تازہ ترین

امریکہ میں فائرنگ

نیویارک //امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میںطالبعلم نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں سمیت تین طلباء کو قتل کردیا ہے۔ واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ریسکیو اداروں کے پہنچنے سے قبل قاتل لڑکے نے اپنے ہم مکتب ساتھیوں پر کم و بیش بیس رائونڈز فائر کیے۔زخمیوں میں ایک ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے۔نائب سٹی پولیس چیف مائیکل میک کابے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ  فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جبکہ 17اور 14 برس کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ کم از کم ایک ٹیچر سمیت دیگر اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ آکسفورڈ قصبے کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیاانہوں نے بتایا کہ حملے کے چند منٹوں کے اندر ہی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔مائیکل میک کابے نے بتایاکہ اس لڑکے نے تقریبا

اومیکرون کے بڑھتے خدشات

ٹوکیو//یو این آئی//جاپان نے بدھ کو نئے کووڈ-19 ویرئینٹ اومیکرون پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ان افراد کو کورونا کے بوسٹر انجیکشن دینا شروع کیے جنہوں نے کم از کم آٹھ ماہ قبل دونوں ڈوز لی ہیں۔پورے ملک میں فائزر اور بایواین ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی تیسری ڈوزصحت کارکنان کو فراہم کی جائے گی۔ بوسٹر اور دیگر افراد کو جنوری سے بوسٹر ڈوزملنے کی توقع ہے ۔اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز کی تاثیر ابھی تک معلوم نہیں ہے ، لیکن وزیر اعظم فومیو کشیدا نے فیصلہ کیا ہے کہ جاپان شیڈول کے مطابق بوسٹر ڈوز متعارف کرائے گا کیونکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے خلاف بوسٹر ویکسین قوت مدافعت کو کمزور کرنے میں کارگر ہے ۔جاپان کی موجودہ پالیسی کے تحت، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد تیسری ویکسین کے اہل ہوں گے ۔ خاص طور پر، بوڑھے یا زیادہ خطرے والے پیشوں سے وابستہ افراد اور شدید علامات والے افراد کو خاص ط