دن کی پانچویں کورونا ہلاکت ،اموات کی تعداد101

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد101تک بڑھ گئی۔ آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔ اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔ بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔  محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔  گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔  

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فورسز آپریشن کے دوران2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے واگہامہ نامی گاﺅں میں مشترکہ طور شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق جنگجوﺅں کے پہچان ہونا باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک وادی کشمیر میں118جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔  

سید علی شاہ گیلانی کا اہم اعلان ،حریت کانفرنس سے مستعفی

سرینگر//بزرگ مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی نے پیر کو اچانک اور غیر متوقع طور پر حریت(گ) سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت کی موجودہ صورتحال کے نتیجے میں وہ اس فورم سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔ وہ حریت(گ) کے تا حیات چیئر مین تھے۔گیلانی کی طرف سے پیر کو47سکینڈ کا آڈیو بیان جاری کیا گیا،جس میں کہا گیا ’’کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں،اس ضمن میں حریت(گ) کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی خط کے ذریعے مطلع کیا گیاہے، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے‘‘۔حریت اکائیوں کو بھیجے گئے مکتوب میں سید علی گیلانی کہتے ہیں ’’پچھلے کافی عرصہ سے بالعموم اور گذشتہ دو برسوں سے بالخصوص حریت پاکستان زیر انتظام کشمیر کے حوالے سے بہت ساری شکایات موصول ہورہی تھیں،فورم میں شفافیت اور ا

اننت ناگ کے کل ژہر رینی پورہ مٹن میں تصادم، 2کمانڈروں سمیت 3جاں بحق

اننت ناگ//جنوبی کشمیر میں مٹن کے ایک مضافاتی گائوں میں شبانہ مسلح تصادم آرائی کے دوران دو عسکری کمانڈروں سمیت 3جنگجوجاں بحق ہوئے۔ان میں ڈوڈہ کا مطلوب کمانڈر بھی شامل تھا۔اس دوران ضلع اننت ناگ میں انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی جبکہ قصبہ کے سبھی راستے خاردار تاروں سے بند کئے گئے اور لالچوک کی ناکہ بندی کی گئی۔ تصادم آرائی  مٹن اور اچھہ بل کے درمیانی علاقے میں موجود ’ کل ژہر رینی پورہ‘ نامی  گائوں میں 3جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی19آر، سی آر پی ایف 164 بٹالین اور ایس او جی نے رات کے دو بجے ایک میوہ باغ کا محاصرہ کیا جس میں تعمیر شدہ ایک ٹین شیڈ میں تین جنگجو موجود تھے۔محاصرہ کرنے کے بعد جنگجوئوں کو فورسز کی بھنک لگ گئی اور انہوں نے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان رات کے 4بجے گولیوں کا تبادلہ ہوا ج

کورونا وائرس؛ کشمیر میں مزید2اموات، مہلوکین کی تعداد 96

سرینگر//29جون کو وادی میںمزید 2اموات کے بعد مہلوکین کی تعداد96ہوگئی ہے جن میں سے 11جموں جبکہ85کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔پیر کو6دنوں کی کمسن بچی، 2فوجی اور 3سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں مزید 144افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، اس طرح متاثرین کی تعداد 7237تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں  1579جموں جبکہ 5658 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔سوموار کو مثبت قرار دئے گئے 144افراد میں سے 17سرینگر،  10 بارہمولہ،  ایک کولگام،18  شوپیان،  15اننت ناگ، 2کپوارہ، 29  پلوامہ، 4 بڈگام، ایک گاندربل،2 بانڈی پورہ، 3جموں، ایک رام بن، 13کٹھوعہ، 8سانبہ،2 پونچھ،7 راجوری، 3 ڈوڈہ اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔  شہری امواتیں سوگن شوپیان سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری سوموار کوصدر اسپتال میں فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیرچودھری نے بتایا ’’فوت ہونے والے شخص

۔59چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

نئی دلی // بھارت نے ٹک ٹاک اور یو سی برائوزر سمیت چین کے 59موبائل ایپلی کیشنوں کو ملک کی یکجہتی، سالمیت اور سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیکر ان اپلیکیشنوں پر پابندی عائد کردی ہے۔لداخ سرحد پر چین کے ساتھ جاری پر تنائو صورتحال کے پیش نظر WeChat ، Bigo Live،Helo, Likee, Cam Scanner, Vigo Video, Mi Video Call،Xiaomi, Clash of Kings  اور تجارت کیلئے استعمال ہونے والی اپلیکیشن Club Factory اور shein پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ مختلف ذرائع سے یہ شکایت موصول ہوئی ہیں کہ Android اورiOS   پلیٹ فارموں پر ان اپیلیکیشنوںکا غیر قانونی استعمال ہورہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اپلیکیشنز مواد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے میں استعمال ہورہی ہیں جن کی وجہ سے بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہے ، اس پ

معروف کشمیری تاجر لیڈر مبین شاہ کیخلاف رام منشی باغ میں بغاو ت کا مقدمہ درج

سرینگر// اقامتی قانون کے خلاف سماجی میڈیا فیس بک پر پوسٹ کرنے پر معروف کشمیری تاجر لیڈر مبین شاہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اپنے فیس بک پوسٹ میں ڈاکٹرمبین شاہ نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ریاستی باشندوں کواقامتی اسناد دیئے جانے اور جموںوکشمیر میں آباد کرنے کے خلاف متحد ہوکر لڑیں۔ڈاکٹر مبین کو گزشتہ سال 4 اگست کی رات کو گرفتارکیا گیا تھا، جب جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کی گئی تھی ۔انہیں امسال مئی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر رہا کیا گیا ۔مبین شاہ نے26جون کو اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ ڈومیسائل کیخلاف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں’ ان کمیٹیوں کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کوئی تحصیلدار یا کوئی بھی انتظامیہ کا افسر، جس نے کسی غیر کشمیری کو اقامتی سند جاری کی ہو اس کا معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے گ،اور ان لوگوں کے خلاف معاشرتی بائیکاٹ بہت سخت ہونا چاہئے اور انہیں گاؤں ،محلے

کرناہ میں گولہ باری

کپوارہ // کرناہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ہند پاک افواج نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کی چوکیوں پر مارٹر گولے برسائے۔ شام دیر گئے تک کرناہ کے وائیو سیکٹرمیں دونوں افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔تاہم گولہ باری کے نتیجے میںکوئی جانی ومالی نقصان نہیںہوا ۔فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے وادی نیلم سے کرناہ کے وائیو سیکٹر میں جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگجوئوں کو وادی میں داخل کرنے کیلئے اس طرح کی فائرنگ کر رہا ہے اور بھارتی فوج پاکستانی رینجر س  اس کا بھرپور جواب دی رہی ہے ۔     

تازہ ترین