مایہ ناز فٹ بالرڈیاگو میراڈونا سپردخاک

بیونس آئرس//ارجنٹائنا کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بیونس آئرس کے قریب بیلا وسٹا میں سپرد خاک کردیا گیا۔  ٹی این نشریاتی ادارے کے مطابق میراڈونا کو اسی قبرستان میں دفنایا گیا جہاں ان کے والدین مدفون ہیں۔ یاد رہے کہ میراڈونا کا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ میراڈونا کا دماغی سرجری ہوا تھا اور انہیں اپنی موت سے صرف دو دن قبل ہی اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز بیونس آئرس میں میراڈونا کو تدفین کے دوران تشدد کے کچھ واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔  

اگر الیکٹرالز بائیڈن کو ووٹ کریں گے تو وائٹ ہاوس چھوڑدوں گا: ٹرمپ

واشنگٹن//موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے معاون الیکٹرالز بائیڈن کے حق میں ووٹ کرتے ہیں تو وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کی شام پوچھا گیا کہ اگران کے معاون الیکٹرالزبائیڈن کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو کیا وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے تو انہوں نے کہا ”آپ جانتے ہیں میں ایسی صورتحال میں یقینی طور پر وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا۔“ یاد رہے کہ جو بائیڈن نے حال ہی میںامریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرلی تاہم اُن کی جیت پر الیکٹرولز کو اپنی مہر ثبت کرنی ہے جس کے بعد اگلے سال کے پہلے مہینہ میں وہ امریکہ کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔    

دنیابھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 کروڑکے پارہوگئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ کروڑسے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ قریب 14.21 لاکھ افراد جاں بحق یوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 6،03،46،970 افراد کو متاثر کیا ہے اور 14،20،721 افراد کو ہلاک کیا ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک1،27،72،721 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،62،177 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جمعرات کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،489 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.66 لاکھ ہوگئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت

متحدہ عرب امارات میں 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت

دبئی//متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 ماہ بعد مساجد میں خصوصی ضابطہ کار کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔یو اے ای حکام کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے تحت مسجد کی گنجائش سے 30 فیصد افراد ہی نماز جمعہ ادا کرسکیں گے اور اس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔اس کے علاوہ ابو ظہبی کی انتظامیہ نے تجرباتی طور پر ویکسین کی پہلی 2 خوراکیں لینے والے افراد کو گولڈن اسٹار کیٹیگری میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان افراد کا امارات کی کسی ریاست سے ابوظہبی واپسی پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا اور وہ قرنطینہ سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، یو اے ای میں ایک ل

اردوان کا ’ویکسین‘ تیار کرنیکا اعلان

انقرہ//ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقامی سطح پر کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ترک صدر نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ کرونا ویکسین ترکی میں اپریل 2021 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جبکہ ویکسین کے فیزون ٹرائل جاری ہیں جس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔طیب اردوان نے کہا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے پہلے اپنے ملک کی سوچ خود غرضانہ ہے، ویکسین دنیا بھر کے تمام انسانوں کو ایک ساتھ ہی دستیاب ہونا چاہیے، دراصل یہی انسانیت ہے۔صدر رجب طیب اردوان کے حکومتی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائلز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی خوراکیں بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیں، آئندہ برس اپریل میں ویکسین مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔اردوان نے مزید کہا کہ ’

کورونا کے شبے میں ڈیڑھ کروڑ ’’منک‘‘مارنے کا منصوبہ

لندن//جانوروں میں کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے شبے میں ڈنمارک حکومت نے ملک میں پائے جانے والے 1کروڑ 50 لاکھ ’منک‘ جانوروں کو قتل کررہی ہے۔ڈنمارک حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہیجبکہ ڈینش پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل میں منک جیسے بیضرر جانور کی نسل کشی کی حمایت کی گئی ہے۔اس سے قبل وزیر زراعت مگنس جینسن نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ منک کے قتل عام کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس جانور کی دیکھ بھال کرنے اور افزائش نسل کے لیے کام کرنے والے افراد سیمعافی بھی مانگی تھی۔دوسری جانب منک میں کرونا وائرس کا تبدیل شدہ ورژن انسانوں پھیل سکتا ہے جبکہ اس بات کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ صرف یہ شبہ ہے کہ اس جانور کی وجہ سے 11 افراد کرونا کا شکار ہوئے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈنمارک میں منک کے1139 فارم ہیں جن میں تقریبا 6 ہزار افراد کام کرتے ہیں اور انہیں روزگار فراہ

تازہ ترین