دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14.59 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 62739306 افراد کو متاثر کیا ہے اور1459317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  

کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بائیڈن کی ٹانگ میں فریکچر

واشنگٹن // امریکہ کے نومنتخب صدرجوبائیڈن کا پیر اُس وقت فریکچر ہوا جس وہ کتے کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس کی تصدیق بائیڈن کے ڈاکٹر کیون اوکونر نے کی ہے۔ ڈاکٹر اوکونر نے اتوار کے روز کہا ”سی ٹی اسکین سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بائیڈن کی ٹانگ میں فریکچر آیا ہے۔ اب بائیڈن کو کئی ہفتوں تک چلنے کے لئے واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ “ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے پاو¿ں فریکچرہونے کے بعد ٹویٹ کیا ”بائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہوں“۔  

نائیجیریا میں قتل عام ، 110 افراد ہلاک

ابوجا// نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک قتل عام میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان شامل ہیں۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں گذشتہ روز دوپہرسے قبل تشدد زدہ صوبے بورنو کے علاقے میدوگوری کے قریب کوشوبے نامی گاو¿ں میں ہوئیں۔اس واقعہ میں بنیادی طور پر کسانوں کونشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو اغوابھی کرلیا کیا گیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نائجیریا میں عام طور پر بوکو حرام اوراسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ (آئی ایس ڈبلیواے پی) کہلانے والی تنظیموں نے حالیہ برسوں میں ایسے حملے کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں گروہ افریقی خطے میں کافی سرگرم ہیں اور انہوں ن

افغانستان میں خونین جھڑپیں، 30 جنگجو جاں بحق

کابل// افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 30 جنگجو جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روزجنگجوﺅں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔  قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے افغان رہنماو¿ں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔  

ایرانی پارلیمنٹ میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو منظوری

تہران//ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے کے بل کو منظوی دے دی ، جس میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حکمت عملی کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان ابوالفضل آموئی نے کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے گذشتہ روز اس بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کے تین دفعات کو منظوری دے دی۔ اس بل کی پارلیمنٹ میں 232 ممبران نے حمایت کی جبکہ صرف 14 نے اس کی مخالفت کی۔ ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اس بل کو ملک کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز ایران کے دماوند کاو¿نٹی کے شہر ابسرد میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلحافراد نے گولی مار کر جاں بحق کیاتھا۔  

تازہ ترین