تازہ ترین

ہمیں تسلیم کرو یا واپس بھیجو:سابق جنگجوﺅں کی پاکستانی بیویوں کا مطالبہ، سرینگر میں احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق جنگجوو¿ں کی پاکستانی بیویوں نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات، خاص طور پر سفری دستاویز کی فراہمی کے حق میں ایک بار پھر احتجاج درج کیا۔احتجاجی خواتین نے پریس کالونی سے تاریخی گھنٹی گھر تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔احتجاجی خواتین کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے اوروہ بھی جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مذکورہ خواتین نے کہا”ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کشمیری شہریوں سے شادی کی ہے “۔ انہوں نے مزید کہا”مذکورہ نوجوان ایک سرکاری سکیم کے تحت اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ وطن واپس آگئے لیکن یہاں ہمیں اور ہمارے بچوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے“ انہوں نے مزید کہا”ہم2012سے لگاتار اس بات کی دہائیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں شہری حقوق فراہم کئے جائیں،ہمیں سفری دستاویزات دئے جائی

جنوبی ضلع شوپیان کا گاﺅں برڈ فلو کا مرکز قرار، پابندیاں عائد

سرینگر//حکام نے منگل کو جنوبی ضلع شوپیان کے وڈی پورہ گاوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں کیں۔یہ اقدام گاوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ضلع بھر سے کووں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی ہے جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گاﺅں ہے۔ یہ حقائق سامنے آنے کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پار دس کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور قرار دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور چیف انمل ہسبنڈری آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ نمونے حاصل کرنے کا کام کریں ۔  چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی صحت پر قریبی نظر رکھیں جبکہ محکمہ آر اینڈ بی اور و

کشمیرمیں بارش کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سری نگر// وادی کشمیر میں دوران شب بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 25 اور 26 فروری کو برف باری یا بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔  

فوری انتخابات کی خواہاں سیاسی جماعتیں حدبندی کمیشن کا تعاون کریں

جموں//جموں کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ وہ سیاستدان ،جوجموں کشمیرمیں فوری طور انتخابات منعقد کرانے کے خواہاں ہیں، کو حد بندی کمیشن کے ساتھ تعاون کرناچاہیے تاکہ یہ عمل جلدسے جلد مکمل کیا جائے۔اخباری نمائندوں کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ مختلف  جماعتوں کے سیاستدان جموں کشمیراسمبلی کے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں،کے جواب میں منوج سنہا نے کہا ’’ جوسیاستدان جموں کشمیرمیں فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد کرانا چاہتے ہیں ،ان سے درخواست ہے کہ وہ بہانے بنانے کے بجائے حدبندی کمیشن کے ساتھ تعاون کریں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر ہارٹی کلچر ایکسپو2021 کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ نمائندوں سے بات کررہے تھے۔یہ پوچھے جانے پر کہ نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان نے حد بندی کمیشن کا بائیکاٹ کیا ہے ،لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’انہیں اس پردوبارہ سوچ

کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کر کے این سی نے اچھا نہیں کیا: آزاد

سرینگر// سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد نے حد بندی کمیشن اجلاس میں نیشنل کانفرنس اراکین پارلیمنٹ کی عدم شرکت پر کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے کہ ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ میںحصہ نہیں لیا۔ آزاد نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ممبران پارلیمنٹ کو حد بندی سے متعلق منعقدہ میٹنگ میں حصہ لینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے اس کا بائیکاٹ کیا جو  "اچھی بات" نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس اکثریت ہے کیونکہ انکے تینوں ممبران پارلیمنٹ  حدبندی کمیشن کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں اور ان کی شرکت سے ہمارا معاملہ بہت زیادہ  مضبوط ہوجاتا تاہم انہوں نے حد بندی کمیشن میٹنگ کا بائیکاٹ کرکے بی جے پی کو آزادانہ طور فیصلہ کرنے کا اختیار دیا۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ میٹنگ میں شرکت کرکے وہ اپنے خیالات اور دلائل کو مضبوطی سے پیش کرسکتے تھے کیونکہ ان کی اکثریت ہے۔انہوں نے ک

سکول 2مرحلوں میں کھلیں گے

سرینگر// محکمہ تعلیم نے اسکول کھولنے کے فیصلے میں ترمیم کر کے اب تعلیمی اداروں کو دو مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔یکم مارچ سے 9ویں جماعت سے 12ویں تک کلاسز ہونگے جبکہ اول سے 8ویں جماعت تک 8مارچ سے سکول کھلیں گے۔اس سلسلے میں پیر کو انتظامی سیکریٹری محکمہ تعلیم بی کے سنگھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی جس میں کہا گیا ہے’’ سرکاری احکامات کے تناظر میں جموں اور کشمیر صوبوں میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ تسلیم شدہ نجی اسکول تدریسی سرگرمیوں کیلئے مرحلہ وار طریقے سے9ویں جماعت سے لیکر12ویں جماعت تک یکم مارچ سے کھلیں گے‘‘۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اول سے لیکر8ویں جماعت تک کے اساتذہ یک مارچ سے اسکولوں میں تیاریوں کے حوالے سے حاضر ہونگے،جبکہ طلاب8مارچ کو اسکولوں میں حاضر رہیں گے۔ سرکار نے کہا ہے کہ پہلے سے جن معیاری عملیاتی طریقہ کاروں کی نشاندہی کی گئی ہے،انہ

ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کی اچانک ناکہ بندی،لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، جامہ تلاشیاں

سرینگر// فورسز اور پولیس نے گرمائی راجدھانی سرینگر کے انتہائی مصروف ترین بازار ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں اچھانک ناکہ بندی کردی اور جو جہاں تھا، اسے وہاں ہی کھڑا رہنے کیلئے کہا گیا۔مہاراجہ بازار، گونی کھن، ہنومان مندر سڑک، سرائے بل، امیرا کدل اور جہانگیر چوک کو بند کردیا ، نیز دیگر گلی کوچے بھی مکمل طور پر سیل کردیئے۔ پولیس و فورسز کی کارروائی چند منٹ کے دوران عمل میں لائی گئی جس کے بعد بازار میں موجود عام لوگوں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں لوگوں کی بہت بڑی قطار لگ گئی جنہیں امرا کدل پل کی جانب تلاشی کے بعد چھوڑا گیا۔ اس دوران لالچوک سے امیرا کدل کی طرف آمد و رفت بھی معطل ہوگئی جبکہ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں بھی سرگرمیاں بند ہوئیں۔ تاہم جامہ تلاشی اور چیکنگ کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور کچھ وقت کے بعد ناکہ بندی ختم کی گئی۔لوگوں کو بڑی بڑی

اگلے 48گھنٹوں میں بارشیں و برفباری

سرینگر //محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 25اور 26فروری کو پیر پنچال کے آ ر پار کئی علاقوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں فضائی خدمات میں خلل پڑنے کا احتمال ہے ۔ اتوارکے روز دھوپ نکلنے کے بعدسوموارکوعلی الصبح سے ہی پوری کشمیر وادی میں آسمان پربادل منڈلاتے رہے جبکہ مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ بارہمولہ قصبہ سمیت کچھ علاقوں میں صبح کے وقت بونداباندھی بھی ہوئی۔ سرینگر شہر میں پورے دن  بادل چھائے رہے  ۔ سوموارسہ پہرتک اگرچہ موسم خشک رہا لیکن صبح سے ہی ہوائیں چلتی رہیں۔محکمہ موسمیات نے سوموار کو تازہ موسمی کلینڈرجاری کیا،جس میں کہاگیا ہے کہ پورے جموں وکشمیر میں مغربی ہوائوں کااثر ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 22اور23فروری کی درمیانی رات جموں وکشمیر میں  ہلکی یا درمیانہ درجے