مزید تین افراد جاں بحق ،اب تک دن میں چھ کورونا ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات سے چھ افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پہلے تین افراد کے موت واقع ہوئی جبکہ بعد میں حکام نے مزید تین افراد کے ازجان ہونے کی تصدیق کی۔  نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نوا ب بازار سرینگر کی ایک 62سالہ خاتون سکمز میں دم توڑ بیٹھی۔اس کے علاوہ ایس کے کالونی اننت ناگ کا ایک65سالہ شہری اور راولپورہ سرینگر کا ایک شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل آج صبح نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا جبکہ صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری اور میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا۔ نیو زایجنسی جی این ایس کے مطابق صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری بھی سکمز میں دم توڑ بیٹھا جبکہ میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔  

کشمیرمیں بھاجپا لیڈر نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کئے

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر جاوید قریشی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔ موصوف نے گذشتہ ہفتے بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے۔ جاوید قریشی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے ”ہمارے امت شاہ جی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں تب تک روزے رکھوں گا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوتے“۔  

کشمیر یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس امتحانات ملتوی کئے

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو ایم بی بی ایس امتحانات اگلے اعلان تک ملتوی کردئے۔ یونیورسٹی حکام نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس امتحانات ، جن کیلئے پہلے ہی ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا تھا، کو اگلے احکامات تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر فاروق اے میر کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان علیحدہ سے کیا جائے گا۔  

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکار لاپتہ، ذاتی گاڑی خاکستر حالت میں بر آمد

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک ٹیریٹوریل آرمی اہلکار لاپتہ ہوا ہے اور اس کی ذاتی گاڑی کو خاکستر حالت میں بر آمد کیا گیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو جنگجوﺅں نے اغوا کیا ہے۔ ایک گاڑی جو مظفر منظور ساکن شوپیان کے نام پر رجسٹر ہے، کو کولگام ضلع کے رمبہامہ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے نذر آتش کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ منظور ٹیریٹوریل آرمی میں تعینات ہے اور وہ لاپتہ ہے۔ مذکورہ اہلکار کی تلاش کیلئے کوششیں بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہیں۔    

سینئرکے اے ایس افسر تصدق جیلانی فوت

 سرینگر //سینئر کے ائے ایس افسر اور محکمہ سماجی بہبود کے سپیشل سیکریٹری تصدیق جیلانی جے وی سی بمنہ میں کوروناوائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ پرنسپل جے وی سی بمنہ ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا ’’تصدق جیلانی کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد پیدا ہونے والی بیماری کی وجہ سے فوت ہوگئے‘‘۔ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا ’’ موت کی  اصل وجہ سانس لینے میں مشکلات کے بعد حرکت قلب بند ہونا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ تصدیق جیلانی کو 14 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ  اسپتال میں 18دنوں تک زیر علاج  رہنے کے بعد جمعہ کو دیر شام گئے فوت ہوگئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جیلانی شوگر کی بیماری میں مبتلا تھے اورآئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ ادھر گورنر گریش چندر مرمو،گورنر کے مشیر  فاروق احمد خان،گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹناگر، ڈی سی

عیدالاضحیٰ آج

سرینگر//وادی میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے بیچ آج سنیچر کو عید الضحیٰ منائی جارہی ہے،تاہم عید پر بڑے اجتماعات کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔کشمیر میں مسلسل تیسری عید ہے جس میں روایتی گہما گہمی اور چہل پہل دیکھنے کو نہیں ملے گی۔عالمگیر وبائی بیماری کرونا وائرس کے پھیلائو اور اموات میں اضافے کے نتیجے میں عید الضحیٰ کی خوشیاں پھیکی پڑ چکی ہیں،جبکہ اس سے قبل امسال عید الفطر بھی کورنا اوائرس کے پھیلائو کے بیچ منائی گئی تھی اور اس عید پر بھی کوئی بھی روایتی جوش و خروش دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔سال گزشتہ5اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کے آئین کی تنسیخ اور تقسیم کے فیصلے کے بعد پیداشدہ صورتحال کے نتیجے میں12اگست کو عید الضحیٰ منائی گئی تھی،جس میں بھی روایتی گہما گہمی دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔ کووِڈ-  19 میں اضافے کے نتیجے میں عید سے قبل بالخصوص عرفہ کو بازاروں میں کوئی خا

محبوبہ مفتی کے پی ایس اے میں تین ماہ کی توسیع

سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ہیں، کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق میں تین ماہ کی توسیع کئے جانے کی مذمت کی ہے۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق محبوبہ مفتی دختر مرحوم مفتی محمد سعید ساکنہ بجبہاڑہ حال نوگام سری نگر کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور انہیں سب جیل فیئر ویو گپکار روڈ میں ہی بند رکھا جائے گا۔ قبل ازیں حکومت نے محبوبہ مفتی کو رواں برس 7 اپریل کو سب جیل ٹرانسپورٹ یارڈ سری نگر سے اپنی رہائش واقع گپکار روڈ منتقل کیا تھا ،جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ساٹھ سالہ محبوبہ مفتی، جنہیں پانچ اگست 2019 کو حراست میں لیکر چشمہ شاہی کے گیسٹ ہائوس میں نظربند کیا گیا تھا، کو گذشتہ برس نومبر کے

سجاد لون کم وبیش ایک سال بعد رہا

سرینگر//پیپلزکانفرنس کے چیئرمین سجادغنی لون کو جمعہ کولگ بھگ ایک سال کی نظربندی کے بعد رہا گیا۔ لون کو مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ برس دفعہ370کی تنسیخ اور ریاست جموں کشمیرکودومرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کئے جانے کی پہلی سالگرہ سے کئی روز قبل رہاکیاگیا۔لون نے ٹوئٹرپر اپنی رہائی کی تصدیق کی ۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’آخرکار ایک بر س سے پانچ روزکم مجھے سرکاری طور مطلع کیاگیاکہ میں آزاد ہوں،کتنابدل چکا ہے ، اورمیں بھی۔جیل کوئی نیا تجربہ نہیں تھا۔پہلے کے تجربے سخت تھے،جسمانی اذیتیں دی جاتی تھیں ۔لیکن یہ والانفسیاتی طور تھکادینے والاتھا ۔عنقریب بہت کچھ بتائو گا۔‘‘جموں کشمیر پیپلزکانفرنس کے چیئرمین کو اس سال فروری میں اپنی رہائش گاہ منتقل کیاگیااورخانہ نظربندرکھاگیا۔ انہیں گزشتہ سال5فروری کو حراست میں لیاگیاجب مرکز ریاست جموں کشمیرکاخصوصی درجہ ختم کیااورسابق

جموں کشمیر میں490کورونا متاثرین کا اضافہ،تعداد20ہزار سے متجاوز

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو490کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائے گئے اور یوں مذکورہ وائرس کے انفکشن میں مبتلاءلوگوں کی تعداد20359تک بڑھ گئی۔ آج 297کیس وادی کشمیر جبکہ 143جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 128کیس طاہر ہوئے۔ضلع بارہمولہ میں 24،کولگام میں11،شوپیان میں8،اننت ناگ میں21،کپوارہ میں9،پلوامہ میں85،بڈگام میں29 ،بانڈی پورہ میں22،گاندربل میں10ضلع جموں میں43،کٹھوعہ میں11،راجوری میں24،ادھمپور میں24،رام بن میں1،سانبہ میں18،پونچھ میں1،کشتواڑ میں1،ڈوڈہ میں0، اور ضلع ریاسی میں20کیس ظاہر ہوئے۔  

کورونا وائرس مخالف لاک ڈاﺅن میں5اگست تک توسیع کا اعلان

سرینگر//انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن میں5اگست تک کی توسیع کردی۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف،باز آبادکار ی اور تعمیر نو محکموں کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔  حکمنامہ میں کہا گیا کہ کنٹینمنٹ زونوں کے اندر لاک ڈاﺅن میں توسیع کے نفاذ کیلئے گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔  

پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد لون کی خانہ نظر بندی ختم

سرینگر//کم و بیش ایک سال کی حراست کے بعد پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون کو جمعہ کے روز خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔ اپنی رہائی کے فوراً بعد سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”آخر کار پانچ دن کم ایک سال بعد مجھے مطلع کیا گیا کہ میں آزاد ہوں۔ کتنا تبدیل ہوا ہے، میں بھی۔جیل میرے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں تھا۔اس سے قبل کے تجربے سخت تھے جن کے دوران جسمانی اذیت بھی پہنچائی گئی۔لیکن یہ والا نفسیاتی طور تھکادینے والاتھا۔عنقریب اور بھی بہت کچھ بتانے کیلئے ہے“۔ لون کو ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر سے رواں سال کے ماہ فروری میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی اور سیاست دانوں کے ہمراہ مقید تھے۔بعد ازاں اُسے وہاں سے منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔ لون اُن بہت سارے سیاست دانوں، وکلائ،تاجروں اور کارکنوں میں شامل تھے جنہیں گذشتہ بر س دفعہ370منسوخ کئے جانے کے موقع پر گرفتار کیا گیا

کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری، مزید7جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد373تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا سے جو سات افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں 4کا تعلق سرینگر،2کا تعلق پلوامہ جبکہ 1کا تعلق جموں کے شکتی نگر سے تھا۔ ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے346جبکہ جموں صوبے میں27ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 117اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔

مزید 16 کی موت، مجموعی مہلوکین367 | تازہ متاثرین 450، 24گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 520

 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید16افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 365 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 26جموں جبکہ341افراد کشمیر میں فوت ہوگئے۔ جمعرات کو مزید 450افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19869 ہوگئی جن میں سے 4301جموں جبکہ 15568کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ متاثرہ 450افراد میں سے 183، 42 بارہمولہ، 2کولگام، 6شوپیان، 20اننت ناگ، 16کپوارہ، 32 پلوامہ، 20بڈگام، 33بانڈی پورہ، 13گاندربل، 38جموں، 13 راجوری، 9ادھمپور، 1رام بن، 3 سانبہ، 4ڈوڈہ، 12پونچھ، 2کشتواڑ اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔  ۔14اموات   جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید 14افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امواتیں 7 سرینگر ، 3 شوپیان، ایک بانڈی پورہ، ایک بارہمولہ میں ہوئیں ۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر میں 7افر

دربگام پلوامہ میں فوجی گاڑی پر حملہ | رائفل گرینیڈ داغا گیا، ایک اہلکار زخمی

پلوامہ //پلوامہ کے دربگام گائوں میںجنگجوئوں نے فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ،جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات دن کے دو بجے کے قریب دربگام پلوامہ نامی گائوں میں بونہ گام محلے سے 44آر آر کی ایک بکتر بند گاڑی گزر رہی تھی اور جب گاڑی بستی سے گذر رہی تھی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے گاڑی پر رائفل گرینیڈ داغا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس موقعہ پرگاڑی میں سوار فوجی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ  کی۔ واقعہ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔جسے سرینگر منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور تلاشیاں لیں گئیں۔  

اونتی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ | گرفتار ٹرک ڈرائیور کے گھر کی تلاشی لی

ترال //قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے زیر حراست ٹرک ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی  ۔ این آئی اے نے جمعرات کو کھانڈے پورہ اونتی پورہ میں ایک ایسے شخص کے گھر پر چھاپہ مارا جو یکم اپریل سے ایجنسی کی حراست میں ہے۔ مذکورہ ہلال احمد وگے پیشے سے ڈرائیور ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹیم صبح سویرے یہاں پہنچی اور مذکورہ ڈارئیور کے گھر کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔خیال رہے کہ ہلال کو اس سال یکم اپریل کے روز امرتسر میں گرفتار کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کی تحویل سے29لاکھ روپے بر آمد گئے گئے۔  

چینی فوج لداخ سے پوری طرح نہیں ہٹی | چین فوج کو واپس بلائے،بھارت کی پھر اپیل

ئی دہلی// ہندوستان نے یہ بات واضح کردی ہے کہ لداخ میں چینی فوج ابھی تک لائن آف ایکچول کنٹرول سے مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ ہندوستان نے چین سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ چینی فریق دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین قائم اتفاق کا احترام کرتے ہوئے جلد سے جلد فوج کو واپس بلانے اور سرحد کے ساتھ امن و استحکام کی بحالی میں سنجیدگی سے کام کرے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ ہندوستان - چین سرحد پر 17 جولائی کو طریقہ کار  کے اجلاس دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے جلد از جلد ہٹنے اور امن و استحکام کے قائم رکھنے پر اتفاق ہوا تھا اور تسلیم کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے لئے یہ ضروری ہے۔ 5 جولائی کو خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں  قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزی

عید کی آمد پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا | عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

سرینگر// انتظامیہ نے عید کے پیش نظر جامع سیکورٹی انتظامات کو عملی شکل دی ہے،جبکہ عید کے حوالے سے بڑے اجتماعات کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر سری نگر میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کی ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر عید اور 5اگست کے علاوہ15اگست کے حوالے سے سلامتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ہدایت کی کہ آئندہ پندرہ روز تک فورسز کو بہت چوکس رہنا ہے اور انہیں اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے ہوں گے تاکہ مذہبی تہواروں کے ساتھ ساتھ 15اگست کی تقریبات پرامن طریقے سے منعقد ہو۔ڈی جی پی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک اور سماج دشمن عناصر کی طرف سے اشتعال انگیزی ہوسکتی ہے اور اس طرح  تمام نفری جو ناکوں ، آپریشنوں ، اور دیگر&nbs

جموں کشمیر میں مزید450کورونا کیس ، مجموعی تعداد 19869

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید450کورونا وائرس کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد19869تک پہنچ گئی ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں 367جبکہ جموں صوبے میں83کورونا کیس ظاہر ہوئے۔  اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 183کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ میں42،کولگام میں 2،شوپیان میں6،اننت ناگ میں20،کپوارہ میں16،پلوامہ میں32،بڈگام میں20،بانڈی پورہ میں33،گاندر بل میں13،جموں ضلع میں 38،کٹھوعہ میں0،راجوری میں13،اُدھمپور میں9،رام بن میں1،سانبہ میں3،ڈوڈہ میں4،پونچھ میں12،کشتواڑ میں2اور ضلع ریاسی میں 1کورونا کا کیس ظاہر ہوا۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں فوجی گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں نے جمعرات کو ایک فوجی گاڑی(کیسپر) پر گولیاں چلائیں۔یہ واقعہ ضلع کے دربگام علاقے میں پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنگجوﺅں نے فوجی گاڑی پر ایک باغ سے گولیوں کے کئی راﺅنڈ چلائے۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیاجو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

تازہ ترین