمام غیر تنخواہ دارکی مد میں دوسرے سہ ماہی میں بجٹ کے تخمینے کو 20 فیصد تک محدود کی

چھلہ گنڈ کپوارہ میں دلخراش سانحہ

کپوارہ//چھلہ گنڈ ہلمت پورہ کپوارہ میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے کے بعد دوافراددم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کپوارہ قصبہ سے چار کلومیٹر دورچھلہ گنڈ ہلمت پورہ میں پانچ بہنوں کااکلوتا بھائی تیس برس کاغلام نبی خان ولدمجنوں خان اور اس کا ہمسایہ غلام محی الدین خان اپنے گھر کے قریب ایک کنویں کی صفائی کررہے تھے جس دوران انہوں نے کنویں میں موٹراُتارااورکنویں کی صفائی میں مصروف ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق کافی دیرجب دونوں کنویں سے باہر نہیں آئے تواُن کے گھروالوں میں تشویش پیداہوئی اورانہوں نے دونوں کو آوازیں دیں،لیکن کنویں سے کسی نے جواب نہیں دیاجس کے بعدوہاں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے وہاں پہنچتے ہی مقامی لوگوں کی مددسے دونوں کو بیہوشی کی حالت میں کنویں سے باہر نکالااور سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قراردیا۔ دونوں کی لاش

نستہ چھن گلی پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

سرینگر//نستہ چھن گلی پر ٹنل تعمیر کرنے کے مطالبے کے حق میں ایک بار پھر کرناہ کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر 7کلو میٹر ٹنل تعمیر کی جائے ۔ احتجاج کی کال کرناہ ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے دی تھی جس کی سول سوسائٹی ، بیوپار منڈل ، ٹرانسپورٹ اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں نے حمایت کی تھی ۔احتجاج کرنے والوں نے اس دوران ایک ریلی بھی نکالی جو ٹنگڈار کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم آفس کے سامنے پہنچی جہاں لوگوں نے بطور احتجاج دھرنا دیا ۔ریلی میں موجود مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہم کیا چاہتے ٹنل ٹنل ، ہماری مانگیں پوری کرو ، ہمیں اپنا حق دو ‘‘کے نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے تین برسوں سے وہ مطالبہ کررہے  ہیںکہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ایک ٹنل تعمیر کر کے کپوارہ سے کرناہ کے زمینی ر

لدھو پانیور میں فوجی کانوائے پرحملہ

پانپور //قصبہ پانیور کے مضافات لدھومیں جمعرات کی شام 6بجے کے قریب جنگجوئوں کھریو سے آرہی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار اور ایک خاتون کراس فائرنگ میں زخمی ہوئی ہے جنہیں اسپتال لیجایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اس دوران واقعے کے فوراً بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ۔ضلع پلوامہ کے پانپور لدھو علاقے میں نا معلوم  بندوق برداروں نے ایک فوجی کانوائے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک مقامی خاتون 37سالہ رفیقہ زوجہ جاوید احمد کمہار ساکن لدھو سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا خاتون کو جو گولی لگی ہے وہ پہلے ایک دیوار کے ساتھ ٹکرائی اس کے بعد خاتون کے سر کو چھ

گرمی کی شدت

سرینگر //وادی میں شدید گرمی کے سبب لوگوں کا حال بے حال ہے او ر جمعرات کو شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہاں ہوا میں نمی کا تناسب 108فیصد تک جا پہنچا تھا ۔ کپوارہ میں پارہ 33.7ڈگری تک جا پہنچا اور وہاں ہوا میں نمی کا تناسب 136ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کچھ ایک علاقوں میں صبح او ر شام ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرار ت 31.4ڈگری ریکارڈدرج کیاگیا ۔ سیاحتی مقام پہلگام میں دن کادرجہ حرارت 28.0ڈگری ، کوکرناگ 29.7اور گلمرگ میں 23.8ڈگری تک جا پہنچا ۔اُدھر جموں خطہ میں بھی شدید گرمی سے لوگوں کی حالت خراب ہے کیونکہ جموں ضلع میں جمعرات کو دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.3ڈگ

کشمیر میں ہندوستانی اور بی جے پی کارکن بننا آسان نہیں: رام مادھو

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجووں کے ہاتھوں ایک پارٹی لیڈر کی والد اور بھائی سمیت ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہندوستانی اور بی جے پی کا آدمی بننا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ” وادی میں ہندوستانی بننے والے کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے“۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان تینوں کی موت واقع ہوئی۔  

بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ:آئی جی کشمیر

سرینگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجووں نے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی لیڈر صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔  

کشمیر میں مزید2کورونا ہلاکتیں، تعداد151

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو اُس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد151تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔ حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔    

بھاجپا لیڈر، والد اور بھائی ہلاک

 حملہ رہائشی مکان میں موجود دکان پر کیا گیا، ذاتی محافظین میں سے کوئی ساتھ نہیں تھا،10اہلکار گرفتار: پولیس   بانڈی پورہ // بانڈی پورہ کے ہائی سیکورٹی زون میں مشتبہ جنگجوئوں کے ایک حملے میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر اور سٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر کو والد اور بھائی سمیت ہلاک کردیا۔حملے کے وقت اہل خانہ کی حفاظت پر مامور 10پولیس اہلکار انکے ساتھ نہیں تھے۔تینوں کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد ذاتی حفاظت پر مامور 10اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سابق بھا جپا ضلع صدر اور موجودہ سٹیٹ ایگزیکٹیو ممبرشیخ وسیم باری، اسکا والد بشیر احمد شیخ اور اسکا بھائی عمر سلطان اپنے رہائشی مکان کی نچلی منزل میں قائم اپنے ہوٹل کے باہر رات کے قریب 9بجے کھڑے تھے، جس کے دوران نا معلوم بندوق بردار

جموں کشمیر میں 9000کا ہندسہ عبور، مزید 6موت کی آغوش میں، مجموعی اموات 149

 سرینگر //8جولائی بروز بدھ، جموں کشمیر میں3خواتین سمیت مزید6متاثرین موت کی آغوش میں چلے گئے اسکے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد149تک پہنچ گئی جن میں سے 14جموں جبکہ 135کشمیر  سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو راج بھون کے 9ملازمین2حاملہ خواتین، 4بینک ملازمین اور سیکورٹی فورسز کے 19اہلکاروں سمیت  330افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد9ہزار کا ہندسہ پار کرکے 9261تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 1942جموں جبکہ 7319 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔330افراد میں 119، 82بارہمولہ، 4کولگام، 4شوپیان، 26 اننت ناگ، 18کپوارہ، 2پلوامہ، 5بڈگام،7بانڈی پورہ، 4گاندربل، 2جموں، 5ادھمپور،  ایک کٹھوعہ، 2رام بن ،7سانبہ،23راجوری، 14ڈوڈہ، 4ریاسی اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔    ۔ 6 فوت  جموںکشمیر میں8جولائی کو مزید6متاثرین وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ان میں سے

بھارت کے 21اسپتالوں میں پلازمہ تھرپی ٹرائلز کا آغاز

 سرینگر // جموں و کشمیر میں ابتک کوروناوائرس کی وجہ سے 9ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 145متاثرین اپنی جان کھوچکے ہیں۔ وائرس کی وجہ سے سخت علیل افراد کی جان بچانے کیلئے پورے بھارت میں ٹرائلز کیلئے 111طبی اداروں نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ   سے اجازت طلب کی ہے لیکن ابتک صرف 21 طبی اداروں کو بطور ٹرائلر پلازمہ تھرپی استعمال کرنے کی اجازت مل چکی ہے جبکہ کشمیر کے 2طبی اداروں سمیت دیگر 90اداروں کو لوازمات پورے کرنے کیلئے کاغذات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی ضابطہ کمیٹی نے اگر چہ پلازمہ تھرپی کو منظوری دی ہے تاہم لوازمات پورے کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ ابھی جاری ہے جبکہ سکمز صور ہ کو آئی سی ایم آر کی اجازت کا انتظار ہے۔ پلازمہ تھرپی کیا ہے؟  پلازمہ تھرپی کا استعمال18ویں صدی میں ہوا ہے لیکن اسکا باضابطہ استعمال 1892میں D

دین دیال اپادھیائے سکیم 5سال بعد بھی نا مکمل

سرینگر //2015میں جموں کشمیر میں شروع کی گئی دین دیال اپادھیائے سکیم 5سال کے عرصے کے بعد بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس ضمن میں مرکز کے بلند بانگ دعوے سبھی سراب ثابت ہوئے ہیں۔ مرکز نے 25جولائی  2015 کودین دیال اپادھیائے سکیم پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شروع کی اور جموںکے 10،کشمیر کے 9اور لداخ کے 2اضلاع میں ہر گھر تک بجلی پہنچانے کی خاطر 616.59کروڑ مختص رکھے گئے۔سکیم کے تحت سال2018میں ان علاقوں میں بجلی پہنچانے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا لیکن اب 2020بھی اختتام کی جانب پہنچ رہا ہے لیکن منصوبہ نا مکمل ہے۔ جموں کشمیر سرکار غالباً یہ بھول گئی ہے کہ ابھی بھی 80ہزار نفوس پر مشتمل آبادی نہ صرف سولر لاٹنس جلا کر گھروں کو روشن کررہی ہے بلکہ یہاں روایتی چوب چراغ جلا کر اپنے گھروں کو روشن بھی کر رہی ہے ۔ کیرن ، مژھل ، مڑوا، واڑون  اوربڈنمل علاقے برسوں سے اس انتظار می

مبینہ طورنظم شکنی ، بسنت رتھ معطل

سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو مبینہ طور نظم شکنی کی پاداش میں2000بیچ کے آئی پی ایس افسر ،بسنت رتھ کو معطل کردیا۔سرکاری آرڈر میں مذکورہ افسر کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کی اجازت کے بغیر ہیڈ کواٹر کو چھوڑ کر کہیں نہ جائیں ۔ سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم اور عوام میں اپنے ’’دبنگ انداز‘‘ میں مقبول سینئرآئی پی ایس افسر بسنت رتھ کے کئی ٹویٹوں پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی جسے دو افسروں کے درمیان رسہ کشی قرار دیا گیا۔حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف کافی شکایات موصول ہوئی ہیں ،جن میں الزام ہے کہ مذکورہ افسر بار بار نظم وضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کیساتھ ساتھ اپنے سینئر افسران کیساتھ بدتمیزی کے مرتکب بھی ہورہے ہیں ۔وزارت داخلہ نے ان شکایات کی بنیاد پر بسنت رتھ کو اگلے احکامات تک معطل کرنے کا حکمنامہ صادر کیا ہے

بارہمولہ کا 65سالہ شہری کورونا سے جاں بحق ،اموات کی تعداد146

سرینگر//شمالی کشمیر بارہمولہ کے ایک65سالہ شہری کی موت کے چند گھنٹے بعد بدھ کو اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146ہوگئی۔ نادی ہل کے رہنے والے شہری کو6جولائی کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔ اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں تھیں۔  

تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کے مثبت کورونا ٹیسٹوں کے بعد ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگربند

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر کو بدھ کے روز  اُس وقت بند کردیا گیا جب وہاں تعینات کئی سی آر پی ایف اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے۔اس سلسلے میں رجسٹرار جنرل نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق رجسٹرار جواد احمد نے اپنے آرڈر میں کہا کہ ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تعینات کچھ سی آر پی ایف اہلکار وںکو کورونا وائرس میں مبتلاءپایا گیا ہے اس لئے کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا جس کے دوران پورے کمپلیکس کی سینی ٹائزیشن عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو اہمیت کے حامل کیس اٹھائے جانے والے تھے اُن کی شنوائی اب10جولائی کو ہوگی۔  

دو خواتین کی کورونا سے موت،ہلاکتوں کی تعداد145

سرینگر//سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر145ہوگئی ہے۔ شوپیان کی70سالہ خاتون کو دو روز قبل صدر اسپتال سرینگرمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔وہ نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاءتھی۔ اس سے قبل سکمز صورہ میں نہرو پارک کی رہنے والی ایک 36سالہ خاتون انتقال کرگئی۔اُسے چھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے ہی ایک عارضے میں مبتلاءتھی۔ مذکورہ دو خواتین کے جاں بحق ہونے سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد145تک بڑھ گئی ہے ۔ کورون

لیتہ پورہ پلوامہ حملہ| این آئی اے نے شہری کو گرفتار کرلیا

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے منگل کوپلوامہ کے ایک شخص کو مبینہ طورگزشتہ برس پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائے پر حملے ،جس میں 40اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،کیلئے جنگجوئوں کی اعانت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔بلال احمد کچھے ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اس حملے کے سلسلے میں گرفتار ساتویں شخص ہیں۔حکا م کے مطابق بینڈ سا کے مالک کومنگل کو جموں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خاص عدالت میں پیش کیاگیا جس نے اُسے دس دن کیلئے این آئی اے کی تحویل میں دیا۔حکام کے مطابق اُس نے جنگجوئوں کو اپنا مکان کمین گاہ کے طور استعمال کرنے کی اجازت دی تھی  اور اس کیلئے علاوہ انہیں اعلیٰ قسم کے موبائل فون بھی استعمال کیلئے دیئے تھے۔   

لداخ میں مشرقی سرحد سے ہند چین فوجیوں کا انخلاء|3مقامات پر فوجیں پیچھے ہٹیں

نئی دہلی //چین نے مشرقی لداخ میں ہاٹ سپرنگس اور گلوان میں 2کلو میٹر تک علاقے میں اپنی فوجوں کو واپس بلایا ہے۔ چین نے گوگرا پوائنٹ کے نزدیک بھی پیچھے ہٹنے کا آغاز کردیا ہے۔بھارت بھی انہی 3علاقوں میں اسی مسافت کیساتھ پیچھے ہٹا ہے۔ این ڈی ٹی وی اور قومی اخبار ہندو کے مطابق جہاں سے دونوں ملکوں کی فوجیں پیچھے ہٹی ہیں وہاں بفر زون قائم کئے جائیں گے ۔ ان علاقوں میں مستقبل میں پیٹرولنگ کے بارے میں اگلے 2ہفتوں کے دوران ہونے والی فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائیگا۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھارت کی فوج، جو پہلے PP14تک پیٹرولنگ کیا کرتی رہی، جس مقام پر  15جون کو جھڑپ بھی ہوئی تھی، اب یہاں تک آئندہ 30دن تک پیٹرولنگ نہیں کرسکتی۔15جون کو جس مقام پر جھڑپ ہوئی تھی اس کے ارد گرد 3.6 سے 4کلو میٹر تک بفر زون قائم کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے گلوان وادی میں PP14 میں اتوار سے پیچ

کشمیر میں متاثرین 7000سے متجاوز،4اموات کا اضافہ، مہلوکین 143

 سرینگر //7جولائی بروز منگل جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4اموات ہوئیں، یوں مہلوکین کی تعداد 143تک پہنچ گئی ۔ ان میں سے 14جموں جبکہ 129کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو 4حاملہ خواتین،3ایس ایس بی  ، 5فوجی ، 8بیکن،12پولیس اور 20سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں 256افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 8931تک پہنچ گئی جن میں1883جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 7ہزار کا ہندسہ پار کرکے 7048ہوگئی ہے۔ متاثرہ 256افراد میں سے 61سرینگر، 30بارہمولہ، 16 کولگام، ایک شوپیان،8اننت ناگ، 18 کپوارہ،16پلوامہ، 10بڈگام، 8بانڈی پورہ،14گاندربل، 12جموں، 2 ادھمپور،6کٹھوعہ،2رام بن، 2سانبہ، 7پونچھ، 20راجوری، 13 ڈوڈہ اور 10کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔  مزید 4 اموات منگل کوکشمیر میں مزید 4افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والوں میں سے 2بارہمو