تازہ ترین

ویکسین کے انتظار کے درمیان دنیا میں 15.18لاکھ اموات

 واشنگٹن //عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظارکے درمیان اس وبا کی شروعات سے لے کر اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ کی جانیں جاچکی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65850285 افراد کو متاثر اور1518977 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر اور279753مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36652 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 90.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ مزید512 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں ا

ٹرمپ کے ارادوں کو جھٹکا

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب علیحدہ امریکی عدالتوں نے چار ریاستوں جارجیا ، مشی گن ، نیواڈا اور وسکونسن میں ٹرمپ کی انتخابی مہم اور ان کے حامیوں کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو پلٹنے کی کوشش پر فل اسٹاپ لگادیا۔ضلعی جج جیمز رسل نے جمعہ کو نیواڈا کی عدالت میں سماعت کے دوران کہا’’صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے والا پورا معاملہ مکمل طور پر خارج کردیا گیا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتخابات کے نتائج کے خلاف لڑنے کے لئے قابل اعتماد اور متعلقہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وہیں مشی گن عدالت نے بھی ٹرمپ کی اپیل خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو انتخابات کی دھاندلی پر تشویش ہے تو انہیں ریاستی قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔اس کے علاوہ جارجیا میں گیارہویں سرکٹ کورٹ آف اپیلس نے بھی ٹرمپ مہم کی اپیل مستر

خانہ کعبہ کو روزانہ 10 بار سینی ٹائز کیا جاتا ہے

 سرینگر//کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیچ نظر خانہ کعبہ سمیت حجر اسود وغیرہ کو روزانہ 10 بار سینی ٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینی ٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینی ٹائزنگ کیلئے 40 کارکن مقرر ہیں۔ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔ حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کا جراثیم کش ادویات سے چھڑکائو کیا جاتا ہے۔  

برطانیہ میں کورونا کے ٹیکے لگانے کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری

لندن//برطانیہ کے صحت عامہ کے حکام نے عام ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ 14 دسمبر تک پورے ملک میں مراکز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تیار کریں۔برطانیہ کے تمام کلینک اور پرائمری صحت و نگہداشت کے مراکز کو بھیجے گئے خط میں نیشنل ہیلتھ سروس نے تمام ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں عملہ کی خدمات حاصل کریں۔اسکائی نیوز براڈکاسٹنگ نے اس خط کے حوالے سے بتایا ہے کہ’یہ ضروری ہے کہ ہم ابتدائی حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو سرگرم کرنا شروع کریں تاکہ ترجیحی مریضوں کو قطرے پلانے کے لئے تیار کیا جاسکے ‘۔انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں اسپتالوں کے ساتھ قائم کردہ ویکسینیشن مراکز ایک ہفتے میں کورونا کے 975 خوراک لگاسکتے ہیں۔برطانیہ کے تقریبا پچاس اسپتالوں میں منگل سے ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم شروع ہوجائے گی۔دراصل امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور