تازہ ترین

پاکستان کے 300سے 400 شدت پسند درندازی کی فراق میں: نرونے

نئی دہلی// آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے سنیچر کو پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300سے400 درانداز جموں ۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کے انتظار میں ہیں۔   جنرل نرونے نے یہاں کریپا پریڈ گراونڈ میں آرمی ڈے کے موقع پر کہاکہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300-400دہشت گرد جموں۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کا انتظار کررہے ہیں لیکن کنٹرول لائن پر فوجی مہمات اور فوج کے مضبوط ’انسداد دراندازی گرڈ‘ نے کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔    انہوں نے کہاکہ ڈرون کے ذریعہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی سرحد پار سے کوشش کی جارہی ہے۔   انہوں نے کہاکہ ہندستان فوج سرحدوں پر حالات کو یکطرفہ بدلنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی اور ملک کا تحمل فطری قوت سے پیدا ہوا ہے اور اسے معمول

سوریا نمسکار " کے متعلق حکومت کی وضاحت حقیقت پر مبنی نہیں:سوز

  سری نگر// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ”یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری ایڈمنسٹریشن نے ”سوریا نمسکار “میں شریک ہونے کےلئے اپنے حکم نامے کو اب دوسرے رنگ میں پیش کیا ہے ،جیسے کہ سوریا نمسکار میں شامل ہونا مکمل طور لوگوں کی مرضی پر منحصر تھا۔   انہوں نے بتایا کہ سرکاری حکم نامہ نمبر DC-HE//2021/77 بتاریخ 12-01-2022 میں اس طرح کہا گیا تھا،   14 جنوری 2022 کے روز مکر سنکراتھی منانے کےلئے حکومت ہند کے منشا کے مطابق لوگوں کو بڑی تعداد میں سوریا نمسکار کی ورچول تقریب میں شامل ہونا چاہئے اور یہ شمولیت آزادی کا امرت مہا اتسو تقاریب کا حصہ تصور کیا جائےگا۔   حکومت کے حکم نامے میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ ،"اس تقریب کو عوام کی کامیاب تقریب اُسی صورت میں

لاک ڈائون کی واپسی : ہفتہ کے اختتام پر غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی

  سری نگر// کورونا کے یومیہ کیسز میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔   یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔   سٹیٹ ایگزیکیٹو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈس‘ پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔   حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔   ایس ای

کورونا کی لہر جاری، مزید5اموات| 7ماہ بعد قریب2500مثبت

سرینگر //جموں و کشمیر میں 7ماہ بعد یومیہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریب 2500ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 108مسافروں سمیت  2456افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 52ہزار 623ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 27مئی کو 2769افراد متاثر ہوئے تھے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 5افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4557ہوگئی ہے۔ جمعہ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے68ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2456افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 2456افراد میں جموں صوبے میں 934جبکہ کشمیر میں 1522افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 1522افراد میں 43بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 1479افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے افراد میں سرینگر میں 464، بارہمولہ میں 457، بڈگام میں 139،

شاہراہ 3روز بعد ٹریفک کیلئے بحال

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر 3روز بعد یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال کی گئی۔ جمعہ کی سہ پہر دیر گئے تک قریب 3500گاڑیاں وادی کی طرف چھوڑ دی گئیں جو درماندہ تھیں۔شاہراہ پر آج یعنی سنیچر کو جموں سے صرف چھوٹی مسافر و پرائیویٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔جمعہ کی صبح چھوٹی مسافر گاڑیوں کو  پہلے میتراہ کی سابقہ شاہراہ کے راستے اور بعد میں موجودہ شاہراہ کے ذریعے چلنے کی اجازت دی گئی تھی  مہاڑ رام بن کی پسی  صاف کرکے جمعہ کی دوپہر بعد تک کم از کم اڑھائی ہزار مال گاڑیوں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ جمعہ کی صبح سے ہی بانہال اور قاضی گنڈ فورلین ٹنل سے شیر بی بی کے درمیان سڑک پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے مال اور مسافر بردار ٹریفک کی نقل و حرکت سست رہی اور گاڑیاں کئی گھنٹوں تک جام میں پھنسی رہیں۔ سپر انٹنڈنٹ آف پولیس شبیر احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مہاڑ کے مقام پر پسی

زینہ پورہ میں تلاشیاں، 2معاونین گرفتار

 شوپیان +گاندربل// خوجہ پورہ زینہ پورہ شوپیان فسٹ آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کے دوران تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ بر آمد کرلیا۔فورسز نے اے کے 47کی گولیاں اور اسکے میگزین ضبط کئے اور اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ملی ٹینٹوں کے معاونین ہوسکتے ہیں۔انکی شناخت ساحل نواز خان ولد حق خان اور آصف عزیز گنائی ساکنان خوجہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھرسرینگر کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک پریشر کوکر میں چھپا گیا گرینیڈ بر آمد کر کے ناکارہ بنایا گیا جبکہ گاندربل میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ خواجہ بازار سرینگر میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی اور علاقے میں گاڑیوں کی نقل و حمل بند کی گئی جب ایک دکان کے قریب مشکوک بیگ پایا گیا ۔ پولیس و سیکورٹی فورسز ک

ڈیوٹی سے متواتر غیر حاضر

سرینگر// محکمہ تعلیم نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں9 مدرسین کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ایسے4اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جو برسوں سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر نے اپنی نوٹیفکیشن میں اساتذہ کو برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اساتذہ کئی برسوں سے غیر حاضر رہے، انہوں نے محکموں کے نوٹسز کا جواب نہیں دیا جس کے بعد انہیں سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جن مدرسین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے ان میں شلورہ کپوارہ کے گرلز پرائمری اسکول میں تعینات اعجاز احمد بٹ (5 اگست2015 سے سے غیر حاضر) ، بائزہائر اسکینڈری اسکول جڈی بل میں تعینات صائمہ غنی (10جولائی2013 سے غیر حاضر)اور بائزی ائی اسکول نواگبرہ کرناہ کپوارہ میں تعینات سہیل انیس (10مئی 2015سے غیر حاضر) شامل ہیں۔ محکمہ نے نومبر اور دسمبر میں غیر قانونی طور پر ڈیوٹیوں سے غیر

عدلیہ میں بھاری پیمانے پر تبادلے

سرینگر //جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 41جوڈیشل افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائیں۔ رجسٹرار ویجی لنس کے مطابق سپیشل جج اینٹی کورپشن( سی بی آئی) جموں چیئر مین سیلز ٹیکس ٹریبونل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج جموں فاسٹ ٹریک کورٹ سرینگر کی جج،رجسٹرار ہائی کورٹ جسٹس جواد احمد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوپور، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج لیہہ،ایڈیشنل سیشن جج بڈگام،پرنسپل سیشن جج کرگل اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بارہمولہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ تین سیول جج ( سینئر ڈویژن) کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق جموں کشمیر و لداخ کے 28منصف( جونیئر ڈویژن) ججوں کے تبادلے  بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔  

تازہ ترین