تازہ ترین

اُومیکرون وائرس سے دنیا میںدہشت

 پریٹوریا//کورونا وائرس کے ارتقا کو دو برس ہوگئے، دنیا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے مقابلے کی کوشش کر رہی ہے جو کورونا وائرس سے زیا خطرناک ہے جس نے تقریباً دنیا کے تمام براعظموں میں متعدی مرض کی لہر کو ہوا دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پینل نے اس ویرینٹ کو ’اومیکرون‘ کا نام دیا ہے اور اس کی درجہ بندی تیزی سے منتقل ہونے والے وائرس کے طور پر کی گئی ہے، یہ اس سے قبل غالب وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کی ہی قسم ہے،جس کے کیسز یورپ اور امریکا میں اب بھی سامنے آرہے ہیں اور یہ لوگوں کی اموات کی وجہ بن رہا ہے۔دنیا کے متعدد ممالک نے جنوبی افریقہ سفر کرنے والے ، وہاں سے آنے والے اور پروازوں پر پابندی لگانے کے اعلانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونئین، غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا ہے ۔  

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کانفرنس ملتوی

جنیوا// ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینابیل گنزالیز نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12ویں وزارتی کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔مسٹر گنزالیز نے ٹویٹ کیا کہ 12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ٹی او جنرل کونسل کے صدر کاسٹیلو ڈیسیو، ڈی جی نویلا اور کل وقتی اراکین کے مشورے سے کیا گیا ہے ۔ صحت اور غیر جانبداری کے لحاظ سے یہ درست فیصلہ ہے ۔ کام جاری رہنا چاہیے ۔"ڈبلیو ٹی او میں برطانیہ کے مستقل نمائندے سائمن مینلی نے تنظیم کے فیصلے پر تائید کا اظہار کیا۔    

تیل کی پیداوار

ماسکو //روس نے تیل کی پیداوار میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس ستمبر میں دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ، جس کے بعد اس نے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روس نے جولائی میں ایک کروڑ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کی ، جب کہ اس دوران امریکا کی طرف سے یومیہ ایک کروڑ 10لاکھ بیرل تیل پیدا کیا گیا۔  

تازہ ترین