تازہ ترین

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

تل ابیب// یو این آئی//اسرائیل رواں ہفتے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلیے نئے گھر تعمیر کروائے گا۔اسرائیل کے غیرسرکاری نگراں واچ ڈاگ گروپ ’پیس ناو‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں مزید 2800 یونٹ کی تعمیر کی منظوری کیلئے کمیٹی بدھ کو ملاقات کرے گی۔  دوسری جانب  خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں تعمیرات کے منصوبہ پر امریکہ نے ’تحمل‘ کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔  

افغانستان کے صوبہ ہرات میں 17 افراد ہلاک

کابل//یو این آئی/ اسپوتنک// افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں اور مسلح افراد کے ایک گروپ کے درمیان خونریز جھڑپ میں کم از کم 17 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی اسپتال کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے اتوار کے روز ہرات میں اغواء میں ملوث مقامی مجرموں کے خلاف ایک خصوصی آپریشن شروع کیاتھا جس میں کم از کم تین مجرم بھی مارے گئے۔  

سوڈان میں فوجی تختہ پلٹ، وزیراعظم نظربند

خرطوم//یو این آئی//تیل کی پیداوار کے لئے مشہور ملک سوڈان میں فوجی تختہ پلٹ کی کارروائی جاری ہے۔ایک مقامی ٹیلی ویزن چینل کے حوالے اس کی معلومات ملی ہے کہ فوج نے یہاں کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی رہائش گاہ کو گھیر لیا ہے اور انہیں مجبوراً اپنے گھر میں نظر بند ہونا پڑا۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق کچھ دیگر سرکاری حکام کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے فوجی دستوں نے کابینہ کے چار وزرا اور حکمراں خودمختار کونسل کے ایک سویلین ممبر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔مقامی ذرائع نے کہاکہ فوجی دستوں نے وزیراعظم حمدوک کے میڈیا مشیر کے گھر پر حملہ بولا اور پیر کی صبح سویرے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔  