تازہ ترین

پشاور پاکستان کے مدرسے میں دھماکہ، 5 ہلاک، 55 زخمی

اسلام آباد// پاکستان کے شہرپشاور میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔ پشاور خیبر پختون خوا ہ کا دارالخلافہ ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکہ خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں 19 بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔ جیو نیوز نے بچاو¿ کام میں لگے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ ڈیر کالونی میں ہوا ہے۔زخمی بچوں کو لیدی ریڈنگ اسپتال میں اور دیگر طبی سہولیات مراکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ کئی زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔  

کورونا ہمارے زمانے کاسب سے بڑا بحران: اقوام متحدہ

جینوا //اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبائی بیماری موجودہ زمانے کا سب سے بڑا بحران ہے۔ آن لائن عالمی صحت اجلاس کے ابتدائی سیشن میںاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انٹیو گٹرز نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو اس بحران سے نپٹنے کیلئے متحد ہونا چاہے اور ترقی پذیر ممالک کو ان ممالک کے شعبہ صحت میں مدد دینی چاہئے، جن کے پاس وافر ذرائع موجود نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران عالمی وبائی بیماری چھائی رہی کیونکہ اجلاس اصل میں برلن میں ہونے والا تھا۔ جرمنی کے صدر فرانک والٹر سٹینمیر نے کہا ’’کوئی بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک نہ ہم سب اس وائرس سے محفوظ ہونگے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ جو ممالک کورونا وائرس پر جیت حاصل کررہے ہیں، وہ بھی تب تک قیدی ہیں جبکہ تک نہ ہم اس وائرس پر ہر ایک جگہ پر قابو پائیں گے‘‘۔ یہ بات

بھارت ہمیں غیرمستحکم کرنے کیلئے افغانستان کااستعمال کرے گا:عمران خان کو خدشہ

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے افغانستان کو استعمال کرے گا۔سی این آئی کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی روبط سے باہمی تعلقات کوفروغ ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے روابط برسوں سے ہیں اورافغانستان کو ہردور میں اہمیت حاصل رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ چالیس برس سے افغانستان انتشار کاشکار ہے اوراس انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کاہوا۔انہوں نے کہا کہ اس انتشار نے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیوں کو جنم دیااورہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کواپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے اوربیرونی دبائو سے افغانستان کے عوام پررائے مسلط نہیںکی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ہرحکومت کے س

تازہ ترین