حکومت6دن میں انتخابات کا اعلان کرے :عمران خان

اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کہا کہ شہباز شریف کی قیادت والی حکومت پارلیمنٹ کو تحلیل کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے ورنہ وہ چھ دن بعد دوبارہ اسلام آباد واپس آئیں گے ۔ پی ٹی آئی کے صدر نے یہ بات جناح ایونیو میں ‘آزادی مارچ’ میں شریک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس کے بعد وہ بنی گالہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کا مارچ بدھ کی رات اسلام آباد کے سخت حفاظت والے ممنوعہ ریڈ زون میں داخل ہوگیا تھا۔ اس علاقے میں سپریم کورٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ، امریکی سفارتخانہ سمیت کئی حساس عمارتیں ہیں۔جناح ایونیو میں اپنی تقریر میں مسٹر خان نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا سے 30 گھنٹے کے سفر کے بعد دارالحکومت پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا ‘‘حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے پرامن احتجاج پر آنس

سینگال : اسپتال میں آتشزدگی | 11 نومولود بچے زندہ جل گئے

ڈاکار// افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں ا?گ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔سینگال کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ا?گ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیرصحت نے ا?تشزدگی کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہرپہلوسے تفتیش کی جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شرکت کے لئے جینیوا میں موجود سینگال کے وزیرصحت نے بچوں کی اموات کے واقعے کے بعد دورہ مختصرکرکے وطن واپس جانے کا اعلان کیا۔۔صدرمیکی نے کہا کہ ’’ بچوں کی ماں اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں’’۔ادھرجرمنی میں ٹرین اور بس کے تصادم کے نتیجے ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی،جب کہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔   

ٹیکساس : سکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ | 19 بچوں سمیت 21افراد ہلاک

نیویارک //امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے کلاس رومز میں جا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مارا گیا، حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 بالغ افراد بھی شامل ہیں، گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ان 2 افراد میں ایک استاد بھی شامل ہیں۔روب ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ، دسمبر 2012 میں نیو ٹاؤن (کنیکٹی کٹ) میں سینڈی ہک ایلیمنٹری میں ایک بندوق بردار کے ہاتھوں 20 بچوں اور 6 بالغ افراد کی ہلاکت کے بعد سے امریکی گریڈ اسکول میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔حملے کے کئی گھنٹے بعد بھی اہل خانہ اپنے بچوں کے بارے میں کسی بیان کا انتظار کرتے رہے، شہر کے سوک سینٹر کے باہر خاندانوں کو جمع ہونے کے لیے کہا گیا جہاں ان کی ا?ہ و بکا سنی جاسکتی ہے۔اسکول کے ڈسٹرکٹ سپ

تحریک انصاف کواسلام آباد میں احتجاج کی اجازت

 اسلام آباد//پاکستان میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام ا?باد میں احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے بھی روک دیا جبکہ تحریک انصاف نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کے خلاف پی ٹی ا?ئی کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، اسکولز اور ٹرانسپورٹ بند ہے، تمام امتحانات ملتوی، سڑکیں اور کاروبار بند کر دیے گئے ہیں، معاشی لحاظ سے ملک نازک دوراہے پر ہے اور دیوالیہ ہونے کے در پر ہے، کیا ہر احتجاج پر پورا ملک بند کر دیا جائے گا؟، بنیادی طور پر حکومت کاروبار زندگی ہی بند کرنا چاہ رہی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے عدالت کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، میڈیا کو ریمارکس چلانے سے روکا جائے۔ 

سری لنکا کاہندوستان سے رجوع | 50 کروڑ ڈالر کا قرض مانگا

کولمبو//یو این آئی// شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا نے ایگزم بینک آف انڈیا سے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض مانگا ہے تاکہ اس رقم سے ایندھن درآمد کیا جاسکے ۔ ڈیلی ایف ٹی اخبار نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سری لنکا کی حکومت نے ہندستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔  سری لنکا کی وزیر توانائی کنچنا وجیسیکرا نے کہاکہ پیر کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ایگزم بینک آف انڈیا سے 50 کروڑ ڈالر کا اضافی قرض لینے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ رقم ایندھن کی قلت کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے رقم کی ادائیگی کے لیے مزید ایک سال کے ساتھ سات سال کا وقت مانگا ہے ۔ مسٹر وجیسیکرا نے کہا کہ سری لنکا پہلے ہی ایگزم بینک سے پچاس کروڑ ڈالر اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے بیس کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو جون سے ایندھن کی درآمد کے لیے تقریباً 53 کروڑ

کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا:عالمی ادارہ صحت

 نیو یارک//عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کا یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہاکہ تقریباً تمام خطوں کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ا?نہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نے ہمیں ہر موڑ پر حیران کیا ہے، ہم اب تک کورونا وائرس سے متعلق کوئی حتمی پیش گوئی کرنے کیقابل نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم ا?مدنی والیممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے، ابھی تک صرف 57 ممالک نیاپنی 70 فیصد ا?بادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کی ہے۔ ا?نہوں نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اپنی70فیصد ا?بادی کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے مل کرکام کریں۔  

متحدہ عرب امارات میں منکی پوکس کا کیس سامنے آیا

ابوظہبی// متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے جہاں منکی پوکس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔   صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے حال ہی میں مغربی افریقہ کا دورہ کرنے والے ایک مسافر میں منکی پوکس کا ایک کیس پایا ہے۔ حالانکہ وہ زیر علاج ہے۔   انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی وباء سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔   یورپ میں اس کے ساتھ ساتھ جمہوریہ چیک اور سلووینیا میں بھی منکی پوکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔   ماہرین کا خیال ہے کہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے لیکن عام آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید، 90 زخمی

رام اللہ// شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بدھ کی صبح ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں دی۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ گیتھ یامین (16) نابلس میں تنازع کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ سر میں گولی مارنے سے ہلاک ہو گئے۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ 90 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے 11 کو گولہ بارود اور 23 کو ربڑ کی گولیاں لگیں۔ انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کی وجہ سے 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔   عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جنہوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے گولہ بارود، ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکہ:ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ ،18 بچوں سمیت 21 کی موت

ہویسٹن//امریکہ میں ٹیکساس میں ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 21 ہوگئی ہے،جس میں 18 بچے شامل ہیں۔   ٹیکساس کے عوامی سکیورٹی محکمے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سینیٹر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔   ٹیکساس کے گورنر گریگ ایباٹ نے کہا کہ منگل کی دوپہر اووالڈے شہر میں ایک 18 سالہ شخص نے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کو انجام دیا۔

'اچھائی کی طاقت' کے طور پر ابھرے گاکواڈ: مودی

ٹوکیو، 24 مئی (یو این آئی) امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے چار فریقی اتحاد کواڈ کی تیسری چوٹی میٹنگ میں، ان ممالک کے سرکردہ رہنماؤں نے ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطہ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعمیری ایجنڈے پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔   وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، آسٹریلیا کے نو منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ہندوستانی بحرالکاہل کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت اور عصری عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔   اپنے ابتدائی کلمات میں مسٹرمودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت کم وقت میں کواڈ گروپ نے عالمی میدان میں ایک اہم مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کواڈ کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے ۔ ہمارا باہمی اعتماد، ہمارا عزم جمہو

چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی فوجی مداخلت کرے گی: بائیڈ ن

ٹوکیو// امریکی صدر جو بائیڈن نے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران بیجنگ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے طاقت کے ذریعے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ تائیوان کی حفاظت کے لیے فوج کا استعمال کرے گا۔ نیویارک ٹائمز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔   مسٹر بائیڈن نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ تائیوان کو لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے فوج کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔   صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ 'ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، لیکن بیجنگ کے اس دعوے کی حمایت نہیں کرتا کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پالیسی تائیوان پر زبردستی قبضہ کرنے کا حق نہیں دیتی۔    بائیڈن نے کہا مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو یہ سخت پیغام دینا ضروری ہے کہ اگر چین نے ایسی کارروائی کی تو اسے اس ک

ڈبلیو ایچ او نے 12ممالک میں منکی پوکس کے 92کیسز کی تصدیق کی

جنیو// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو کہا کہ 12 ممالک میں منکی پوکس کے 92 کیسزاور 28 مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کہا، "21 مئی کی رات تک، 92 معاملات کی لیبارٹریوں میں تصدیق ہوگئی ہے اور 28 مشتبہ کیسزکی جانچ جاری ہے۔ ڈبلیو ایچ او کویہ کیسز 12 رکن ممالک سے  رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ابھی تک اس وائرس کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔موجودہ شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈبلیو ایچ اونے بتایا کہ ان لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتاہے، جو اس بیماری سے متاثرہ کسی شخص کے جسمانی رابطے میں آتے ہیں۔اس نے بتایا کہ رپورٹ کئے گئے معاملات نے اب تک  متاثرین کے مقامی علاقے میں سفرکاکوئی لنک نہیں ملاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا، ‘‘اس وقت دستیاب معلومات کے مطابق اب تک رپورٹ ہونے والے معاملات میں تمام تونہیں لیکن بیشتر معاملے انسان اورانسان کے درمیان  جسمانی تعلق

گزشتہ مالی سال میں انڈین ریلوے فنانس کارپوریشن کا خالص منافع 6,090کروڑ روپے

نئی دہلی //  ریلوے کے لیے قرض اکٹھا کرنے والی انڈین ریلوے فنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی) نے 31 مارچ 2022 کو اختتام پزیر مالی سال کے لیے 37.90 فیصد اضافے کے ساتھ 6,090 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔  اس سے گزشتہ مالی سال 2021-22 میں کمپنی کا خالص منافع 4,416 کروڑ روپے تھا۔ آئی آر ایف سی نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس  مالی سال 2021-22 میں اس کی آپریٹنگ آمدنی 28.71 فیصد بڑھ کر 20,298.27 کروڑ ہو گئی جو اس سے پچھلے مالی سال میں 15,770.22 کروڑ روپے تھی۔ماہی آپریٹنگ آمدنی 5,095.81 کروڑ روپے سے 16.39 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ آئی آر ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے 10 روپے کے فیس ویلیو شیئر پر 0.63 روپے کا حتمی ڈیویڈنڈ ادا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے یکم نومبر 2021 کو 0.77 روپے کے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ کمپنی 1.40 روپے فی حصص

پاکستان | بلاول کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات

اسلام آباد// پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو چین کے اپنے پہلے دوطرفہ دورے کے دوران گوانگ زو میں چینی اسٹیٹ کاونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔بلاول نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ بلاول کا چین کا دورہ چین کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے اور یہ پاکستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان  وسیع مشاورت کی جائے گی، جس کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔دونوں فریقوں کے درمیان اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔(یو این آئی)  

شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے امریکہ تیار: بائیڈ ن

سیول// امریکی صدر جو بائیڈن نے بطور صدر براعظم ایشیا کے اپنے پہلے دورے پر اتوار کو واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔مسٹر بائیڈن نے کہاکہ شمالی کوریا جو بھی کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جیسا وہ کرتا ہے ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔ میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوں۔وال اسٹریٹ اخبار نے وائٹ ہاوٓس کے حوالے سے کہا ہے کہ بائیڈن کے بطور صدر براعظم ایشیا کے پہلے دورے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ یا ساتواں جوہری تجربہ کرنے کا امکان ہے۔دونوں رہنماوٓں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے میزائل تجربات کے پیش نظر ہمارے دونوں ممالک مشترکہ فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے لیے بھی بات چیت شروع کریں گے۔اب تک کی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شمالی کوریا ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال

ڈبلیو ایچ او نے 12 ممالک میں منکی پوکس کے 92 کیسز کی تصدیق کی

جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو کہا کہ 12 ممالک میں منکی پوکس کے 92 کیسزاور 28 مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں۔   ڈبلیو ایچ او نے کہا، "21 مئی کی رات تک، 92 معاملات کی لیبارٹریوں میں تصدیق ہوگئی ہے اور 28 مشتبہ کیسزکی جانچ جاری ہے۔ ڈبلیو ایچ او کویہ کیسز 12 رکن ممالک سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ابھی تک اس وائرس کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔   موجودہ شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈبلیو ایچ اونے بتایا کہ ان لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتاہے، جو اس بیماری سے متاثرہ کسی شخص کے جسمانی رابطے میں آتے ہیں۔   اس نے بتایا کہ رپورٹ کئے گئے معاملات نے اب تک متاثرین کے مقامی علاقے میں سفرکاکوئی لنک نہیں ملاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا، “اس وقت دستیاب معلومات کے مطابق اب تک رپورٹ ہونے والے معاملات میں تمام تونہیں لیکن بیشتر معاملے انسان اورانس

منکی پوکس کا قہر

کنشاسا// جمہوری جمہوریہ کانگو، افریقی براعظم پر واقع ایک ملک میں بندر پاکس کے کم از کم 1,284 مشتبہ واقعات اور 58 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے یہ اطلاع دی۔کانگو میں تنظیم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کانگو کے صوبوں جیسے سنکورو، تسپو، ایکواتور اور شوپا میں 913 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز کا تقریباً 75 فیصد ہے ۔اُدھرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانس ہنری کلوگ نے کہا کہ یورپ کے آٹھ ممالک پہلے ہی منکی پوکس کے کیسز کی تصدیق کر چکے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق جساریوچ نے کہا کہ تنظیم کو منکی پوکس کے 37 تصدیق شدہ کیسز کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے اور مزید 71 مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔` ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر نے کل ایک بیان میں کہا‘‘حالیہ دنوں میں، ڈبلیو ایچ او کے یورپی

’بائیڈن کا دورئہ جنوبی کوریا‘، چین مخالف اتحاد پر توجہ مرکوز

واشنگٹن //امریکی صدر بائیڈن نے ایشیائی ممالک کا دورہ شروع کردیا اور اپنی پہلی منزل جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ سیئول میں انہوں نے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سک یول سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ اپنی دوسری منزل جاپان بھی جائیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد چین کے خلاف اتحاد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔   

جانشینی کے سلسلے میں سعودی ولی عہد کا خاندان کے اتحاد کا اشارہ

جدہ //رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے سعودی وفد میں ایک شاہی شہزادے کی غیرمتوقع شمولیت کو سلطنت کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والے کئی برسوں سے طاقت اکٹھی کرنے والے حقیقی حکمران کی جانب سے خاندان کو متحد کرنے کے پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ کے زیر حراست بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کے بڑے صاحبزادے شہزادہ عبداللہ بن احمد کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔تاہم ان کا نام سعودی عرب کے سرکاری میڈیا میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ یو اے ای کے نئے حکمران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جانے والے وفد کے اراکین میں سرفہرست لیا جارہا ہے۔ایم بی ایس کے نام سے مشہور شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے والد 86 سالہ بادشاہ سلمان کے ایک ہفتے تک ہسپتال میں داخل رہنے تک متحدہ عرب امارات کا دورہ روک دیا تھا،جس کے باعث سعودی مبصرین اور تجزیہ کاروں کی توجہ دوبارہ جانشینی کے مس

ابوظبی میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی

ابوظبی//متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دارالحکومت ابوظبی میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے عائد کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلے استعمال کے بعد درست طریقے سے تلف نہ کیے جائیں تو وہ سمندری اور زمینی ماحول کی خرابی کا بڑا سبب بنتے ہیں اورا?بی حیات اور پرندے ہلاک ہوتے ہیں۔  

تازہ ترین