منکی پاکس کے پھیلائو کاجاری‘ | یورپ کے مزید 3ممالک میں اولین کیسوں کی تصدیق،پیرو میں الرٹ جاری

برسلز//امریکا اور یورپ میں ’منکی پوکس‘ کے 6کیس سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پرتگال میں طبی حکام نے 15 مشتبہ کیسوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ میں 7کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ اسپین میں بھی 23 کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیماری یورپ کے لیے غیر معمولی ہے۔ عام پر طور یہ مرض افریقا میں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ منکی پوکس سمال پوکس سے ملتی جلتی بیماری ہے لیکن اس کی شدت سمال پوکس سے کم ہوتی ہے۔ زیادہ تر افراد چند ہفتوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری متاثرہ افراد یا متاثرہ جانوروں سے قریبی رابطے سے لگ سکتی ہے۔ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میسا چوسٹس میں منکی پوکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کا شکار ہونے والے شخص نے حالیہ دنوں میں کینیڈا کا سفرکیا تھا،تاہم اس سے فی الحال عوام ک

امریکی حکومت گن کنٹرول میں ناکام | شکاگواور فلاڈیلفیا میں فائرنگ، ایک ہلاک، 9زخمی

شکاگو// امریکہ کے شکاگو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی پولیس کے ترجمان ٹام اہرن نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گرین وچ مین ٹائم کے مطابق جمعہ کی صبح 3:40 بجے آبادی کے لحاظ سے امریکہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کے شمالی حصے میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کو انجام دینے والے مشتبہ شخص کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ اس کے علاوہ اس واقعہ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ادھر فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق زخمیوں میں 2مرد اور 3خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ شخص کو 14 گولیاں ماری گئیںاور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اس کے علاوہ 20 سالہ خاتون کو بھی 7لگیں،جسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔  

قرضوں کی عدم ادائیگی | سری لنکا تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ

کولمبو //سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا ہے۔یہ اس وقت ہوا ہے جب سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے کے دوران بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان کیا کہ اب ملک دیوالیہ ہوگیا ہے کیونکہ ہم 18 مئی تک قرضوں پر عائد سود کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے سوال پر مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویرا سنگھے نے کہا اس بارے میں ہمارا موقف واضح ہے اور ہمارا کہنا ہے کہ قرضوں کو ری اسٹرکچر کیے بغیر ہم ادائیگی نہیں کرسکتے ، تو ہم اسے تیکنیکی طور پر دیوالیہ ہونا کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد ہے جو کہ پہلے ہی بہت زیاد ہ ہے مگر یہ شرح آئندہ چند مہینوں میں 40 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔سری لنکن معیشت کورونا کی وبا، توانائی کی قیمتوں

جلا وطن افغان جنگجوؤں کا طالبان کے خلاف مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان

کابل //سابق افغان جنگجوؤں اور جلاوطن سیاستدان نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا اور اسلام پسندوں سے مزید جامع حکومت بنانے یا پھر خانہ جنگی کے خطرے کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد سے ان کی حکومت کے خلاف مزاحمت کی صرف محدود کوششیں ہوئی ہیں۔سابق نائب صدر افغانستان اور جنگجو عبدالرشید دوستم کی دعوت پر 40 سیاسی رہنماؤں نے ان سے انقرہ میں ملاقات کی، جنہوں نے اگست میں حکومت ختم ہونے کے بعد ترکی میں پناہ لی تھی۔انہوں نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ تباہی کو ختم کریں اور افغانستان کے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔کونسل کا کہنا تھا کہ اسلام پسندوں کو تجربے سے سیکھنا چاہیے کہ کوئی بھی گروپ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے ذریعے مستحکم حکومت قائم ن

جلا وطن افغان جنگجوؤں کا طالبان کے خلاف مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان

کابل //سابق افغان جنگجوؤں اور جلاوطن سیاستدان نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا اور اسلام پسندوں سے مزید جامع حکومت بنانے یا پھر خانہ جنگی کے خطرے کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد سے ان کی حکومت کے خلاف مزاحمت کی صرف محدود کوششیں ہوئی ہیں۔سابق نائب صدر افغانستان اور جنگجو عبدالرشید دوستم کی دعوت پر 40 سیاسی رہنماؤں نے ان سے انقرہ میں ملاقات کی، جنہوں نے اگست میں حکومت ختم ہونے کے بعد ترکی میں پناہ لی تھی۔انہوں نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ تباہی کو ختم کریں اور افغانستان کے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔کونسل کا کہنا تھا کہ اسلام پسندوں کو تجربے سے سیکھنا چاہیے کہ کوئی بھی گروپ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے ذریعے مستحکم حکومت قائم ن

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

 تہران//ایران کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران میں انڈے، دودھ، مرغی کے گوشت سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ اصفہان میں ہزاروں افراد نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پرایرانی صدراورحکومت سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ادھرلیبیا میں مختصر عرصے کے امن کے بعد خانہ جنگی کے خطرات منڈلانے لگے۔ لیبیا کے مشرقی حصے کے وزیر اعظم فتحی باشا آغا اپنی کابینہ کے ساتھ دارالحکومت پہنچ گئے ،جس کے بعد وہاں عسکری گروہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ باشا آغا کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیاکہ وہ دارالحکومت طرابلس میں اپنے حریف ہم منصب عبدالحمید دبیبہ کی حکومت کا تختہ الٹیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے عہد

سعودی عرب، عراق اور امارات میں گردو غبار کا طوفان

دوبئی// مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ریت کے طوفان کے متحدہ عرب امارات سے ٹکرانے کے بعد دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دھول کی ایک سرمئی تہہ کے پیچھے غائب ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات ریت کے طوفانوں سے متاثر ہونے والا تازہ ترین ملک ہے جس نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، عراق، کویت، ایران اور دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ان طوفانوں کی وجہ سے ایئرپورٹس اور سکولز بند کردیے گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔’واقی ڈاٹ انفو‘ اور ’پلم پولیشن ایپ‘ کے مطابق دارالحکومت ابوظبی کا ایئر کوالٹی انڈیکس راتوں رات ’خطرناک‘ زون میں پہنچ گیا۔ مشرق وسطیٰ میں ریت کے طوفان تواتر سے آرہے ہیں جن کی شدت بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ گھاس میں کمی اور جنگلات کی کٹائی، دریا کے پانی کے زیادہ استعمال اور مزید ڈیموں کی

سعودی حکومت نے 'آبِ زمزم لے جانے پر 'مکمل پابندی نہیں لگائی

ریاض //بدھ کے روز کئی اخبارات میں ایسی خبریں شائع ہوئیں جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کے آبِ زمزم لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اب یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ 5 لیٹر آبِ زمزم جو عازمین حج کو ملتا رہا ہے، اس پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے۔ ہاں، یہ ضرور ہے کہ اس کے علاوہ کوئی بھی لیکوئڈ (جس میں آبِ زمزم بھی شامل ہے) عازمین حج اپنے ساتھ فلائٹ میں نہیں لے جا سکیں گے۔ دراصل سعودی ہوابازی اتھارٹی، جنرل اتھارٹی آف شہری ہوابازی (جی اے سی اے) کی طرف سے جاری کردہ حج ہدایات کے نئے نوٹیفکیشن میں کچھ ایسی باتیں لکھی گئی ہیں جس کا غلط مطلب نکالا گیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ آبِ زمزم کی مکمل پابندی کی خبریں اشاعت پذیر ہو گئیں اور تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل گئیں۔ مسلم طبقہ ان خبروں سے حیرت میں رہ گیا اور طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے۔ بعد ازاں اس کی تحقیق کیے جانے پر پتہ چل

جارج ڈبلیو بْش کی زبان پھسل گئی

نیویارک //امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے غیر دانستہ طور پر عراق کے حملے کو ’ظالمانہ‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دینے کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب یوکرین پر روس کا حملہ ہے۔ڈلاس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران روسی سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔جارج بش نے کہا کہ یہ روس میں احتساب کا موثر نظام نہ ہونے کا نتیجہ ہے اور عراق پر مکمل طور پر بلاجواز اور وحشیانہ حملہ کرنا ایک شخص کا فیصلہ ہے، غلطی ظاہر کرنے کے طور پر اپنا سر ہلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا مطلب یوکرین‘ ہے۔انہوں نے مزاحیہ طور پر اپنی عمر کو ذمہ دار ٹھہرایا جس پر انہیں سننے والے ہنستے ہوئے دکھائی دیئے۔ 2003 میں جب جارج ڈبلیو بش امریکا کے صدر تھے تو انہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی وجہ سے عراق پر حملہ کیاتھا تاہم وہ ہتھیار ک

لنکائی وزیراعظم کی قومی ائرلائن کی نجکاری کا اعلان

کولمبو //سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے بدترین معاشی بحران کے حل کے لیے قومی ائرلائن کی نجکاری کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتصادی بحران کے حل کے لیے نئی حکومت اصلاحات کر رہی ہے۔ وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کولمبو میں مظاہرین نے حکومت کے حامی افراد کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یاد رہے کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے جمعرات کو وکراماسنگھے کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ادھرسری لنکا کے مرکزی بینک (سی بی) نے سری لنکا کے تارکین وطن سے ملک کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔بینک کا ایسا کہنا ان کے نو منتخب گورنر نند لال ویرسنگ کے لئے تھا جنہوں نے صدر سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں سیاسی استحکام

امریکہ میں کورونا اموات 10 لاکھ کے پار

واشنگٹن//جانس ہاپکنز یونیورسٹی نے بدھ کو دعوی کیا کہ امریکہ میں کورونا وائرس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد باضابطہ طور پر دس لاکھ کے ہندسے کو پار کرگئی ہے ۔یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اس وقت اموات کی تعداد 10,00,167 ہے اور کورونا کیسز 8,27,20,354 ہیں۔یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا، "جانز ہاپکنز کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ نے باضابطہ طور پر آج 10 لاکھ کووڈ -19 اموات کی اطلاع دی۔  

امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے‘ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں:حقانی

کابل//افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ وہ سفارتی ضابطوں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ اور افغان امریکا کو فی الحال دشمن کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔ سراج الدین حقانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ ایک قوم کے طور پر ہم خود کو بین الاقوامی برادری کا حصہ سمجھتے ہیں اور امریکا سمیت تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔جب سی این این کی نامہ نگار کرسٹیانا امانپورنے سراج الدین حقانی سے سوال کیا کہ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں کی دیواروں پر اس طرح کے جملے درج ہیں کہ افغانوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے دی تو کیا وہ اب بھی امریکا کو دشمن سمجھتے ہیں؟ حقانی نے اس کے جواب میں کہاکہ طالبان دوحا معاہدے پر عمل کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔  

چین کاجدید ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ

بیجنگ// چین ایسے ہائپر سونک میزائل بنانے کی جانب گامزن ہے جو ایک تیزی سے حرکت کرتی گاڑی کو بغیر چْوکے با آسانی آواز کی رفتار سے پانچ گْنا زیادہ تیزی سے نشانہ بنا سکیں گے۔ چین کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام تیزی سے حرکت کرتے ہدف کو نشانہ بنانے کے مسئلے کو حل کرنے کے پیشِ نظر ہے۔یینگ شیاؤگانگ کی رہنمائی میں کام کرنے والی پی ایل اے راکٹ فورس یونیورسٹی آف انجینیئرنگ کی محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ان کو ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے پیچیدہ نظر آنے والے مسائل کے حل کرنے کے لیے 2025 تک کی مہلت دی گئی تھی۔چینی جریدے انفرا ریڈ اینڈ لیزر انجینیئرنگ میں شائع ہونے والے مقالے میں سائنس دانوں کی ٹیم نے بتایا کہ ایک تیز رفتار میزائل سیکنڈ کے حصے میں طویل فاصلہ طے کر سکتا ہے۔    

فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا اعلان

پیرس//فرانس نے کہا ہے کہ وہ سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے ، جنہوں نے ناٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کی ہے ۔فرانسیسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ‘‘فرانس یورپی یونین کے معاہدے کے آرٹیکل 42.7 کے تحت اپنے عزم اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور دونوں شراکت داروں کے ساتھ اپنے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ اس میں اعلیٰ سطحی سیاسی مشاورت اور فوجی مصروفیات کو بڑھانے پر بات چیت شامل ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ اگر ان دونوں ممالک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو فرانس اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔اس سے پہلے دن میں ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک فوجی خطرے کی صورت میں فن لینڈ کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ناٹو میں ممالک کی رکنیت سے اجتماعی دفاعی صلاح

روس بھرپور جواب دے گا :پوتن

 ماسکو: صدر ولادمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہوتے ہیں تو روس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم نیٹو کی فوجی تنصیبات ان ممالک میں نہیں ہونی چاہیے۔ پوٹن نے خبردار کیا کہ امریکی قیادت میں اگر نیٹو نے فن لینڈ یا سویڈن میں فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تو روس بھرپور جواب دے گا۔پوٹن جنہوں نے حالیہ مہینوں میں مغرب کو جوہری حملوں کی دھکمی سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے فیصلوں پر غیرمعمولی طور پر اطمینان کا مظاہرہ کیا ہے۔پوٹن نے کہا کہ روس کو فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، لہٰذا ان ممالک کی شمولیت سے (نیٹو کی) توسیع بھی روس کیلئے فوری خطرے کا باعث نہیں ہے لیکن ان ممالک میں نیٹو کی فوجی تنصیبات یقینی طور پر ہمارے ردعمل کو بھڑکا دے گی۔

تیونسی صدر کے خلاف سخت احتجاج

تیونس سٹی// تیونس میں صدر قیس سعید کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور سخت احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیو سالویشن فرنٹ کے نام سے بنائے گئے نئے اتحاد میں اسلام پسند جماعت النہضہ تحریک اور دیگر 4جماعتیں شامل ہیں۔ تحت مظاہرین دارالحکومت تیونس کے بورجوئیبا ایونیو پر جمع ہوئے اور احتجاج کے دوران صدر قیس کی آمریت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج سے پتہ چلتا ہے کہ عوام میں صدر کی مخالفت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ صدر قیس سعید نے گزشتہ برس جولائی میں اچانک ملک کی پارلیمان کو معطل اور حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ پھر اس کے بعد تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے۔   

سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ’جنگی اقتصادی کابینہ‘ تشکیل

کولمبو//سری لنکا کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کے سبب ہونے والے گزشتہ ہفتے پْرتشدد احتجاج کے بعد تلخ سیاسی منظر نامے میں بہتری کے لیے ایک نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ احتجاجی مظاہرین اب بھی سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کے گھر کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، فورسز کی جانب سے ملک بھر میں گشت جاری ہے جبکہ عام سری لنکن اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے منتظر ہیں۔سری لنکا میں ’متحدہ حکومت‘ کے قیام کے لیے شدید جدوجہد کی گئی جس کے بعد اصرار کیا جارہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ عہدے پر براجمان گوٹابایا راجاپکسے بھی اپنے بھائی کی پیروی کریں جنہوں نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے دو اہم اراکین نے اپوزیشن کی صفوں کو توڑتے ہوئے ’کابینہ کی معاشی جنگ‘ میں شامل ہونے پر اتفا

صومالیہ کے سابق صدر حسن شیخ محمد پھر صدر منتخب

موغادیشو // مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے سابق صدر حسن شیخ محمد ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں ، وہ دوسری بار منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادراے کے مطابق صومالیہ میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جن میں صدر عبدالٰہی ، سابق صدور شریف شیخ اور حسن شیخ محمد سمیت درجنوں امیدواروں نے حصہ لیا۔دارالحکومت موغادیشو میں انتخابات کے اختتام تک کرفیو نافذ کیا گیا۔ ایوان زیریں کے سپیکر شیخ عدن محمد نور نیملکی صدر کے لیے سابق صدر حسن شیخ محمد کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ حسن شیخ محمد نے 214ووٹ حاصل کیے۔

افریقی ممالک ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے

گھانا//مغربی افریقہ کے ممالک مختلف موزی بیماریوں کے علاج کے لیے ویکسین کی مقامی سطح پرجلد تیاری شروع کردیں گے۔یہ بات مغربی افریقہ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو اے ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل سٹینلے اوکولو نے مغربی افریقی ممالک کے وزرائے صحت کی اقتصادی برادری کی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ریجن مختلف موزی بیماریوں کے لیے ویکسین تیار کرنا شروع کر دے گا جس میں کوویڈ-19، زرد بخار، ریبیز اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین شامل ہیں اس کا مقصد ویکسین کی تیاری اور دستیابی میں خودکفالت حاصل کرنا ہے۔اوکولو نے کہا کہ اس حوالے سے پانچ متوقع کمپنیاں ہیں جن کے بارے ہمارے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ہم اپنے خطے میں ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں ان کمپنیوں میں سے گھانا اور نائیجیریا کی دو دو اور ایک سینی گال کی ہے۔ادھر دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد

امریکہ کے بفیلو میں فائرنگ،10 ہلاک

 واشنگٹن//امریکہ  کے بفیلو میں واقع ایک سپرمارکٹ میں فائرنگ میں کم از کم 10 لوگ مارے گئے۔مقامی خبررساں ایجنسی بفیلو نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ باڈی آرمر پہنے ایک شخص دوپہر 2:30 بجے کے بعد ایک ٹاپ فرینڈلی مارکیٹ میں گھسا اور فائرنگ شروع کردی۔اس کی وجہ سے ایک پولیس افسرسمیت دس لوگ مارے گئے اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) امریکہ میں ریاست نیو یارک  کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کررہاہے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی دوپہر کی اس فائرنگ میں ایک بندوق بردار نے کم از کم 10 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ سے ملک میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسی کے بفیلو فیلڈ آف

تازہ ترین