تازہ ترین

سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام

سری نگر// جموں و کشمیر میں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جہاں سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب کے پیش نظر جنگجوﺅں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے سری نگر کے مختلف حصوں میں بدھ کو سخت ترین سیکورٹی رکاوٹیں کھڑی دیکھی گئیں، وہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وادی بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں۔     یونین ٹریٹری میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور طلباءوطالبات، مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔     یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وادی میں س

۔26جنوری کی تقریبات آج| وادی میں ہائی الرٹ

سرینگر// وادی میں26جنوری کی تقریبات سے ایک دن پہلے ہی سرینگر سمیت وادی بھر میں سہ پہر بعد لوگوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر رہی اور ٹرانسپورٹ بھی تقریباً بند ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم جبکہ سرینگر کے سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم میں مشیر آر آر بھٹناگر تقاریب کی صدارت کرکے سلامی لیں گے۔ سرینگر میں2روز قبل ہی سونہ وار اسٹیڈیم کو فورسز نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ پیر کی شام تقریب کی جگہ تک جانے والے راستے کو دونوں جانب ہر طرح کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا۔تقریبات کیلئے پر امن انعقاد کیلئے اگر چہ جموں وکشمیر کے دونوں خطوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تاہم وادی میں غیر معمولی حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ۔ وادی میں منگل کی سہ پہر تک تقریباً عام لوگوں، اور مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوئی جبکہ نجی ٹرانسپورٹ میں بھی بہت کمی آگئی۔سیول لائنز کے سبھی بڑے بازار بند ہو

آزاد پدم بھوشن سے سرفراز

سرینگر// صدر ہند کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر مختلف شعبوں میں ممتاز خدمات پیش کرنے والوں کو  ملک کے سب سے اعلیٰ سیول ایوارڈپدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری سے نوازا گیا ہے ۔ سابق چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت 4افراد کوپدم وبھوشن، جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد سمیت17کو پدم بھوشن اور جموں کشمیرکے ایک کھلاڑی فیصل علی ڈار سمیت 107کو پدم شری ایورڈ دیئے گئے ہیں۔سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پس از مرگ پدم وبھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا گیا۔ غلام نبی آزاد اور کھیل شعبے میں فیصل ڈار کو شہری اعزاز دیئے گئے ہیں۔ یہ اعزازات صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے ان رسمی تقاریب میں دیئے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ یا اپریل کے آس پاس راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتی ہیں۔ اس سال صدر ہند نے مجموعی طور پر  128پدم ایوارڈوں کی منظوری دی ہے۔پدم ایوارڈملک کے اعلی ترین سول ایوارڈہ

ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں دھماکہ،پولیس افسر سمیت 8افراد زخمی

سرینگر // ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سرینگر میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی غرض سے گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرسمیت 8افراد زخمی ہوئے جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔شام دیر گئے پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے گرینیڈ پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔یہ واقعہ منگل سہ پہر قریب ساڑھے 3بجے اُس وقت پیش آیا جبکہ شہر میں غیر معمولی سیکورٹی بندو بست کی وجہ سے تقریباً ہر طرح کی نقل و حرکت بند ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں ہنومان مندر کے نزدیک چوک میں پولیس و فورسز پارٹی پر گرینیڈ پھینکا ،جو نشانہ چوک پر سڑک پر زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ عام طور پر سہ پہر بعد اس جگہ لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ رہتی ہے لیکن منگل کو واقعہ پیش آنے کے وقت  لوگوں کازیادہ رش نہ

کورونالہر کا قہر| 14اموات،6570مثبت

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور منگل کو 7ماہ بعد 14افراد فوت ہوئے ۔اس سے قبل 12جون 2021کو 14افراد کی جان گئی تھی۔ادھر وادی میں مارچ 2020 کے بعد ایک دن میں ریکارڈ5000سے زائد کیسز سامنے آئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 74560 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 65مسافروں سمیت  6570افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 9ہزار 166ہوگئی ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 6570افراد میں جموں میں 1555جبکہ کشمیر میں ریکارڈ 5015افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں اس تعداد میں پہلی بار متاثرین کے کیسز سامنے آئے ہیں جو مارچ 2020کے بعد ریکارڈ ہے۔5015افراد میں 25افراد بیرون ریاستوں سے وادی لوٹے جبکہ 4990افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  سرینگر میں سب سے زیادہ 1450، بارہمولہ میں 396، بڈگام

۔31جنوری کو ہلکی بارش وبرفباری کا امکان

سرینگر // 40 روزہ چلہ کلان رخصت ہونے تک وادی میں کوئی بڑی موسمیاتی تبدیلی رونما ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ شبانہ سردیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ ایک جگہوں پر موسم ابرالود رہے گا جبکہ جموں میں 29 جنوری تک دھند چھائی رہے گی ۔ ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کے بیچ دوران شب کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوئیں جبکہ بعض علاقوں بشمول گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی۔کپواڑہ اور کوکرناگ کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8ڈگری سلسیش

وزیر اعظم کیخلاف ریمارکس، راجوری کا شہری گرفتار

راجوری/سمت بھارگو/سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے مذکورہ شخص کو پولیس اسٹیشن راجوری میں قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج ایک کیس کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے مقامی عدالت سے اس کے ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتارشدہ شخص کی شناخت شوکت حسین ولد سلام دین سکنہ محلہ ممب، دہریاں گاؤں راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض ریمارکس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔  

’’ حمایت پروگرام‘‘ کے تحت60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ وہ اگلے مالی برس کے دوران ’’ حمایت ‘‘ کے تحت 60ہزار بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی سے کہاکہ وہ ہر پنچایت میں 20اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نشاندہی کرے اور اِس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پی آر آئیز کی مدد لی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ’حمایت‘ اور ’سیلف ایمپلائمنٹ ‘کے دیگر اقدامات کے تحت 60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور اس کے نتیجے میں ملازمت کی تقرری جموں و کشمیر میں بے روزگاری کو 5 فیصد سے نیچے لانے کے حکومت کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے میٹنگ میں ’’ حمایت‘‘ سکیم کا جائزہ لیا جس میں اِنتظامی سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ ،سی او او اور حمایت نے