کورونا کی تباہ کاریاں | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ 98لاکھ سے متجاوز

جنیوا / بیجنگ //جان اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس کووڈ ۔19 رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیںامریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ می

غریب ممالک تک ویکسین کی فراہمی | بل گیٹس کا قیمت سے متعلق اہم اعلان

واشگٹن//مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ادارے سے شراکت داری کی ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک تک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کو سستی قیمت میں فراہم کیا جاسکے۔بل گیٹس نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کا فلاحی ادارہ کورونا ویکسینز کو تقسیم کرنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرز خرچ کرے گا۔اس مقصد کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سیرم انسٹیٹوٹ کے درمیان شراکت داری ہورہی ہے، جس کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں کورونا ویکسین کے 10 کروڑ ڈوز 3 ڈالر (5 سو پاکستانی روپے سے زائد) فی ڈوز کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے۔اس شراکت داری کے تحت جب بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی ویکسین کو تیار اور استعمال کی منظوری مل جائے گی، تو 2021 کی پہلی ششماہی میں اس کے ڈوز تیار کرنے کا کام شروع ہ

افغان امن مذاکرات کی راہ ہموار، 400 قیدیوں کی رہائی

کابل//افغانستان کے جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی ہے جس کے ساتھ ہی امن مذاکرات کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔کابل کی امن کونسل کے سربراہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ہزاروں ممتاز افغانوں نے قریب 400 متنازع عسکریت پسند قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔قیدیوں کی قسمت دونوں متحارب فریقین کے مابین امن مذاکرات کے آغاز میں ایک اہم رکاوٹ رہی ہے جہاں مذاکرات کے آغاز سے پہلے ہی قیدیوں کا تبادلہ مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔یہ قرارداد قبائلی عمائدین اور دیگر اسٹیک پر مشتمل روایتی افغان اجلاس تین روزہ "لویا جرگہ" کے اختتام پر منظور کی گئی جہاں کبھی کبھار متنازع امور کا یہ اجلاس منعقد کر کے کیا جاتا ہے۔جرگہ کی رکن عطیفہ طیب نے اعلان کیا کہ جرگے نے امن مذاکرات کے آغاز میں حائل رکاوٹ دور کرنے، خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطا

واشنگٹن میں گولی باری 1 کی موت، 9 زخمی

واشنگٹن// امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں اتوار کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔سی این این نیوز کی رپورٹ میں پولیس محکمہ نے ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی مشرقی کے ڈبوئس پلیس کے 3300 بلاک کے پاس گولی باری کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (یو این آئی)  

کورونا سے دنیا میں1کرو ڑ 93لاکھ افراد متاثر | ہلاکتوںکی تعدد 7لاکھ 20ہزار تک جا پہنچی ،امریکہ سرفہرست

بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباََ 7.20 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 19306868افراد متاثر ہوئے ہیں اور 719830افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4941635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 161328 ا

امریکہ انتخابات تک فوج واپس بلائے گا:طالبان

بیروت// طالبان کو یقین ہے کہ امریکہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے اپنی فوجیں واپس طلب کرلے گا۔قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پہل کا خیرمقدم کریں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ امریکہ نومبر تک افغانستان سے اپنے تقریبا 4000 فوجیوں کو نکال لے گا۔ شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہاں وہ کر سکتے ہیں، اگر وہ انتخابات تک فوجیوں کو واپس بلا تے ہیں تو میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے اچھا ہے ، کیونکہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہوسکتا‘‘۔ ہم افغانستان کی تعمیر نو اور ملک کی بازآبادکاری کے تناظر میں ان کی شراکت کا خیرمقدم کریں گے ۔ ہم ان کے سویلین رول کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اسے جلد سے جلد اپنے فوجی کردار کو ختم کرنا چاہئے

افغانستان جھڑپ میں 1فوجی افسر اور 5جنگجو ہلاک

کابل// افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی افسرجان بحق ہوگئے اور پانچ جنگجوبھی مارے گئے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں افغان دفاعی سلامتی دستے (اے ڈی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اے آر ایس ایف نے جوابی کارروائی کی جس میں 5شدت جنگجو ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوئے ۔اس جھڑپ میں مغربی صوبہ کے آرمی آپریشن چیف کیپٹن ولید ظریف سمنگانی بھی جاں بحق گئے ۔طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔  

بیروت بندرگاہ دھماکہ | مزید3سینئر افسران گرفتار

بیروت// لبنان میں بیروت بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے سلسلے میں مزید تین سینئرافسران کو گرفتار کیا گیا ہے ۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے ہفتے کے روز ان افسران کو گرفتار کیا۔ گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر ، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔ ان افسران کو منگل کے روز بیروت کے جہاز پر دو بڑے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام 6 بجکر 10 منٹ پر بیروت بندرگاہ پر دو خوفناک بم دھماکوں میں تقریبا دو سو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔  

کورونا کا زور برقرار | دنیا میں 1کروڑ 90لاکھ سے زیاد ہ متاثر ،713813افراد ہلاک

بیجنگ / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک 1.90 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 713813 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں 19021922 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 713813 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4882270 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں او 160091 افراد لقمہ اج

امریکہ میں یکم دسمبر تک کورونا تین لاکھ اموات ہو سکتی ہیں

واشنگٹن //عالمی وبائی مرض کوویڈ ۔19 سے شدید طور پر مبتلا امریکہ میں یکم دسمبر تک اس انفیکشن سے تقریبا تین لاکھ افراد فوت ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے صحت تشخیص انسٹی ٹیوٹ نے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے ۔ریلیز کے مطابق امریکہ میں یکم دسمبر تک کوویڈ ۔19 میں مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔ اگر لوگ ماسک پہننے ، جسمانی فاصلے جیسے دوسرے ضروری قواعد پر عمل کریں تو تقریبا 70 ہزار لوگوں کی جان بچ سکتی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 160000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرکے 4876790 ہوگئی ہے ۔  

انتخابات سے قبل ویکسین تیار ہو گی :ٹرمپ

واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کورونا ویکسین امریکہ کے صدارتی انتخابات سے یہ تیار کر لے گا۔امریکی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ رواں برس کے آخر تک نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے آسکتی ہے ۔خیال رہے جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور اور متاثرین کے معاملہ میں ا مریکہ سر فہرست ہے ۔(یواین آئی)  

فیس بک ملازمین جولائی2021تک گھروں سے کام کریں گے

نیویارک //جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں مختلف کمپنیوں اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے ۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفس جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک‘ نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے ۔فیس بک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔خیال رہے گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالہ سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔(یواین آئی)  

دنیا میں1.87کروڑسے زائد افراد متاثر

 جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18738350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4821296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158170 افراد ہلاک ہو چک

بیروت دھماکہ: ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

بیروت/ لبنان میں بیروت دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اوردھماکے کی تحقیقات کے باعث بندرگاہ کے متعدد حکام کوان کے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی بیروت میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پرمدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بندرگاہ کی تعمیرنوکے لئے سرکاری اورنجی مالی اعانت کے لیے متحرک ہیں اوروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی بہترزندگیوں اورروزگارکے لیے مدد کریں گے۔اس سے قبل بیروت کے گورنرمروان عبود نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالرتک مالی نقصان، آدھا شہرمتاثرجب کہ کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھرہوگئے ہیں تاہم ابھی مزید تباہ کاریوں کا تخمینہ لگا یا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم ازکم 135 افراد ج

ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عارضی پابندی

ماسکو// مائیکرو بلاننگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کووڈ۔ 19 وبا کے بارے میں غلط اطلاعات شیئر کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن اکاؤنٹ پر عارضی طور پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سے پہلے فیس بک نے کووڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع اور ویڈیو کو مسٹر ٹرمپ کے پیج سے ہٹادیا تھا۔ اس ویڈیو میں فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے حصے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے لئے بچے تقریباً امیون ہیں۔ٹوئٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘‘یہ ویڈیو کوڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع کے بارے مین ٹوئٹر کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اکاؤنٹ ہولڈر کو پھر سے ٹوئٹ کرنے سے پہلے اس ٹوئٹ کو ہٹانا ہوگا’’۔   بیڈن کی ٹرمپ پر برتری میں کمی واشنگٹن//امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدر کے انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارتی کے امیدوار جو بیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سے کم ہوکر 4

کورونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے:عالمی ادارہ صحت

جنیوا//عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ماں بھی اپنے شیر خوار بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔ جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صحت کے ماہرین کو اس بارے میں تشویش ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بہت سے بچے ماں کے دودھ سے محروم ہو گئے ہیں، جب کہ کرونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت میں خوراک اور غذائیت کے شعبے کے سربراہ لارنس گرومر سٹران کا کہنا ہے خواتین میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے کا تخمینہ ہے کہ ہر سال آٹھ لاکھ 20 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے ماں کا دودھ بچوں کو اسہال، تنفس، لیکیومیا اور فربہی سے منسلک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ پلانے والی خواتین سرطان اور ذیابیطیس سے محفوظ رہتی ہیں۔گرومر سٹر

بیروت خوفناک دھماکہ،کئی بستیاں ملیا میٹ

بیروت //لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں واقع ساحلی ویئرہاؤس میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے اور 4ہزار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے ملبے کے ڈھیر سے لاشیں نکال رہے ہیں۔یہ معاشی بحران سے دوچار اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نبردآزما بیروت میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران ہونے والا سب سے زوردار دھماکا ہے۔لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یہ بیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا ۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں

کورونا کا قہر،دنیا میں ہلاکتیں 7 لاکھ سے متجاوز

لندن //کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں سات لاکھ سے اوپر چلی گئیں۔ جس کے بعد کچھ ممالک میں پابندیاں سخت کرنے کا سوچا چانے لگا ہے۔امریکا میں ایک روز میں چھیالیس ہزار کیس اور 532 اموات ہوئیں۔لاطینی امریکی ملک برازیل جو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید طور سے نبرد آزما ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے 51603 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اب یہ تعداد 2801921 ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1154 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 95819 ہوگئی ہے ۔ادھر مصر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 24 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 4912 ہوگئی ہے ۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ اس دوران کورونا وائرس کے 112 ن

تعلیمی اداروں کی بندش سے پوری نسل بحران سے دو چار:اقوام متحدہ

نیویارک //اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا سے تعلیمی اداروں کی بندش نے ایک پوری نسل کو بحران سے دو چار کر دیا ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو اقوامِ متحدہ کی ایک نئی مہم ’ہمارا مستقبل بچائیں‘ کے آغاز کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی۔اس مہم کا مقصد کرونا وائرس کے بعد کی دنیا میں رسمی تعلیم کی بحالی کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے 160 کے لگ بھگ ممالک میں ایک ارب سے زائد بچے رسمی تعلیم سے محروم ہیں جب کہ کم سے کم چار کروڑ بچے پری اسکول کی تعلیم شروع نہیں کر پائے۔انہوں نے کہا کہ معذور طلبا، اقلیتوں اور خطرے سے دو چار برادریوں، پناہ گزینوں اور بے دخل افراد کے بچوں کیلئے تعلیم میں پیچھے رہ جانے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس

نیتن یاہوکا نیا اسکینڈل سامنے

مقبوضہ بیت المقدس//قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے جرمنی سے خریدی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوںنے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرنیتن یاہو کی قیام گاہ کے سامنے ہونے والے ایک مظاہرے کو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کر دیا۔مظاہرین نیتن یاہو کی کرونا وائرس بحران نمٹنے کی ناکامی اور بدعنوانی کے الزامات پر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔سن 2011 کے بعد سے یہ مظاہرین کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ اس وقت کا احتجاج اسرائیلی عوام نے مہنگائی کے خلاف کیا تھا۔  

تازہ ترین