تازہ ترین

اومیکرون کی ویکسین بنانے کیلئے عالمی دوڑ شروع

واشنگٹن //دنیا بھر کی حکومتوں نے ملک کو لاک ڈاون کی صورت میں معاشی تباہی سے بچانے کے لیے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی ویکسین بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ کرکے متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے،جب کہ اومیکرون وائرس کو ڈی کوڈ کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کاخدشہ ہے۔ مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکہ میں بھی کورونا وائرس کی اومیکرون اسٹرین کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے ۔ متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکہ آیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومیکرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومیک

نائجیریا:کشتی پلٹنے سے 29 افراد ہلاک

گوسے // شمالی نائجیریا کی ریاست کانو میں کشتی پلٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے ۔انفارمیشن کمشنر محمد گربا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کل 29 لاشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ جبکہ 14 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ کانو صوبے کے باگوائی شہر میں منگل کو پیش آیا۔مسٹر گربا نے بتایا کہ سات افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ راحت اور بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔دریں اثناء نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے تمام وفاقی اداروں کو تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔یو این آئی  

دنیا کے مہنگے ترین شہر،تل ابیب پہلے پائیدان پر

تل ابیب //اسرائیلی شہر تل ابیب نے مہنگا ہونے کے اعتبار سے پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ 2020 کے مقابلے میں اسرائیل کے شہر تل ابیب نے پانچ درجے اوپر کی جانب پہنچ کر دنیا کا مہنگا ترین شہر ہونے کا درجہ حاصل کیا۔سن 2020 میں مہنگے ترین شہر کی پہلی پوزیشن پر تین شہر براجمان تھے، ان شہروں میں پیرس، ہانگ کانگ اور زیورچ شامل تھے۔رواں برس کی رپورٹ میں یہ تینوں شہر مہنگے ترین ہونے کے درجے سے تنزلی کر گئے ہیں۔ پیرس اور سنگا پور ایک ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ زیورچ تیسرے اور ہانگ کانگ چوتھا مہنگا ترین مقام ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں امریکا کا نیویارک سٹی چھٹی پوزیشن پر ہے جب کہ ساتویں پر جنیوا ہے۔تل ابیب کے دنیا میں مہنگا ترین شہر ہونے کی اولین وجہ ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی بہتری ہے۔ اس اسرائیلی شہ

ایران سرحد پر تصادم غلط فہمی کا نتیجہ:طالبان

کابل//یو این آئی//افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ ایران اور افغانستان کی سرحد پر سلامتی دستوں کے مابین تصادم غلط فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ایران اور افغانستان کے مغربی صوبہ نیمروز کی سرحد پر دونوں ممالک کے سلامتی دستوں کے مابین تصادم ہوا ہے ۔ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ افغان اور ایران کے سلامتی دستوں کے مابین نیمروز صوبہ کے کانگ ضلع کے سرحدی علاقہ میں تصادم مقامی سطح پر پھیلی ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا تھا جسے حل کرلیا گیا ہے ۔ آئندہ وفت میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے اسلامی امارات نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔