تازہ ترین

جموں کشمیر میں ایک ہزار سے کم نئے کورونا کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے کم کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یوٹی میں گذشتہ شام سے906کورونا کیس سامنے آگئے اور اسی عرصہ کے دوران17کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ آج ظاہر ہونے والوں کیسو ں میں 662کا تعلق وادی کشمیر جبکہ244کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔  

’پی ڈی پی حدبندی عمل میں شامل نہیں ہوسکتی ہے‘

سرینگر//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں پارٹی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے۔ پارٹی کے سری نگر میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میںسہیل کا کہنا تھا کہ حد بندی کا طریقہ جس طرح سے بنایا گیا ہے اس میں منتخب نمائندوں کا شامل ہونا لازمی ہے۔” پی ڈی پی کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے، اسلئے ہماری پارٹی حد بندی میں حصہ نہیں لے سکتی“۔ انہوں نے مزید کہا ”جموں و کشمیر کی پارٹیاں اس حوالے سے خود اپنے اپنے فیصلہ لے سکتی ہےں۔ جہاں تک پی ڈی پی کا سوال ہے تو ہم حصہ نہیں لے سکتے کیوں کہ نہ ہمارے پاس رکن پارلیمان ہے اور نہ ہی رکن اسمبلی۔ حدبندی کمیشن میں حصہ لینے کے لیے آپ کو عوام کا منتخب نمائندہ

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون سے معمولات زندگی معطل

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئے۔ وادی میں گذشتہ جمعہ کو بھی مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا تھا ۔بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔  

شمالی ضلع بارہمولہ کی شیخ کالونی میں آتشزدگی، قریب 15 مکان خاکستر

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک خوف ناک واردات میں قریب ڈیرھ درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے نور باغ علاقے کی شیخ کالونی میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریب ایک درجن فائر ٹنڈرس کو کام پر لگا دیا گیا لیکن وہ کم سے کم پندرہ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔  

رام بن میں بھاری تودہ گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر//حکام نے بتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں جمعہ کے روز ایک بھاری تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بھاری تودہ سیری علاقے میں گر آیا جس کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں رہی۔ ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیہ نے جی این ایس کو بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام سرعت سے جاری ہے۔  

۔50ہزار سے زائد ٹیسٹ کا نیا ریکارڈ| 1117متاثر ،25فوت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 508ٹیسٹ کئے گئے جن میں 28مسافروں سمیت1117افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 4ہزار 866ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 25افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4143ہوگئی ہے۔ جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 1117افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 332جموں جبکہ 785کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 785افراد میں 15بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 770مقامی سطح پر رابطے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 785افراد میں سرینگر میں 194، بارہمولہ میں100، بڈگام میں121، پلوامہ میں77، کپوارہ میں81، اننت ناگ میں74، بانڈی پورہ میں44،گاندربل میں30،کولگام میں56 اور شوپیان میں صرف8متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ88ہزار612ہوگئی ہے۔ اس

حج2021کیلئے بھارت تیار

نئی دہلی //اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021کیلئے بھارت پوری طرح تیار ہے اور سعودی عرب کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مختار عباس نقوی نے کہاکہ بھارت کی حج کمیٹی اور تمام ریاستی حج کمیٹیاں حج۔ 2021 کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور ہم سعودی عرب کے فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ’’کوویڈ 19 بحران کی وجہ سے دوسرے ممالک سے لوگ رواں سال حج 2021 میں شریک نہیں ہو رہے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں سعودی حکومت کے ساتھ ہیں اور ہم ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں ، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ سعودی جو بھی فیصلہ لے گا ، ہم اس کو قبول کریں گے‘‘۔ سینٹرل حج کمیٹی اور مولانا آزاد کونسل ویکسی نیشن سے متعلق مہم کا آغاز کرے گی اورجس کا نام 'جان ہے تو جہاں‘ رکھاگیاہے۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ "ہم نے CO Vaccine کے حوالے

اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی:لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن

 لیہہ// لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھپستن چیوانگ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے التجا ہے کہ اقامتی قوانین کے نفاذ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے معاملے پر مزید تاخیر کئے بغیر مذاکرات شروع کئے جائیں۔تھپستن چیوانگ نے  پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا’’ہم یونین ٹریٹری انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں، یہاں کے نوجوان ریکروٹمنٹ قوانین وضع کئے جانے کا پچھلے قریب دو سال سے انتظار کر رہے تھے ، یہاں بار بار کہا جاتا تھا کہ سات ہزار اسامیاں خالی ہیں لیکن ریکروٹمنٹ قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی عمل شروع نہیں ہو رہا تھا'۔انہوں نے کہا’’ریکروٹمنٹ قوانین میں صاف کہا گیا ہے کہ س

کمیونٹی انفارمیشن سینٹر آپریٹروں کی مستقلی ؟

سرینگر// حکومت نے5برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ محکمہ دیہی ترقی میں’’ سی آئی سی‘‘ ( کمیونٹی انفارمیشن سینٹر) آپریٹروں کی مستقلی کی فائل کو متعلقہ محکمہ کو واپس کرتے ہوئے کہا ہے دفعہ370کی تنسیخ سے’’ سپیشل پرویژن قانون ‘‘ بھی منسوخ ہوگیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کے ماتحت کمیونٹی انفارمیشن سینٹر(سی آئی سی )نے 172 آپریٹرز 2004 سے کنٹریکچول بنیادوں10ہزار ماہانہ مشاہرے پر کام کر رہے ہیں اور یہی چیز انکی پریشان کن زندگی بسر کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ قابل رسا دستاویزات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سال2003-4میںاخبارات میں مناسب اشتہار دینے اور اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے بعد سی آئی سی آپریٹرز کی تقرریوں کو عمل میں لایا گیا تھا۔ان کی بھرتی اہلیت( میرٹ) کی بنیاد پر اسی برس متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں حکومت جموں و کشمیر کی تشکیل کرد

۔13برس سے 650انچارج زونل ایجوکیشن افسران منتظر

سرینگر // 13برس گزر جانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے 650انچارج زونل ایجوکیشن افسران کی مستقلی کی فائل سیول سکریٹریٹ میں دھول چاٹ رہی ہے اور متعلقہ محکمہ کے عہداداران فائل پر مزید کارروائی کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی ایک سابق زونل ایجوکیشن افسران مستقلی کی مانگ کرتے کرتے اس دنیا سے بھی رخصت ہو چکے ہیں ،لیکن پھر بھی محکمہ کی نیند نہیں ٹوٹ رہی ہے ،جبکہ کئی ایک نوکریوں سے سبکدوش بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ ایجوکیشن نے 22اور 23جون کو ایک میٹنگ رکھی ہے جس میں اس حوالے سے کچھ اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں انچارج زونل ایجوکیشن افسران کی تعداد 650کے قریب ہے جو گذشتہ 13برس سے مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں ۔وفد نے بتایا کہ سال2011میں آخری مستقلی کا آڈر اجرا ہوا تھاجس میں یکم اپریل 2008 تک  زونل ایجوکیشن آفیسران کو مستق

اگر کوئی تیسری لہر ہے

سرینگر // جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اگر کوئی ہو تو، کوویڈ 19 کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار کرے گی۔چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس ونود چٹرجی کول کے ایک ڈویژن بینچ نے کہا ہے کہ ہر ایک شہری کو جلد از جلد تازہ ترین مہم کے ذریعہ ٹیکہ کاری کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ اگر کوئی بلاامتیاز رہ گیا ہے تو اسکا بھی احاطہ کیا جاسکے۔عدالت نے عوامی مفاد عامہ کیس کی سماعت کے دوران کہا ، "حکومت ہر سرکاری اور اس سے منسلک اسپتالوں یا کسی اور جگہ مناسب اور مناسب سمجھنے والی آکسیجن جنریشن پلانٹس کے قیام کو بھی یقینی بنائے گی۔"عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت آکسیجن کی کمی نہیں ہوسکتی ہے لیکن مستقبل میں کوویڈ۔19 کی متوقع تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے، یہ مناسب ہوگا کہ سرکاری میڈیکل کالجوں یا اس سے منسلک اسپتالوں میں سے ہر ایک میں آکسیجن دینے والے پودے لگائے

فورسز اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سوپور // سوپور میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت ہوا ہے۔سوپور میں تعینات 177بٹالین سے وابستہ 56سالہ حسین خان ساکن اتر پردیش نامی اہلکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ اسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  

کرناہ میں سابق پولیس اہلکاراسلحہ سمیت گرفتار

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرنا ہ علاقے میں ایک سابق پولیس اہلکارکوگرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر احمد خان ولد علی خان ساکن دلدار کرنا ہ کو سادھنا ٹاپ کے نزدیک  ایک ٹرک میں سوارفوجی چیکنگ پوسٹ پر تلاشی کے دوران حراست میں لیا گیا اور اسکی تحویل سے 6زندہ اور ایک خالی گولیاں،پستول اور اے کے کا ایک رائونڈ بر آمد کئے گئے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار کو 2017میں نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس تھانہ کرناہ میں کیس زیر نمبر62/21 درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

تازہ ترین