تازہ ترین

ایران کے سرکردہ جوہری سائنسداں کا قتل

 تہران//ایران کے ٹاپ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ جدید اسلحوں سے لیس شدت پسندوں نے دماوند کاؤنٹی کے ابسرد شہر میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زاہ کی کار کو نشانہ بنایا۔ فخری زادہ کے محافظوں اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں تجربہ کار سائنسدان شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ڈاکٹروں کی ٹیم اسے بچا نہیں سکی۔محسن فخری زادہ کو مغرب، اسرائیل اور ایران کے جلاوطن دشمنوں کی جانب سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کا مشتبہ ماسٹرمائنڈ قرار دیا جاتا تھا، حالانکہ طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کی تردید کرتا آیا ہے ۔ایرانی میڈیا نے مسلح افواج کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ‘&l

قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

 تہران// ایران کے صدر حسن روحانی کے بعد اب تازہ بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ملک کی ایجنسیوں پر سائنس دان کے قتل کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اْن کے خلاف جوابی کارروائی پر زور دیا ہے۔روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے مقتول جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ’محسن‘ پر فخر کرتا ہے اور اْن کے مشن کو ہر صورت ممکن کرنے کا عہد کرتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر نے ملک کی خفیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کو سائنس دان کے  قاتلوں، سہولت کاروں اور محرکات کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ایرانی سپریم کمان

جرمنی: افغان باشندوں کی درختوں کے تنوں سے بھرے ٹرک میں اسمگلنگ

 برلن//جرمنی کے جنوبی مشرقی شہر روزن ہائم میں پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پانچ افغان تارکین وطن افراد ایک کارگو ٹرک کے ذریعے جرمنی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان افراد کو انسانی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ بروز جمعرات چھبیس نومبر کی سہ پہر میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے دیکھا کہ اس کا ٹرک ضرورت سے زیادہ ہل رہا ہے۔ اس وجہ سے ڈرائیور نے جرمن ریاست باویریا کے شہر روزن ہائم کے قریب ایک فری وے اسٹیشن پر ٹرک کچھ دیر کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا۔ڈرائیور جیسے ہی 20 ٹن وزنی کارگو ٹرک کا معائنہ کرنے لگا، تو اچانک سے متعدد افراد ٹرک کے اندر سے چھلانک لگا کر باہر نکلنے لگے اور تیزی سے فرار ہوگئے۔جرمنی پہنچنے کے لیے یہ تارکین وطن درختوں کے تنوں سے لیس اس ٹرک کے اندر دو روز تک چھپے بیٹھے تھے۔بعد ازا

کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اْٹھا

 کابل// افغانستان کا دارالحکومت رواں ماہ میں تیسری بار دھماکوں سے گونج اْٹھا، اس بار دو الگ الگ مقامات پر بظاہر دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے، دونوں دھماکے الگ الگ مقام پر ہوئے تاہم یہ دونوں مقامات ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پہلے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار میں سوار چاروں افراد کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دوسرا دھماکا ایک مرکزی شاہراہ ہوا جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ علاقے کے دو بڑے اسپتالوں میں 12 سے زائد راہگیروں کو زخمی حال